دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

توہین عدالت:سپریم کورٹ کاسینئیر صحافی مطیع اللہ جان کو نوٹس

عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ صحافی مطیع اللہ جان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر عدلیہ اور ججز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے۔

سپریم کورٹ نےسینئیر صحافی مطیع اللہ جان، اٹارنی جنرل اور صدر سپریم کورٹ بار کو نوٹس جاری کر دیئے

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رُکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ صحافی مطیع اللہ جان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر عدلیہ اور ججز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے۔ 

سماعت کے دوران صحافی مطیع اللہ جان اور پیپلز پارٹی رھںنما فرحت اللہ بابر موجود تھے

خیال رہے کہ سینئیر صحافی مطیع اللہ جان نے سپریم کورٹ کے سینئیر جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کیا تھا۔

About The Author