مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئرلینڈ کا 157 ایکڑ پر پھیلا جزیرہ 63 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیا گیا

ہارس نامی نجی جزیرے کے تین ساحل ہیں اور اس پر 7 مکانات اور قدرتی جنگلی حیات بھی ہیں

آئرلینڈ کا 157 ایکڑ پر پھیلا جزیرہ 63 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیا گیا۔

ہارس نامی نجی جزیرے کے تین ساحل ہیں اور اس پر 7 مکانات اور قدرتی جنگلی حیات بھی ہیں،

نامعلوم یورپی خریدار نے اس جزیرے کا دورہ نہیں کیا بلکہ صرف ویڈیوز ہی دیکھیں۔

جزیرے کی خریداری کے لیے بھاؤ تاؤ واٹس ایپ پر کیا گیا، 19 ویں صدی کے دوران یہ جزیرہ تانبے کی صنعت سے وابستہ تھا۔

رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق 1841 میں اس کی آبادی 137 افراد پر پہنچ گئی تھی

لیکن 1960 کی دہائی تک اس کے تمام باشندے واپس چلے گئے،

پرتعیش جزیرے پر بجلی، پانی اور نکاسی کے نظام کے ساتھ ساتھ سڑکیں بھی موجود ہیں۔

%d bloggers like this: