بنگلہ دیش میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی،،
بنگلہ دیشی حکام کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد دریائوں میں طغیانی آنے سے ملک کا وسیع علاقہ زیرآب آگیا ہے۔
10 لاکھ سے زائد متاثرین گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہوگئے،
بپھرے ہوئے دریاؤں سے پانی قریبی آبادیوں کے نشیبی علاقوں میں بھر گیا،
جس سے کئی افراد کے ڈوبنے کی اطلاع ہے۔
سیلابی صورتحال کا آغاز گزشتہ ماہ ہوا، جو بڑھتے بڑھتے شدت اختیار کرگیا۔ بنگلہ دیش میں یہ اس عشرے کا بدترین سیلاب ہے،
اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ متاثرین کی فوری امداد اور کھانے پینے کی اشیا کی تقسیم کا کام شروع کیا گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے ادارے نے 975 مراکز قائم کیے ہیں جب کہ 175 طبی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں
اے وی پڑھو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس