دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چلی: پولیس کا کورونا کے مریضوں کی تلاش کے لیے کتوں کی مدد لینے کا فیصلہ

پولیس کتوں کو ٹریننگ دے رہی ہے کہ وہ سونگھ کر کورونا کے مریضوں کی شناخت کر سکیں

چلی کی پولیس نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تلاش کے لیے کتوں کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس کتوں کو ٹریننگ دے رہی ہے کہ وہ سونگھ کر کورونا کے مریضوں کی شناخت کر سکیں تاکہ ملک میں کووڈ 19 کا پھیلاؤ روکا جا سکے،

کتوں میں سونگھنے کی صلاحیت انسانوں سے 50 گنا زیادہ ہوتی ہے،

پولیس انتظامیہ کے مطابق ٹریننگ حاصل کرنے والے کتے ایک گھنٹے میں 250 افراد کو سونگھ سکتے ہیں،

حکام کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی کوئی خوشبو نہیں ہوتی لیکن انفیکشن سے مریض کے جسم میں میٹابولک تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں

جس کے باعث پسینے میں خاص اسمپیل پیدا ہونے سے کتے کورونا کے مریضوں کی آسانی سے شناخت کرسکتے ہیں

About The Author