نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایران اور بغداد جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث امریکہ پر مشترکہ طور پر مقدمہ دائر کا فیصلہ

عراقی سرزمین پر امریکی جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندیس کے قتل کو مجرمانہ فعل قرار دیا ہے۔

ایران اور بغداد جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث امریکہ پر مشترکہ طور پر مقدمہ دائر کریں گے،،

عراق کا کہنا ہے کہ بغداد اور تہران مشترکہ طور پر امریکہ پر اعلی ایرانی کمانڈر

لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی پاپولر موبلائزیشن یونٹس کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندیس ک

ے قتل کا مقدمہ درج کریں گے۔ عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے

بھی عراقی سرزمین پر امریکی جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندیس کے قتل کو مجرمانہ فعل قرار دیا ہے۔

بیان کے مطابق عراقی قانون کے مطابق حادثے کے وقت سے ہی تفتیشی عمل جاری ہے،

عراقی عدلیہ کا یہ بیان بغداد میں سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ سمیت عراقی عہدیداروں کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

3 جنوری کو امریکی ڈرون حملے میں بغداد ائیرپورٹ کے قریب جنرل سلیمانی

اور المہندیس کو شہید کردیا گیا تھا، جس کی بین الاقوامی سطح پر بھی مذمت کی گئی۔

About The Author