نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ظفر لنڈ کو بچھڑےچار برس بیت گئے

تریمت سانجھ عورتوں کے حقوق گھروں کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کیلئے جدوجہد کی

مظفر گڑھ

کوٹ ادو

14 جولائی ظفر لنڈ کی چوتهی برسی 10 سالہ جدوجہد عوامی فلاح کیلئے ریکارڈ مسلسل لمبی پرامن جدوجہد
ظفر اقبال لنڈ سرائیکی وسیب کا پہلا سیاسی وسماجی رہنما آبائی گاؤں شادن لنڈ تونسہ شریف ڈیرہ غازی خان کوٹ ادو میں عوام کی فلاح و بہبود کا ادارہ قائم کیا

جس نے جون 2005 میں باقاعدہ کام کا آغاز کیا ہیرک ڈویلپمنٹ سنٹر اس میں پسماندہ طبقے کے لوگوں کی زیلی تنظیمیں بنائی گئی

1 سندھو بچاؤ ترلا تحریک ماہیگیروں اور آدی واسیوں کی تنظیم جس نے تونسہ بیراج جدید خطوط پر بحالی کے منصوبے کے متاثرین کیلئے 11 کروڑ کے کام کروائے گئے

2 ہالی سانجھ چھوٹے کاشتکاروں کی تنظیم نے کهاد سپرے اور کیمیکل سے پاک فصلیں اگانے کا ریکارڈ کام کیا 3 تریمت سانجھ عورتوں کے حقوق گھروں کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کیلئے جدوجہد کی

گئی اور عورتوں کیلیے تعلیم بالغاں کے 40 اسکول قائم کیے تینوں زیلی تنظیموں نے کوٹ ادو کے تمام ایشوز پر عملی اقدامات کئے اور ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہروں کا ریکارڈ قائم کیا

اور بڑے بڑے مسائل ریاست سے حل کروائے اور سرائیکی صوبے کے حق میں کوٹ ادو تا ملتان سب سے بڑی پر امن احتجاجی ریلی نکالی اور سرائیکی صوبہ کی آواز پورے ملک میں گونجی

ظفر لنڈ کی ادارے نے کوٹ ادو سیم کا مسئلہ حل کروایا مظفرگڑھ کینال پکی کرنے کے ایشو پر جدوجہد کی کاشت کاروں ماہیگیروں اور عورتوں کیلیے متبادل روز گار چھوٹے کاروبار کیلئے

لاکھوں روپے کے فنڈ جاری کیے غریب طبقے کیلئے سبزی و گندم کے بیج بکریوں اور کشتیوں کی فراہمی تاکہ غریب لوگ روزی روٹی کمانے کے لائق ہوسکیں

تونسہ بیراج پراجیکٹ ہسپتال کی تعمیر تونسہ بیراج ڈاون سٹریم سپر بند منظور تونسہ بیراج 4 پرائمری اسکول تونسہ بیراج جدید خطوط پر بحالی کے منصوبے کے متاثرین کیلئے ریسیٹلمنٹ پلان منظور ہزاروں افراد کا پراجیکٹ میں ملازمتیں دلوائیں چائیلڈ لیبر بانڈڈ لیبر اور نسل در نسل مقروض

ماہیگیروں کے حقوق کی آواز اور ان کا مقدمہ ہرعدالت میں چیلنج کیا دریائے سندھ کے قدرتی وسائل پر مقامی آدی واسیوں کا حق تسلیم کیا جائے

جنگلات اور جنگلی حیات اور آبی پرندوں مرغابی کونج تلور دریائے سندھ کی ڈالفن کے تحفظ کو اپنے پراجیکٹ کے منشور میں شامل کیا پنجاب بهر میں مچهلی کے

ظالمانہ ٹهیکداری نظام کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے عام لوگوں کے مختلف مسائل کے حل کیلئے ٹیمیں اور فنڈز دیے پولیس کی اصلاحات کیلئے پرامن جدوجہد کی گئی

حلقے میں رات کو انٹرٹینمنٹ اور جدوجہد کے قانونی طریقے اور شعور کی آگاہی کیلیے ملٹی میڈیا سکرین پر ڈاکو منٹریاں چلائی گائیں

سرائیکی مشاعرے سرائیکی موسیقی کے پروگرام منعقد کیے تاکہ لوگ پیار محبت اخلاق سے آگاہ ہوں جرائم پیشہ کاروائیاں ختم کی جاسکیں ظفر لنڈ کی این جی اوز کے ورک ایریا میں بے گھر

خاندانوں کیلیے سیکڑوں مکان بنوائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے راشن کی تقسیم شیلٹر کی فراہمی فلڈ ایریا سے انخلا پر ٹرانسپورٹ اور دریا میں کشتیاں رضا کاروں کی ٹیمیں تشکیل دیں چوک منڈا میں محفوظ مقامات پر بڑا شیلٹر ہوم قائم کیا گیا

دن رات فلڈ متاثرین کیلئے عارضی رہائش گاہیں اور کھانے پینے کا وسیع بندوبست کیا جاگیرداروں اور وڈیروں سیاست دانوں کے ڈیروں سے لوگ مایوس ظفر لنڈ کے ادارے میں بڑی تعداد نے شمولیت اختیار کی اور ظفر لنڈ کی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی سیاست دان جاگیردار اور ٹھیکیدار لوگوں کو منع کرتے رہے

ظفر لنڈ کی تنظیموں میں شرکت نہ کریں کئی سرگرم کارکنوں پر جھوٹے مقدمات کیے گئے ظفر لنڈ کو ناکام کرنے میں خفیہ پراپیگنڈا تیار کئے گئے ظفر لنڈ کا یہ کام مخالفوں کے دل پر تیر کی طرح لگا

جس کے نتیجے میں 14 جولائی 2016 دن 2 بجے کے بعد ظفر لنڈ ڈی ایس پی آفس کوٹ ادو سے واپس اپنے گھر پہنچے 3 بجے گھر کے باہر دو نامعلوم نوجوانوں نے بلایا گھر کے باہر گیٹ پر ظفر لنڈ آئے اور ایک نوجوان گلے

ملا اور دوسرے نے سلنسر نما پسٹل سے منہ پر دو فائر مار کر سی ڈی 70 موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے

شدید زخمی حالت میں ظفر لنڈ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ ادو لایا گیا جہاں وہ دماغ میں گولی لگنے کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے

اللہ تعالیٰ مرحوم ظفر خان لنڈ کی مغفرت فرمائے آمین ظفر خان لنڈ عظیم انسان دوست ہستی کا نام تها وہ معاشرے کے غریب محروم طبقات کے وکیل تھے وہ ظلم ناانصافی عدم مساوات عدم برداشت کے خلاف تھے ان کا پیغام محبت امن مساوات اخلاقیات انصاف وانسانی ہمدردی کو فروغ دینا تها

کوٹ ادو کیلیے ظفر لنڈ کی خدمت ناقابل فراموش ہے ان کی وفات ان کے رشتے داروں دوستوں کے ساتھ ساتھ سول سوشل سوسائٹی اور پولیٹیکل سیکٹر کیلیے

نا قابل تلافی نقصان ہے اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین شہید ظفر لنڈ کو انصاف دینے کیلئے 4 سال بعد بھی ریاستی قانونی ادارے ناکام رہے

لوگ آج بھی ظفر لنڈ کو نہیں بھولے سرخ سلام
بلهے شاہ اساں مرنا نا ہیں
گور پیا کوئی ہور

ظفر لنڈ کی مختصر جدوجہد پر تحریر خادم حسین کهر رہنما تحریک سندھو بچاؤ ترلا 03447029244 03347026454

About The Author