نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے ،مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جامپور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ،ضلعی آفیسر انڈسٹری اور انجمن تاجران اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

تمام دکان دار سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔یہ باتیں انہوں نے اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ انصاف ٹائیگر فورس بھی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کریں۔ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں کے اچانک دورے کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نرخوں کے حوالے سے صارفین اپنی شکایت ٹال فری نمبر 080002345اور پنجاب قیمت ایپ پر بھی درج کرا سکتے ہیں۔

مزید برآں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کویڈ 19وائرس سے بچاو کے لئے صارفین اور دکاندار سماجی فاصلوں اور فیس ماسک کے استعمال کو ہر صورت ممکن بنائیں

۔گراں فروش اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر قانون کے ساتھ ساتھ معاشرے کے بھی مجرم ہیں

۔اجلاس میں گذشتہ ہفتے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

About The Author