دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چینی کی قیمت میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ریکارڈ

دو روپے 36 پیسے فی کلو اضافے کے بعد قیمت 82 روپے 96 پیسے سے بڑھ کر 85 روپے 32 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چینی کی قیمت میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے کے دوران قیمت میں دو روپے 36 پیسے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ آٹے کا تھیلا 1042 روپے 25 پیسے سے کم ہو کر 959 روپے 14 پیسے ہو گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق دو روپے 36 پیسے فی کلو اضافے کے بعد قیمت 82 روپے 96 پیسے سے بڑھ کر 85 روپے 32 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، لہسن کی قیمت میں 7 روپے 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لہسن کی قیمت 226 روپے 41 پیسے سے بڑھ کر 233 روپے 93 پیسے فی کلو ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق انڈے کی قیمت 125 روپے 58 پیسے سے بڑھ کر 129 روپے 14 پیسے فی درجن ہو گئی ہے، آلو کی قیمت 60 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 62 روپے 27 پیسے فی کلو ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق دہی 111 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 113 روپے 94 پیسے فی کلو ہو گئی۔ چھوٹا گوشت کی قیمت 949 روپے 85 پیسے سے بڑھ کر 964 روپے 7 پیسے فی کلو ہو گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق تازہ دودھ 98 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 99 روپے 65 پیسے فی لٹر ہوگئی، ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر 96 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 80 روپے 50 پیسے فی کلو ہو گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آٹے کا تھیلا 1042 روپے 25 پیسے سے کم ہوکر 959 روپے 14 پیسے ہوگئی۔ دال مونگ 251 روپے 34 پیسے سے کم ہوکر 239 روپے 54 پیسے ہو گئی۔ دال ماش 243 روپے 73 پیسے سے کم ہوکر 240 روپے 8 پیسے ہو گئی۔ ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا

About The Author