ڈیرہ غازیخان
ضلعی زکوۃ کمیٹی کے نومنتخب چیئر مین خواجہ محمد احمد خضر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے مستحقین تک زکوۃ کی باعزت طریقہ سے پہنچانے کو یقینی بنایا جا ئے گا
اور ضلع بھر میں مقامی زکوۃ کمیٹیوں کی تعداد بھی آبادی کے اضافہ کو مد نظر رکھتے ہو ئے بڑھائی جا ئے گی اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق
حکومت پنجا ب کی طرف سے ضلعی زکوۃ کمیٹی کے نو منتخب چیئر مین خواجہ محمد احمد خضر نے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں ضلعی زکوۃ آفس میں اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا
اس موقع پر ضلعی زکوۃ آفیسر حافظ مغیث ہویدا،صدر چیمبر آف کامرس سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل،
سردار شہباز علی خان نصوحہ،محمد علی خان نصوحہ،سابق نائب تحصیل ناظم تونسہ محمد یوسف ملغانی،خواجہ محمد محمود،خواجہ مسعود محمود،خواجہ فرخ مرتضیٰ،خواجہ شہزا د،خواجہ شیراز علی،خواجہ عنصر محمود،
خواجہ زوہیب،ظفر خان ملغانی،خلیفہ محمد حسین،محمد یوسف مغل،شیخ شفیع ایڈووکیٹ،سردار طور خان بزدار، اللہ بخش کورائی، قاضی عرفان،
خواجہ کوثر محمود،شاہد خان منگلا،پیر بشیر جعفر،ہاشم خان جعفر،ملک منظور،سردار فاروق کھتران،اظہر چاون،مہر جمیل،خواجہ پمن اور دیگر بھی موجود تھے
اس موقع پر ضلعی زکوۃ آفیسر حافظ مغیث ہویدا نے نو منتخب چیئر مین خواجہ محمد احمد خضر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ
آفس میں پچاس سے زائد فیلڈ سٹاف خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ 364زکوۃ کمیٹیاں ضلع بھر میں کام کر رہی ہیں ہر کمیٹی میں 9ممبران ہیں جو ضلع کے ہر چپہ چپہ میں مستحقین کو زکوۃ کی فراہمی میں کردار ادا کررہے ہیں
بعد ازاں نومنتخب چیئر مین خواجہ محمد احمد خضر نے تعارفی خطاب میں کہا کہ میں اس عہدہ کو مستحقین کی امانت سمجھتا ہوں اور ضلع بھر میں مستحقین تک زکوۃ کی باعزت فراہمی یقینی بنائی جا ئے گی
اور ضلع میں موجود 364زکوۃ کمیٹیوں میں آبادی میں اضافہ کے تناسب سے اضافہ کیا جا ئے گا کیو نکہ گزشتہ بیس سالوں سے مقامی زکوۃ کمیٹیوں کی تنظیم نو نہیں کی گئی
جبکہ آبادی میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے خواجہ محمد احمد خضر نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشکور ہیں کہ
انہوں نے مجھے اس خدمت اور مستحقین تک ان کا حق پہنچانے کے لئے منتخب کیا اس موقع پرسردار امجد فاروق خان کھوسہ،سردار محسن عطاء خان کھوسہ،خواجہ داؤ سلیمانی،
سردار عبد القادر خان کھوسہ و دیگر نے نومنتخب ضلعی چیئر مین کو مبارکباد پیش کی۔
ڈیرہ غازیخان
مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر ڈی جی خان و ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ نے کہا ہے کہ پنجاب ملک کا پسماندہ ترین صوبہ بن گیا ہے صحت اور تعلیم کا بجٹ ختم ہو گیا
قومی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) سے پنجاب میں مینڈیٹ چھین لیا گیا ہمارے دور کے بنائے گئے ادارے ایک ایک کر کے تباہ ہو رہے ہیں
عمران خان کی حکومت نے 22ماہ میں اتنے قرضے لے لئے اتنے قرضے تو پچھلی حکومتوں میں بھی نہیں لئے تھے ان خیالات کا اظہار
انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی نومنتخب ڈویژنل و ضلعی عہدیداران کو نوٹی فکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا مہر اعجاز اچلانہ نے کہا کہ
عمران خان نے پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا اور اب لوگوں کو گھروں کی تعمیر کے لئے سودی قرضے دیئے جا رہے ہیں
جو چھت سے محروم شہریوں کے ساتھ مذاق ہے تقریب میں سردار حبیب الرحمن خان لغاری،سردار خلیل احمد لغاری،سید عمران شاہ،سید فراست شاہ،عبد الحمید جلبانی،اللہ ڈتہ لغاری،
اللہ نواز گوپانگ،ظفر عالم خان گورمانی،سردار خلیل خان علیانی، ڈی جی خان ڈویژن کے عہدیداروں و کارکنا ن نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور عہدیداروں کا پر جوش استقبال کر تے ہو ئے
پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ کا کہنا تھا کہ جس وقت یہ ذمہ داریاں آپ کو دی گئیں ہیں اس وقت کو آپ بھی سمجھتے ہیں اور دنیا بھی سمجھتی ہے
جس سے ہم گزر رہے ہیں یہ ایک نہایت ہی مشکل وقت ہے اور جن کارکنا ن کومنتخب کیا گیا ہے اور یہ عہدے اس لئے دیئے گئے ہیں کہ
آپ پارٹی کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہیں اور یہ آپ کا حق ہے ہماری لیڈر شپ قربانیاں دے رہی ہے ہر قسم کی صعوبتیں برداشت کررہی ہے اب کارکن بھی ان کے پیچھے تائیدکر تے ہیں کہ
ہم بھی کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے پارٹی کو مضبوط،منظم اور پارٹی کے کارکنا ن میں ایک نیا جوش و جذبہ لائیں گے
ہماری لیڈر شپ بھی آپ سے یہی توقع رکھتی ہے میں خراج تحسین پیش کر تاہوں اس ڈویژن کے ان ورکروں کو جو مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے
پارٹی کو آپ تمام لوگوں پر فخر ہے جن نومنتخب عہدیداروں کو یہ ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں
ان کو میری طرف سے میاں محمد نواز شریف،میاں محمد شہباز شریف،میاں حمزہ شریف،پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ،جنرل سیکرٹری سردار اویس خان لغاری کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کر تاہوں
تقریب میں ڈویژنل صدر مہر اعجاز اچلانہ نے نو منتخب عہدیداران ڈویژن ڈی جی خان کے جنرل سیکرٹری حماد نواز ٹیپو، نائب صدور طارق علی خان کاکڑ،میاں سلطان محمود ڈاہا اور سردار ذیشان خان لغاری،
ضلعی صدر ڈی جی خان میر محمد مرزا خان تالپور، جنر ل سیکرٹری ملک غلام مصطفی کھنڈوا،سینئر نائب صدر حفیظ خان میرانی،نائب صدور چوہدری فاروق،ملک غلام یٰسین،
میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے صدرسید عبد العلیم شاہ،جنرل سیکرٹری ظفر طاہر مستوئی،سینئر نائب صدر خلیل الرحمن خان لغاری،
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ محمد بلال،ضلعی صدر مظفر گڑھ ملک احمد یار ہنجرا،سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف،
جنرل سیکرٹری فیاض احمد،ضلعی صدر لیہ مہر محمد اسلم سمرا،سینئر نائب صدر ملک فاروق،جنرل سیکرٹری محمد ظفر اقبال ایڈووکیٹ،
ضلعی صدر راجن پور سید منور حسین شاہ،نائب صدر سردار عظمت خان دریشک،
نائب صدر سردار حسام جاوید خان گورچانی،جنرل سیکرٹری کنور کمال اختر میں نوٹی فکیشن تقسیم کئے اور مبارکباد پیش کی۔
ڈیرہ غازیخان
"عمر بزرگوں جیسی مگر کام نوجوانوں سے بڑھ کر "ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ بستی بہادر والا موضع گدائی کے 60سالہ باریش بابا اجمل کھوسہ نے 12من وزن اٹھا کر لوگوں کو ششدر کر دیا
بابا اجمل کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ وہ کاشتکاری کر تا ہے روزانہ خوراک میں چھ کلو دودھ پیتا ہے
آدھا کلو بادام اور آدھا کلو دیسی گھی کی چوری روزانہ کھاتا ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس کی صحت آج بھی بالکل ٹھیک ہے
اور کوئی مرض لاحق نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پرانے زمانے کی دیسی غذاؤں کے استعمال سے توانا و تندرست ہوں جس کی وجہ سے اتنا وزن اٹھانے میں مجھے کو ئی دقت پیش نہیں آئی۔
ڈیرہ غازیخان
تحصیل کوہ سلیمان میں خواتین کے کم ووٹوں کے اندراج پر الیکشن کمشن آف پاکستان نے تحقیقات کرنے اور وجوہات جاننے کیلئے سروے کمیٹیاں تشکیل دے دیں.
