ڈیرہ غازیخان
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس کی آسان ادائیگی کے لئے موبائل ایپ متعارف کرادی اور ای پے(e_pay) کے ذریعے ادائیگیوں پر اضافی رعایت کا بھی اعلان کر دیا،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کی ٹیم کے ہمراہ چیمبر آف کامرس کے
آفس میں بریفنگ،اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر منور احمد خان رند،ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر محمد فہیم اور انسپکٹر عامر عباس شاہ نے چیمبر آف کامر س کے دفتر میں صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل اور سیکرٹری جنرل محمد مجاہد ملک سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کہ
حکومت پنجاب نے کرونا کی صورتحال کے تناظر میں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 20فیصد اور ای پے کے ذریعے 25فیصد اور پراپرٹی ٹیکس کی گھر بیٹھے آسان ادائیگی ای پے پنجاب پر 15فیصدرعایت دے کر ای پے پنجاب ایپ متعارف کرادی ہے جس کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر
15فیصد تگ رعایت جبکہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 25فیصد تک رعایت دی جا ئے گی اور یہ ادائیگیاں 30ستمبر 2020تک کی جا سکتی ہیں
جبکہ بنکوں کے ذریعے ادائیگی پر پراپرٹی ٹیکس پر 10فیصد جبکہ ٹوکن ٹیکس پر 20فیصد رعایت دی جا ئے گی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر منور احمد خان رند نے بتایا کہ
اس ایپ کے ذریعے صارفین اپنے ٹریفک چالان بھی گھر بیٹھے ادا کر سکیں گے اور حکومت پنجاب کے دیگر ٹیکسز بھی ادا کر سکتے ہیں۔
ڈیرہ غازیخان
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو آفیسر قاضی سراج احمد کو ترقی دے کر ان لینڈ ریونیو آفیسر ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا ہے
جبکہ ان کے پیش رو ان لینڈ ریونیو آفیسر جہانگیر عالم لشاری ان لینڈ ریونیو آفیسر لیہ تعینات کر دیا ہے قاضی سراج احمد نے ان لینڈ ریو نیو آفیسر ڈیرہ غازی خان کا چارج سنبھال کرکام شروع کر دیا ہے
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں پرانے ٹیکس گزاروں کو محکمہ کی طرف سے سہولیات فراہم کی جائیں گی
جبکہ ٹیکس نیٹ میں توسیع کے لئے بھی محکمہ کے عملہ کے ساتھ مل کر بھر پور کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔
ڈیرہ غازیخان
جام پور روڈ کے قریب سنگم چوک پل ڈاٹ کے مقام پر خوفناک حادثہ، ٹرالر نے دو موٹرسائیکلوں پر سوارتین افراد کو ٹکر مار کر کچل دیا،تین افراد موقع پر جاں بحق،
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے معروف سنگم چوک پل ڈاٹ جام پور روڈ کے مقام پر ٹرالر ڈرائیور کی غفلت، لاپرواہی،
تیزرفتاری کے باعث ہیوی ٹرالرنمبری Y.0274 نے دو موٹرسائیکلوں پر تین افراد موضع دلانہ کے محمدآصف زنگلانی ولد کریم بخش، گدائی شمالی کے غلام مصطفی زنگلانی ولد غوث بخش اور
گیدڑ والا کے رہائشی محمد اقبال ولد نبی بخش کو ٹکر مارنے کے بعد ٹائر کے نیچے دے کر کچل دیا حادثہ کے نتیجہ میں تینوں افراد موقع پر ہی جا ں بحق ہوگئے
وقوعی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر کے نیچے سے نکال کر نعشوں کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا
جبکہ پولیس تھانہ گدائی نے ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرکے ٹرالر کو قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی۔
ڈیرہ غازیخان
عرصہ سو سال سے مدرسہ محمودیہ تونسہ شریف میں حضرات نفوس قدسیہ کے زیر اہتمام مدرسہ کا بہترین نظام چل رہا ہے محکمہ اوقاف مدرسہ کے نظام کو خراب کر نے کی جسارت کر کے
امن عامہ کو تہہ و بالا کر نے کی سازش کی ہے جس کی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر مولانا غلام رسول فیضی،مولانا خلیل احمد سلیمانی،امیر جماعت اہلسنت شہر مولانا محمد بلال،سیکرٹری جماعت اہلسنت
صوفی محمد یوسف و عقیدت مند حضرات پر زور مذمت کر تے ہیں
اور مطالبہ کر تے ہیں کہ موجود ہ وقت میں زیب آستانہ عالیہ تونسہ مقدسہ حضرت خواجہ نصر المحمود کی زیر نگرانی مدرسہ ہذا کے تمام سابق روایات کو برقرار رکھا جا ئے۔
ڈیرہ غازیخان
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہاہے کہ مرکز اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا
عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہیں حکومت کسی بھی شعبہ میں کامیاب ہوتی نظر نہیں آتی وزیر اعظم ون مین شو ہیں اور غیر منتخب لوگوں کے ذریعے حکومت چلائی جارہی ہے
تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق حکومت کا گراف نیچے اور اپوزیشن کاگراف اوپر آرہا ہے،تبدیلی سرکارکوشاید اب اس تبدیلی کا بھی سامنا کرنا پڑے کہ یہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرسکے وہ کھوسہ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈویژنل نائب صدرڈیرہ غازی خان غلام سرور دلشاد، ضلعی صدر راجن پور سردار وقاص خان گورچانی، ضلعی جنرل سیکرٹری ڈی جی خان علی مراد خان کھتران، سابق بار صدر بہرام خان بزدار ایڈووکیٹ، آفتاب خان ٹھینگا نی ایڈووکیٹ،خلیل خان برمانی ایڈووکیٹ،حاجی اعجاز کھوسہ،
تحصیل اور ضلع کے کارکنوں نے شرکت کی سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہاکہ یہ کہنا درست نہیں کہ اپوزیشن کے لوگ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں بلکہ
حکومتی ممبران اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں جنوبی پنجاب کے عوام مکمل اور بااختیار الگ صوبہ چاہتے ہیں انتظامی لحاظ سے بکھرا ہوا سکرٹریٹ ہے جس کا ایک افسر ملتان اور دوسرا بہاولپور میں بیٹھا ہوا ہمیں بالکل منظور نہیں
یہ ہمارے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے انہوں نے حکومتی ببینچز پر بیٹھ کر الگ صوبے کی ڈیمانڈ کی تھی جس کاانہیں خمیازہ بھی بھگتنا پڑا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا تمام فوکس تونسہ میں ترقیاتی کاموں اور ضلع بنانے پر ہے
انہیں کوئی بتائے کہ وہ پنجاب کے چیف منسٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تونسہ کو ضلع بناؤ ساتھ میں جام پور کو بھی ہر صورت میں ضلع بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت راجنپور اور ڈویژن کے چاروں اضلاع میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال خراب ہے ایک دن میں درجنوں بڑی وار داتیں رونما ہورہی ہیں۔
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور واپڈا کا صارفین کے ساتھ رویہ ناروا نہیں ظالمانہ ہے۔ ایک گھر میں بجلی چوری پر پورے علاقے کی بجلی بند کردی جاتی ہے یہ کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے کہا کرپشن کی غضب کہانی مرتب کی جارہی کوئی پوچھنے والا نہیں،
جلد ان کی پارٹی ڈیرہ غازی خان کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر جاری کرے گی جس میں کرپشن اور کرپشن کرنے والے تمام کرداروں کا پردہ چاک کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ممبران اور وزیروں کی کارکردگی مایوس کن ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی وزیر زرتاج گل کے ساتھ ان کے اپنے حلقہ میں عوام نے آڑے ہاتھوں لیا اور سخت رویہ اختیار کیا۔ یہی حالت دیگر حکومتی نمائندوں کے ساتھ ہورہا ہے۔
وزیر اعلی اور مشیر صحت کے اپنے ضلع میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم نہیں اور کویڈ 19 کے سیریس مریضوں کو صرف کھانسی اور بخار کا سیرپ دیا جاتا ہے
ڈیرہ غازی خان میں عام تاثر ہے کہ جو ہسپتال گیا وہ واپس تابوت میں آئے گا ان حالات میں عوام کا رویے تبدیل نہ ہوں تو اور کیا ہوگا۔
ڈیرہ غازیخان
پاکستان سرائیکی پارٹی ڈیرہ غازی خان کی طرف سے سب سول سیکرٹریٹ کے خلاف اور صوبہ سرائیکستان کے قیام کے حق میں نویں روز احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا گیا
کیمپ میں مرکزی نائب صدر اللہ وسایا خان لنگاہ راشد کلیم لنگاہ، فلک شیر خان، فیصل خان شاہزیب خان سورج خان لنگاہ کے علاوہ درجنوں کارکنان شریک ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے
اللہ وسایا خان لنگاہ نے کہا کہ ہم سرائیکی عوام کے حقوق کی بازیابی انکے روزگارکے حصول سرکاری نوکریوں میں انکا حصہ دلانے کیلئے کیمپ لگائے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ
عمران خان اور عثمان بزدار بخوبی جانتے ہیں کہ سول سکٹریٹ میں اپر پنجاب کے افسران منتخب ہو کر آئیں گے جو کہ
سرائیکی وسیب کے ساتھ غاصبوں جیسا سلوک کرتے ہیں جو کہ ہمیں قطعاً منظور نہیں پہلے صوبہ سرائیکستان کا قیام بعد میں سیکٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے انہوں نے
ڈیرہ غازی خان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کی بازیابی کے لئیے اس کیمپ میں جوق در جوق شامل ہوں اور اپنی ماں دھرتی سے محبت کا ثبوت دیں۔
ڈیرہ غازیخان
سابق فٹبالر ڈی جی خان محمد یعقوب چوہان نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم بننا ایک خوش آئند بات ہے کیونکہ ڈیرہ غازی خان سے کھلاڑی پاکستان کی قومی ٹیم میں شامل ہوکر
ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں جن میں محمد فاروق، حافظ خرم، ارسلان قادر،فیصل قادر جو پاکستان کی ہاکی ٹیم میں اب بھی کھیل رہے ہیں اور آسٹروٹرف بچھانے سے ڈیرہ غازی خان سے مزید نئے کھلاڑی پاکستان ہاکی کی نمائندگی کریں گے
کیونکہ سپورٹس کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان کی زمین بڑی زرخیز ہے یہاں سے پاکستان کے مختلف کھیلوں کی ٹیموں میں ڈیرہ غازی خان کے کھلاڑی اپنا نمایاں مقام رکھتے ہیں ہاکی، والی بال،باسکٹ بال،کبڈی، فٹبال،جوڈو کراٹے،
کرکٹ، پہلوان گری میں اعلی مقام رکھتے ہیں آسٹروٹرف سٹیڈیم بننے سے ڈیرہ غازی خان میں نئے کھلاڑی پیدا ہونگے
اور ہاکی میں پاکستان اپنا کھویاہوامقام دوبارہ حاصل کر سکے گا انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے
ڈیرہ غازی خان کی عوام کو پاکستان کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑیوں کے کھیل سے لطف اندوز ہوں گے۔
ڈیرہ غازیخان
وفاقی بجٹ 2020-21میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کر نے پر ڈیرہ غازی خان میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ملازمین کا محکمہ انہار میں احتجاجی مظاہرہ اور دفاتر کی مکمل تالہ بندی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 2020-21میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کر نے پر ڈ ی جی خان میں
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، احتجاجی مظاہرے سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن،صدر محکمہ انہار یونٹ حاجی گڈو دستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے درجہ ایک سے درجہ چہارم سمیت سولہویں سکیل تک کے ملازمین کی نہ تو تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا بلکہ مہنگائی کے تناسب کو نظر انداز کرتے ہوئے
یوٹیلٹی الاونسز سمیت مختلف جو مراعات تھیں اس بجٹ میں اس کو بھی ختم کردیا جس سے چھوٹے ملازمین مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ پٹرول اور اشیاء خوردنوش سمیت ضروریات زندگی ملک میں آئے روز مہنگی ہورہی ہیں عمران خان الیکشن سے پہلے کچھ اور دعوے کر رہا تھا اور اب کچھ اور اعلانات کئے جا رہے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ
اگر ریاست مدینہ بنانی ہے تومہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے بلا امتیاز جملہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے جملہ ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخوا ہ میں ضم کر کے 50 فیصد تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں سکیل 1 تا 16 کے جملہ مطالبات درج ہیں حکومت من وعن تسلیم کرے وفاقی و صوبائی ملازمین میں تفریق ختم کرے
یوٹیلیٹی الاونس جملہ سرکاری ملازمین کو دیا جائے۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ اورپنشنرز کے حقوق منوانے کیلئے ایپکا کے پلیٹ فارم پر جملہ سرکاری ملازمین متحد ہیں مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گااحتجاجی مظاہرہ میں ڈویژنل عہدیداران ملک امتیاز،رفیق سہرانی سمیت بڑ ی تعداد میں سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقہ کھرڑ بزدارپہنچ گئےسردار عثمان احمد خان بزدار کا وزیر اعلی کی حیثیت سے پنجاب کے آخری سرحدی مقام کھرڑ بزدار کا پہلا دورہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی آمد پر قبائلیوں میں خوشی کی لہر وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے کھرڑ بزدار می
ں ”مقدمین جرگہ“اورعمائدین کی ملاقاتیں”مقدمین جرگہ“اورعمائدین سے عوامی مسائل اوران کے حل کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال وزیر اعلی نے قبائلی عمائدین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئےوزیر اعلی نے لوگوں سے خود تحریری درخواستیں وصول کیں وزیر اعلی عثمان بزدار قبائلی لوگوں میں گھل مل گئے
وزیر اعلی عثمان بزدارخود قبائلی لوگوں کی نشستوں پر گئے اور بلوچی زبان میں سلام و دعا کی
وزیر اعلی عثمان بزدارنے قبائلیوں سے بلوچی زبان میں حال احوال پوچھاوزیر اعلی نے کھرڑ بزدار کے اجتماع سے بلوچی زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ہر مسئلے کو جانتا ہوں،کھرڑبزدارکے مسائل حل کروں گاایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کو علاقہ کے مسائل دکھانے ساتھ لایا ہوں میں آپ کا بھائی ہوں اور لاہور میں آپ کا وکیل ہوں۔اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلی نے بنیادی مرکز صحت کھرڑ بزدار کو رورل ہیلتھ سنٹر کا درجہ دینے
،
ریسکیو سنٹر کے قیام اور موٹر سائیکل ریسکیو سروس شروع کرنے، بینک آف پنجاب کی برانچ کے قیام کا اعلان کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ
علاقے کی ضروریات کو مد نظر رکھ کرواٹر سپلائی سکیمیں شروع کی جائیں گی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے پراجیکٹ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کا حکم دیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کردیا ہے اور مختص بجٹ 33 فیصد صرف اسی علاقہ پر خرچ ہوگا کھرڑ بزدار سمیت ہر پسماندہ علاقے کی ترقی چاہتا ہوں
کھرڑ بزدار سمیت کوہ سلیمان کے علاقے فطری حسن سے مالامال ہیں
کوہ سلیمان کے علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں پنجاب کے ساتھ بلوچستان کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور وزیر اعلی بلوچستان سے مشترکہ رابطہ سڑکوں کو پختہ کرنے کی بات کروں گاوزیراعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کوعوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدام کرنے کی ہدایت کی ہے
تونسہ سے سیدھا اپنے بھائیوں کے پاس آیا ہوں تونسہ میں کھیل کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کرکٹ سٹیڈیم بنایاجا رہاہے 10کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا کرکٹ سٹیڈیم تونسہ کے کھلاڑیوں کے لئے تحفہ ہے کرکٹ سٹیڈیم کو جلد مکمل کر کے کھیلوں کے لئے کھولنے کی ہدایت کردی ہے تحصیل سپورٹس کمپلیکس شاہ سلیمان سٹیڈیم رواں برس مکمل کیاجائے گا
شاہ سلیمان سٹیڈیم پر 35ملین روپے کی لاگت آئے گی شاہ سلیمان سٹیڈیم کو رواں مالی سال میں مکمل کیا جائے گا ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے خطے میں ہنرمندی کو فروغ ملے گا ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اگلے سال ہر حال میں مکمل کیاجائے گاقصبہ سوکڑ کے گرلز ہائی سکول کو ہائر سکینڈری سکول کا درجہ دیں گے
بعلانی کے گرلز مڈل سکول کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکول بنانے کا ا علان کر دیا ہے بعد ازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کھرڑ بزدار میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا وزیراعلیٰ کو کھرڑ بزدار کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ نے مقامی ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر پیش رفت کا جائزہ لیا اس موقع پر قبائلی عمائدین و مقدمین نے نے کہا کہ
سردار عثمان بزدارکی کھرڑ بزدار آمد کسی جشن سے کم نہیں آج کا دن ہمارے لئے عید سے کم نہیں تقریب کے موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان بھی ہمراہ تھے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون