نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شعیب خان جدون کے ہمراہ ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں بہاول نگر میڈیکل کالج کے تعمیراتی کام پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد،

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم، ایکسین بلڈنگز محمد ندیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ عمران علی اور ایم ایس ضلعی ہسپتال ڈاکٹر انعام جمالی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایکسین بلڈنگز نے میڈیکل کالج کے

مختلف گروپس میں جاری تعمیراتی کاموں اور منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے اس موقع پر کہا کہ میڈیکل کالج کی تکمیل ضلع بہاولنگر کی ترقی اور بہترین طبی سہولیات میں اضافے کا سبب بنے گا

اور اس منصوبہ کی مین بلڈنگ کی تعمیر کے لیے مطلوبہ فنڈز کا اجرا کیا جائے تاکہ یہ پراجیکٹ مکمل ہوسکے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا کہ

ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاول نگر کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اپنی نگرانی میں لینے سے اس کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ مل جائے گا

جو کہ اس علاقے کی محرومیوں کو دور کرنے اور اعلی معیار کی طبی سروسز کا حامل ادارہ بن جائے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلاس میں کہا کہ

اس منصوبے کی تکمیل میں حائل مالی مشکلات کا مکمل احساس ہے اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اس کی فنڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے تمام کاوشیں بروئے کار لائے گا۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ صدر بہاولنگر پولیس کی بڑی کاروائی،بیوی کا سفاک قاتل گرفتار،ملزم کے انکشاف و نشاندہی پرآلہ قتل برآمد۔
تفصیلا ت کے مطا بق بھینی قاسمکاموضع محمد نواز پورہ کے رہائشی ملزم عبدالطیف ولد محمد شریف قوم قاسمکا جوئیہ نے گھریلو ناچاکی کی وجہ سے اپنی بیوی کو رپیٹر 12بور کا فائر مار کرقتل کردیا تھا۔

بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔مقتولہ کے بھائی احمد حسن کی درخواست پر تھانہ صدر بہاولنگر پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔

ڈی پی او قدوس بیگ نے ایس ڈی پی او منصور عالم خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولنگر ارشاد حیدر بخاری اور سب انسپکٹر شہزاد اشفاق کو ملزم کی گرفتا ری کا ٹا رگٹ دیا۔

پولیس ٹیم نے جد ید سائنٹیفک طریقہ کا ر کوبروئے کا ر لا تے ہوئے ملزم کو ٹر یس کر کے گرفتار کیا

اور ملزم کے انکشاف و نشاندہی پر آلہ قتل رپیٹر12بوربھی بر آمدکرلیا۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے پولیس ٹیم کی اس کامیابی کو سراہا اور کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔


بہاولنگر
( صاحبزادہ وحیدکھرل)

وفاق المدارس کے امتحانی سنٹر میں مکمل نظم و ضبط اور ایس او پیز کے ساتھ سوشل ڈسٹنس دیکھ کر مجھے خوشگوار حیرت ہو رہی ہے

رانا عبدالروف ایم پی اے وفاق المدارس کا امتحانی سنٹر مدرسہ جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راناعبدالروف و جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی وتحصیل کے رہنما اور

غلہ منڈی کے معروف آڑھتی اور سماجی شخصیت عبدالرحمن قریشی پر پر مشتمل وفدنے دورہ کیا اور طلبہ کو توجہ اور انہماک کے ساتھ پرچہ حل کرتے ہوئے دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا

ضلعی ماحول مولانا معین الدین وٹو نے وفد کو امتحان کے نظم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کہ پورے پاکستان میں ایک ہی دن ایک ہی وقت اور ایک ہی مضمون کا پرچہ ہو رہا ہے

انہوں نے حکومت کے اداروں کو بھی وفاق کا امتحانی نظم دیکھنے کی دعوت دی انہوں نے طلبہ اور عملہ نگران کی تفصیلات بھی پیش کی وفد میں راناعبدالروف ایم پی اے حافظ سراج احمد اخون مفتی عبدالخالق

مہار عبدالرحمن قریشی مفتی خالد محمود قاری فداءالرحمن شاکر شامل تھے بعد ازاں وفد نے جامع العلوم عیدگاہ کے مہتمم شیخ الحدیث حضرت مولانا جلیل احمد اخون کو بھی ہدیہ تبریک پیش کیا کہ

حضرت نے خصوصی توجہ فرماتے ہوئے دور دراز سے آئے طلبہ کرام کے لیے لئے اتنا بہترین انتظام کیا کیا اور حضرت کی صحت کے لیے دعائے خیر بھی کی

About The Author