پائلٹ پراجیکٹ کے تحت تحصیل کوہ سلیمان میں مردوں کی نسبت خواتین کے کم ووٹوں کے اندراج کی وجوہات جانی جائیں گی.
سپیشل سیکرٹری الیکشن کمشن آف پاکستان اسلام آباد ملک ظفر اقبال نے ڈپٹی کمشنر آفس میں متعلقہ امور پر بات چیت کی.
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ریجنل الیکشن کمشنر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مقصودالحسن، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمدرمضان اوردیگر موجود تھے.
ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک رمضان نے بتایا کہ قبائلی رسم و رواج کی وجہ سے خواتین کے شناختی کارڈ نہ بننے سے ووٹ کا اندراج نہیں ہوتا
دیگر وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی متعلقہ علاقوں کا دورہ کر کے حقائق تلاش کرے گی اور سفارشات الیکشن کمشن آف پاکستان کو بھیجی جائیں گی
.
ڈیرہ غازیخان
رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاہے کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، ٹائیگر فورس اور سپیشل یوتھ کیلئے پروگرام متعارف کرایا جائے گا
جس کیلئے حکومت کام کررہی ہے. انہوں نے یہ بات گزشتہ روز آئی ایس ایف کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی.
اس موقع پر تنظیم سازی اور پارٹی کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی گئی. تنظیم کے عہدیداروں کو تنظیم سازی کے ساتھ مسائل سے بھی آگاہ کیاگیا.
ایم پی اے نے کہاکہ آئی ایس ایف کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے آفس میں مشاورتی اجلاس منعقد ہو گا جس میں شکایات اور درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا.
ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ ان کی طرف سے عید سے قبل مستحق افراد میں راشن بیگ تقسیم کیے جائیں گے
اور عید کے فورا بعد ہر یونین کونسل میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آئی ایس ایف، ٹائیگر فورس اور یوتھ فورس کے جوان رضا کار فعال کردارادا کریں
.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان طاہرفاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف نے تحصیل وہوا کا دورہ کیا.
انہوں نے سب تحصیل آفس کے علاوہ زیر تعمیر پولیس سٹیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا.
انہوں نے نشاندہی پر مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ہدایات جاری کیں.
موقع پر معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور معیاری مٹیریل استعما ل کرنے کی ہدایات جاری کیں.
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نے اجرت کے معاملات میں بھٹہ خشت مالکان سے بھی ملاقات کی
اور کم اجرت کے حوالے سے مزدوروں کے تحفظات حکومت پنجاب کے قوانین سے متعلق آگاہی دی.
اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ کم اجرت قانون شکنی کے زمرے میں آتی ہے مزدوروں کو ان کی جائز اجرت بروقت ادا کی جائے
.
ڈیرہ غازیخان
ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان مہر اسحاق کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے سمیع اللہ اور لیاقت علی نے نیو میختر بس سٹینڈ پر ڈرائیوروں کو لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا.
ٹریفک یونٹ کے اہلکاروں نے کہاکہ دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری، اوورلوڈنگ اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کیا جائے.
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ماسک،گلوز اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایاجائے
.
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ مثالی کاکردگی کے حامل ریسکیور درخشاں ستارے ہیں
اور باقی ریسکیورز کے لیے قابل تقلید ہیں کہ وہ بھی ان کی طرح محنت کر کے کیش ایوارڈ کیلئے نامزد ہو ں. انہوں نے یہ بات ریسکیورز میں کیش ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد حسنین بھی موجو دتھے. ڈاکٹر حسین میاں نے بتایاکہ
ضلعی سطح پر پانچ ریسکیو اہلکاروں کوبہترین کارکردگی پر کیش ایوارڈ کے لیئے نامزد کیا گیا ہے
جن میں وسیم شہزادلیڈ فائرریسکیور،مجاہد اسلام فائر ریسکیور،ثقلین ستار ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن،ارشاد احمد ڈرٹ ریسکیور، سجاول حسین ڈرائیور شامل ہیں۔
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان میں قیمتی سرکاری رقبہ پر تعمیرات گراکر رقبہ واگزار کرالیا۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت اسسٹنٹ کمشنر صدر نے پولیس کی نفری اور بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کرتے ہوئے بھٹہ کالونی میں ہندو اوقاف کی ملکیت پانچ مرلہ رقبہ واگزار کرالیا۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے بتایا کہ جمال وڈانی سرکاری رقبہ پر قبضہ کرکے دکانیں تعمیر کررہا تھا۔آپریشن میں تعمیرات مسمار کردی گئیں۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اشفاق احمد خان لودھی کا مارکنگ سنٹرز ڈیرہ غازی خان کا دوسرے روز گورنمنٹ ہائی سکول سردار کوڑے خان مظفر گڑھ
اور گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول مظفر گڑھ مارکنگ کا عمل معیاری اور تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مارکنگ کے عمل کے دوران کورونا ایس او پیز کو یقینی بنانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ
انہوں نے کہا کہ کورونا عالمی وبا ہے جس سے بچنے کے لیے ہم سب کو ٹیم کی طرح مل کر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا
مارکنگ کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے کورونا ایس او پیز کو ضرور فالو کریں انہوں نے کنٹرولر حبیب الرحمن کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ
وہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے سٹاف کو سنٹر میں داخل نہ ہونے دیں
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن نے کہا کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھر پورصلاحیتوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
انشاء اللہ ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے بہت جلد مارکنگ کا عمل مکمل کر لیا جا ئے گا انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر بورڈ بھی اسی طرح سنجیدگی کے ساتھ کورونا ایس او پیز کے تحت مارکنگ کا عمل جاری رکھے
انہوں نے مارکنگ سنٹرگورنمنٹ سردار کوڑے خان ہائی سکول مظفر گڑھ اور گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول مظفر گڑھ و دیگر سنٹرز کا باقاعدہ معائنہ کیا اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈیرہ غازیخان
علاقہ تھانہ شاہصدر دین میں تعلقات کا شبہ پر دیور نے اپنی بھابھی اور اس کے آشنا کا ناک چاقو سے کاٹ دیا۔
ڈی پی او اختر فاروق کا ناک کاٹنے کے وقوعہ کا بروقت نوٹس، ملزمان گرفتار۔مدعیان کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی جاری۔
ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین ارشد منیر نے حسینہ مائی اور اس کے آشنا واحد بخش کا ناک کاٹنے والے ملزمان دیور اللہ وسایا اور حبیب اللہ ولد اللہ وسایا کو چاقو سمیت گرفتار کر لیا
ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین نے کہا کہ ظلم بالخصوص خواتین پر تشدد کسی برداشت نہیں کریں گے
دریں اثنا ء ڈی پی او اختر فاروق نے ہسپتال میں عیادت کی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ حسینہ مائی اور واحد بخش کا ناک کاٹنے والے ملزمان دیور اللہ وسایا اور حبیب اللہ ولد اللہ وسایا کو چاقو سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے
تاہم مزید قانونی کاروائی کی جاری ہے۔ دوران عیادت ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے
اور اس وقوعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم کی دادرسی اور انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او اختر فاروق کا مختلف بنک کی سیکورٹی کے حوالے سے دورہ کیا۔
دوران دورہ ڈی پی او نے بنک کی سیکورٹی کو چیک کیا۔
انہوں نے گارڈ کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔بنک کے سیکورٹی گارڈ دیگر کاموں میں نہ الجھیں اور انہیں اسلحہ چلانے کی مہارت ہونی چاہیے۔
دوران ڈیوٹی صرف اور صرف پوری توجہ سیکورٹی پر مرکوز رکھنے کی ہدایت دی۔
ڈی پی او نے بنک منیجران کو کہا کہ SOP کے مطابق اور تربیت یافتہ گارڈز ڈیوٹی پر رکھیں۔بنک کے تمام CCTV کمیرہ جات اور آلارم سسٹم ورکنگ حالت میں ہونے چاہیں
۔بنک میں ہر آنے جانے والے کی مشکوک سرگرمیوں پر نظررکھنے کی ہدایت کی۔
شہریوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں۔
تمام گارڈ SOP کے مطابق بنک میں بنا ئے گئے مورچوں میں اپنی اپنی پوزیشن میں رہیں۔
ڈیرہ غازیخان
تفتیشی آفسران کے لیے انٹلیکچیول پراپرٹی رائٹس پر پولیس لائن شہداء ہال میں لیکچر سیشن کا اہتمام کیا گیا۔
ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ تفتیشی آفسران کی استعدار کار بڑھانے کے لیے لیکچر سیشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔
آکسفورڈ پریس کے ممبران نے تفتیشی آفسران کو کاپی رائٹس ایکٹ کے متعلق آگاہی دی۔
انہوں نے بتایا کہ جب کبھی بھی کوئی شخص پروڈکٹ یا برانڈ کی کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کرئے تو ان کے خلاف کن دفعات کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے
انہوں نے بتایا کہ کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی سے کمپنی یا شخص کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو بھی معیاری اور اچھی پروڈکٹ فراہم کرنا نا ممکن ہو جاتا ہے۔
دوران لیکچر تفتیشی آفسران سے سوال جواب بھی ہوا اور تفتیشی آفسران نے پوری دلچسپی کے ساتھ لیکچر سیشن میں حصہ لیا۔
ڈیرہ غازیخان
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ یونٹ کے صدر و ڈویژنل جنرل سیکرٹری سرفراز احمد خان نے کہا ہے کہ
گذشتہ کئی سالوں سے کلرکس برادری کے حقوق کیلئے جدوجہد اور محکمہ میں اپنے فرائض انتہائی دیانتداری سے سرانجام دے رہا ہوں
مگر کچھ عناصر کی طرف سے میرے خلاف منفی اور بیبنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ
محکمہ پبلک ہیلتھ میں ہونے والے کسی بھی ٹینڈر ز میں نہ ہی مجھے کوئی تبدیلی کا اختیار حاصل ہے
اور نہ ہی اس میں کلرک کی حیثیت سے میرا کوئی عمل دخل شامل ہے سرفراز احمد خان نے کہا کہ
ایسے ہتھکنڈوں سے حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا میرا دامن صاف ہے
اس لئے اپنے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او اختر فاروق نے تھانہ کوٹ چھٹہ کا رات گئے سرپراز دورہ کیا
۔دوران دورہ تھانہ کی بلڈنگ، حوالات، ریکارڈ مالخانہ، ملازمان کی رہائشی بیرکیں،
ویٹنگ روم کی صفائی ستھرائی چیک کی۔اسلحہ کی خبر گیری اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔
فرنٹ ڈیسک پر آن لائین ریکارڈ اور رجسٹر تھانہ کی تکمیل بھی چیک کی
ڈی پی او نے SHO کو ہدایت کی کہ رجسٹر ہونے والے مقدمات کو بروقت یکسو کریں۔تفتیش کے عمل میں سستی براداشت نہیں اور چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کریں۔
سائلین کی طرف سے دی گئیں درخواست کو فوری یکسو کریں۔قتل اور موٹر سائیکل ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات کو سانٹیفک طریقہ تفتیش کی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
مجرمان اشتہاری، قمار بازی، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے۔تھانہ پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔
ڈیرہ غازیخان
سخی سرور بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کا جرائم عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری چیک پوسٹ رونگھن سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔ مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک کی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کا جرائم پیشہ عناصر کے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
سناواں کے رہائشی سعید احمد ولد غلام حیدر کشک بلو چ کا چوری شدہ موٹر سائیکل چیک پوسٹ رونگھن نے دوران چیکنگ برآمد کر لیا
ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کے ایس ایچ او سردار در محمد خان لغاری موٹر سائیکل سعید احمد کے حوالے کر دی
سعید احمد و دیگر نے بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کی کارکردگی کو سراہا بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کے ایس ایچ او در محمد لغاری نے کہا ہے کہ
کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون