دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی برطانیہ میں اڑنے والی چیونٹیوں کی بارش

برطانوی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی ساحل پر گزشتہ روز چیونٹیوں کا بادل چھا گیا

جنوبی برطانیہ میں اڑنے والی چیونٹیوں کی بارش ہو گئی،

محکمہ موسمیات بھی پریشان ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی ساحل پر گزشتہ روز چیونٹیوں کا بادل چھا گیا،

محکمہ موسمیات نے پہلے اسے بارش سمجھا، تاہم معلوم ہوا کہ وہ اڑنے والی چیونٹیوں کا جھنڈ ہے

جس نے علاقے کو ڈھانپ لیا ہے۔ میٹ آفس کا کہنا تھا کہ

جنوبی برطانیہ کے ساحل کے قریب اڑنے والی چیونٹیوں کا جھنڈ 50 میل تک پھیلا جو خلا سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چیونٹیوں کا پتا میٹ آفس کے ریڈار سے چلا۔

About The Author