پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کی دورہ انگلینڈ کے لیے اسکواڈ میں شمولیت کی تصدیق کردی ہے
پی سی بی کے مطابق گذشتہ ہفتے دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے،
جبکہ ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر پی سی بی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں مساجر کی ذمہ داریاں نبھانے والے محمد عمران کو انگلینڈ بھیجنے کی منظوری بھی دے دی ہے،
محمد عامر اور محمد عمران کوپروٹوکول کے مطابق روانگی سے قبل کوویڈ19 کے 2 منفی ٹیسٹ آنا لازمی ہے۔
ان دونوں کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ آج لیا گیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں لاہور کے بائیو سیکیور ماحول بھجوادیا جائے گا
جہاں بدھ کو ان کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ لیا جائے گا، محمد عامر کےانگلینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کی صورت میں وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا جائے گا،
دوسری جانب شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی میں اگست کے دوسرے ہفتے تک تاخیر ہے
کیونکہ بھارت میں 31 جولائی تک سفری پابندیوں کے باعث شعیب ملک کی فیملی ری یونین بھی تاخیر کا شکار ہے۔
شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی کی صورت میں اسکواڈ سے ایک کھلاڑی کو ریلیز کردیا جائے گا۔۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی