دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔۔۔گلزار احمد

یہ شاید زیر گردش ان خبروں کے پس منظر میں کہا جاتا ہے کہ IMF نے پنشنرز کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

۔ ۔۔

آج کسی دل جلے شخص نے سوشل میڈیا پر خبر چڑھائی کہ پنشنرز کو ریٹائرمنٹ والے دن شام کو پھانسی پر لٹکا دیا جائے تاکہ ملک کی معیشت مضبوط ہو۔

‌بعض بوڑھے پنشنرز یہ کہتے سنے گئے کہ کرونا وائیرس کارپوریٹ سیکٹر اور حکومت کی ملی بھگت سے چھوڑا گیا تاکہ بوڑھوں سے جان چھڑا کر پنشن کی دولت بچائی جا سکے۔

یہ شاید زیر گردش ان خبروں کے پس منظر میں کہا جاتا ہے کہ IMF نے پنشنرز کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ جو خبریں اڑائی جا رہی ہیں ان میں پنشنرز کی پانچ سال بعد پنشن بند کرنا ہے۔فیملی پنشن کی بندش۔پنشن سے انکم ٹیکس کی کٹوتی ۔میڈیکل کی سھولت میں کمی اور سالانہ اضافہ بند کرنا شامل ہے۔اس سال بجٹ میں مہنگائی کا سالانہ اضافہ بھی روک دیا گیا حالانکہ مہنگائی کی شرح گزشتہ سالوں کے مقابلے میں ریکارڈ سطح پر اونچی ہے لیکن یہ ملک و قوم کے مفاد میں کیا گیا۔ اب گورمنٹ سروننٹس کے سالانہ انکریمنٹ کے روکنے کی باتیں شروع ہیں۔

مجھے سمجھ نہیں آتی ہمارے لوگ اس بات کو کیوں نہیں سمجھتے کہ IMF پوری دنیا کے انسانوں کا دوست ادارہ ہے جو ہر ڈوبتے ملک کی معیشت کو سھارا دیتا ہےاور کئی ممالک کی معیشتوں کو مضبوط کر چکا ہے۔ پاکستان کی معیشت کے اشاریے بہت مثبت جا رہے ہیں اور ورلڈ بنک۔موڈی وغیرہ نے بڑی تعریف کی ہے۔غربت میں پچھلے دو سال میں کمی آئی ہے اور مہنگائی بھی کنٹرول میں ہے۔

ہمارے پاس ڈاکٹر عشرت حسین جیسے اعلی دماغ موجود ہیں جو دن رات ملازمین کی بھلائی کا سوچتے رہتے ہیں ۔ ہماری PTI کی حکومت کو چاہیے کہ وہ ان جھوٹی خبروں کی اعلی سطح پر تردید کرے اور اگر یہ سچی ہیں تو قوم کو تسلا دے کہ وہ گبھرائیں نہیں معیشت درست سمت پر چل پڑی ہے۔ پنشنرز تو چھوڑیں حکومت دوسرے ترقی یافتہ ممالک کی طرح ہر بے روزگار کو ماہانہ الاونس دے گی۔گبھرانے کی ضرورت نہیں۔

About The Author