دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایک ٹوئیٹ نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوان کی قسمت بدل ڈالی

ٹوئیٹ وائرل ہوگیا اور اس پر 33 ہزار لائیکس آئے

صرف ایک ٹوئیٹ نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوان کی قسمت بدل ڈالی

اور وہ بڑھئی کا کام کرتے کرتے راتوں رات فیشن ماڈل بن گیا،

عرب میڈیا کے مطابق 24 سالہ محمد وقاص کو 4 سال قبل سعودی عرب میں ملازمت ملی تھی

تاہم وہ ماڈل بننے کے خواب دیکھتا تھا۔ وقاص کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے خوابوں کے متعلق دوست کو بتایا جس نے اس کی تصویر کھینچ کر اپنے جاننے والے کو بھیج دی،،

یکم جولائی کو عبدالعزیز تمیمی کے نام سے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر وقاص کی تصویر پوسٹ کی گئی

جس کے ساتھ کہا گیا کہ اس نوجوان کو ماڈلنگ کے لیے موقع کی تلاش ہے۔

ٹوئیٹ وائرل ہوگیا اور اس پر 33 ہزار لائیکس آئے۔

اب وقاص کو ماڈلنگ کی پیشکشیں مل رہی ہیں اور مقامی میڈیا اس کے انٹرویو کر رہا ہے۔

وقاص نے حال میں سعودی عرب کی ایک ملبوسات کی کمپنی کے لیے ماڈلنگ بھی کی ہے۔

About The Author