دبئی کے ایک اسپتال نے کورونا کے مریض کے علاج معالجے پر خرچ ہونے والے لاکھوں درہم معاف کردیے۔
رپورٹ کے مطابق 23 اپریل کو بھارت کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شخص راجیش اوڈنالا کو کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
راجیش کی بگڑتی طبیعت 80 روز بعد ٹھیک ہوئی۔
لیکن تب تک اسپتال کا بل 7 لاکھ 62 ہزار درہم تقریباً ساڑھے 3 کروڑ پاکستانی روپے بن چکا تھا،
راجیش کے اہلخانہ کی درخواست پر دبئی میں بھارتی قونصل خانے نے اسپتال کو خط لکھ کر انسانی بنیادوں پر بل معاف کرنے کی درخواست کی
جسے اسپتال کی جانب سے قبول کرلیا گیا، یہی نہیں بلکہ اسپتال نے راجیش کے واپس جانے کا بھی انتظام کیا اور اسے ائیر ٹکٹ بھی دیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس