نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

پاکستان سرائیکی پارٹی کی طرف سے آٹھویں روز بھی سول سب سیکٹریٹ کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا گیا احتجاجی کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ھوے

مرکزی نائیب صدر اللہ وسایا خان لنگاہ عبدالمجید لنگاہ نے کہا کہ سردار عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان کے دورہ کے موقع پر کشمور ڈیرہ سی پیک روڈ انٹر نیشنل ائیرپورٹ خواتین یونیورسٹی ہائیکورٹ بینچ پہاڑی رود کوہیوں پر سمال ڈیمز کا اچرا کرائیں 23اضلاع پر مشتمل صوبہ

سرائیکستان کا قیام اور ملتان کو اس کا دارالحکومت بنانا ھمارا نصب العین ھے جس کے پورا ھونے تک ھمارہ احتجاج جاری رہے گا

پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس مرکزی عہدیدارون سمیت احتجاجی کیمپ میں شرکا سے خطاب کریں گے

اس موقع پر شرکا نے صوبہ سرائیکستان کے قیام کے حق میں اور سول سکٹریٹ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر ظفر خان لنگاہ راول خان لنگاہ اسد خان لنگاہ خالد جوگیانی ربنواز.

کھوسہ فیاض سانگھی زریاب خان کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے ڈیرہ اسماعیل خان تا کشمور روڈ کی کشادگی کے منصوبے کا ٹینڈر جاری کرد یاگیاہے

منصوبے پر 133ارب روپے کا تخمینہ لگایاگیاہے مرحلہ وار منصوبہ کو 36ماہ میں مکمل کرنے کی مدت مقرر کر دی گئی ہے.

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر وفاقی حکومت کی طرف سے کام جلد شروع کرایا جائے گا

جس کیلئے ٹائم لائن دے دی گئی ہے. پیکج 1کے تحت انڈس ہائی وے این 50شکار پور تا راجن پور سیکشن 221.95کلومیٹر ایڈیشنل کیرج وے کا منصوبہ 36ماہ میں مکمل کرنے کی تاریخ دی گئی ہے.

پیکج 2کے تحت راجن پور ڈ یرہ غازیخان سیکشن چار لین121.5 کلومیٹر روڈ 24ماہ اور پیکج 3کے تحت ڈیرہ غازیخان تا ڈیرہ اسماعیل خان 208کلومیٹر روڈ 36ماہ میں مکمل ہو گا.

انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان تا تونسہ اور ڈیرہ اسماعیل خان دو رویہ سڑک کی تعمیر پر 53ارب روپے، شکار پور تا راجن پور روڈ پر 47ارب روپے اور راجن پور تا ڈیرہ غازیخان روڈ کی تعمیر پر 33ارب روپے خرچ ہوں گے


.

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ڈی جی خان ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت ڈیرہ غازیخان میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائے گا

اور مانیٹرنگ کیلئے محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں. انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ چیف سیکرٹری کی ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں لوکل گورنمنٹ، ہائی ویز، بلڈنگز، اریگیشن اوردیگر محکموں کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جار ہا ہے جن پر اربوں روپے خرچ ہوں گے.

اس موقع پر ڈ پٹی کمشنر طاہر فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اوردیگر متعلقہ افسران موجود تھے.

اجلاس میں ڈی جی خان ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں کا جائزہ لیاگیا


.

ڈیرہ غازیخان

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ ابھی تک کرونا ختم نہیں ہوا. عید تک احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے.

انہو ں نے کہاکہ ٹائیگر فورس کے جوانوں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہوں انہوں نے یہ بات گزشتہ روز بستی ٹھیڑی یونین کونسل دراہمہ اورحاجی غازی میں ٹائیگر فورس کے

حوالے سے منعقدہ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر ضیاء خان کاکڑ، رشید خان گندی، ملک غلام عباس ماچھی، اختر خان چشتی،

غلام رسول خان اور اشرف خان بھٹی بھی موجود تھے. ایم پی اے نے کہا کہ ہم نے مل کر لوگوں کو آگاہی دینا ہے. ڈاکٹرشاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ ٹائیگر فورس غریب لوگوں کی نشاندہی کرے


.

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے تونسہ شریف کا دورہ کیا. انہوں نے مختلف مقامات اور علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف اوردیگر افسران ہمراہ تھے.

ڈپٹی کمشنر نے سوکڑ اوردیگر علاقوں میں جا کر ترقیاتی منصوبوں، شہر میں صفائی، سیوریج اوردیگر معاملات کا جائزہ لیا.

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے کہاہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کی جائے گی.

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہر کی مویشی منڈی کو تونسہ روڈ پر دانش سکول کے نزدیک منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے.

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز مویشی منڈی کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، چیف فنانشل آفیسر ڈاکٹر فقیر حسین اوردیگر افسران ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

مویشی منڈی کیلئے 15کنال رقبہ تجویز کیاگیا ہے اور کمپنی منڈی میں پارکنگ، پانی اوردیگر سہولیات کا خیال رکھے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے محفوظ مقامات پر عارضی سیل پوائنٹ بھی قائم کیے جائیں گے جس کیلئے کام کیا جا رہاہے.

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بھٹہ کالونی سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا. انہوں نے کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ صفائی، سیوریج اوردیگر عوامی

مسائل کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہر کے مختلف مقامات پر صفائی اور پیچ ورک ترجیحی بنیاد وں پر قلیل وقت میں مکمل کیاجائے


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں گرانفروشوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں جاری ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کو بارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.

انہوں نے سیل پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے آٹا کی دستیابی بھی چیک کی. اعظم گوپانگ نے

گرانفروشی پر پانچ دکانداروں کو پندرہ ہزارروپے جرمانہ عائد کیا


ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد اسحاق کی ہدایت پر ایجوکیشن یونٹ کے سمیع اللہ اور لیاقت علی نے فیصل موورز سٹینڈ پر ڈرائیوروں اور لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی.

انہوں نے کہاکہ دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری، غلط اوورٹیکنگ اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کیا جائے.

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ماسک استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں.

اس موقع پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیاگیا


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ ایسے امیدوارجنہوں نے گیارہویں (انٹر میڈیٹ میڈیٹ پارٹ فسٹ) کا امتحان 2019میں پاکستان/پنجاب کے کسی دیگر بورڈ سے پاس کیا ہے

اور بارہویں جماعت (انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ) کا داخلہ حسب ضابطہ ڈیرہ غازیخان بورڈ میں بھجوایا ہے وہ اپنے گیارہویں جماعت کے رزلٹ کی اولڈ پوسٹنگ کی تصدیق شدہ سیلڈ کاپی فوری بھجوائیں

علاوہ ازیں جن امیدواروں نے اپناگیارہویں جماعت کا امتحان ڈیرہ غازیخان بورڈ سے 2019میں پاس کیا تھا اور بارہویں جماعت کیلئے این او سی لے کر کسی دوسرے بورڈ میں حسب ضابطہ داخلہ امتحانی شیڈول کے اندر بھجوایاہے

ان کے رزلٹ کی تصدیق شدہ سیلڈ کاپی متعلقہ بورڈکو بھجوا دی گئی ہے. ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ جن امیداروں نے نہم کا امتحان 2019میں کسی دوسرے بورڈ سے پاس کیا

اور دہم کا امتحان 2020میں ڈی جی خان بورڈ سے دیا ہے وہ نہم امتحان کی اولڈ پوسٹنگ کی حسب ضابطہ کاپی فوری طورپر ڈیرہ بورڈ کو بھجوائیں

جبکہ ڈی جی خان بورڈ سے نہم کا امتحان 2019میں پاس کر کے این او سی لے کر دسویں کا امتحان 2020میں کسی دوسرے بورڈ میں دینے والے امیدواروں کی اولڈ پوسٹنگ متعلقہ بورڈ کو بھجوائی جا رہی ہے

شیخ امجد حسین نے مزید بتایاکہ رزلٹ کی تیاری و ڈیکلریشن کے سلسلہ میں جونہی حکومتی احکامات موصول ہوں گے

فوری طو رپر تمام پالیسی امور کے بارے میں عوام الناس اور امیدواروں کو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ انفرادی طو رپر مراسلہ جات اور ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا.

انہوں نے بتایاکہ دسویں جماعت کے پیپرز کی مارکنگ اورایوارڈ لسٹوں کی تیاری کا کام حسب ضابطہ جاری ہے


ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود کی ہدایت پر شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے شہر کے مختلف مقامات پرکام جاری ہے جس پر مبلغ دو کروڑ روپے خرچ کیئے جا رہے ہیں

شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے پی ایچ اے کی اولین ترجیح ہے یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے شجاعت علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

انہوں نے بتایا کہ شہر کی مختلف سڑکوں کے درمیان موجود گرین بیلٹ کو صاف ستھرا بناکر دیدہ زیب پھول پودے لگائے جارہے ہیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ سٹی میں پہلی بار مین مرکزی ٹریفک چوک پر سیلفی پوائنٹ بنایا جا رہا ہے

اس کے علاوہ ڈیرہ سٹی میں قائم خواتین کے لئے واحد جناح فیملی پارک اور کشمیر پارک کو اپ گریڈ کیاجا رہا ہے

جبکہ کالج چوک اور وقار چوک پر بھی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شجاعت علی نے کہا کہ ڈیرہ سٹی کو لاہور کی طرز پر خوبصورت بنا کر دوسرے اضلاع کے لئے رول ماڈل بنائیں گے

انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ وہ شہر کو خوبصورت بنانے میں پی ایچ اے کا ساتھ دیں پارکس گرین بیلٹ اور سیلفی پوائنٹ کے ارد گرد کچرا اور گندگی ڈالنے سے

گریزکریں اور ان کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔


ڈیرہ غازیخان

آفس سپرنٹنڈنٹ مرزا محمد خالد کی 17 سکیل سے 18 سکیل میں ترقی ہونے پر ڈی پی او اختر فاروق کی طرف سے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

ٹی پارٹی میں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن سمیت ہیڈ برانچز و دیگر عملہ و ملازمین نے شرکت کی ڈی پی او اختر فاروق نے آفس سپرنٹنڈنٹ مرزا محمد خالد کو پھولوں کا ہار پہنایااس دوران میٹھائی،

بسکٹ اور چائے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ محنت سے ترقیاں ملتی ہیں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے اور اپنے فرائض منصبی احسن انداز

میں سرانجام دینے والوں کو ترقی کی صورت میں ایوارڈ دیا جاتا ہے

اس لئے ہم سب اپنے عہدوں کے مطابق محنت اور لگن سے کام کریں اور عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنا لیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق کا رات گئے تھانہ درخواست جمال خان کا اچانک دورہ کیا،تھانہ کا ریکارڈ اور فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ہونے والے ریکارڈ کو بھی چیک کیا

اور ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان کو ہدایت کی کہ مجرمان اشتہاریوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں لائیں

موثر گشت کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں / ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیں

تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جائے

پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کرئے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان سرائیکی پارٹی کی طرف سے آٹھویں روز بھی سول سب سیکرٹریٹ کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا گیا احتجاجی کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر اللہ وسایا خان لنگاہ،

عبدالمجید لنگاہ نے کہا کہ 23اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کا قیام اور ملتان کو اس کا دارالحکومت بنانا ہمارا نصب العین ہے

جس کے پورا ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس مرکزی عہدیداروں سمیت احتجاجی کیمپ میں شرکا سے خطاب کریں گے

اس موقع پر شرکا ء نے صوبہ سرائیکستان کے قیام کے حق میں اور سول سکرٹریٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر ظفر خان لنگاہ،

راول خان لنگاہ اسد خان لنگاہ خالد جوگیانی ربنواز کھوسہ موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

پتی سلطان لاشاری ڈی جی کینال میں دو بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔نعشوں کی تلاش جاری۔

تفصیلات کے مطابق بستی سلطان لشاری کے رہائشی دو نوجوان گرمی کی شدت کیباعث ڈی جی کینال میں نہا رہے تھے کہ

اچانک گہرے پانی میں جانے کے باعث تیز لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں کی تلاش شروع کردی۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمر کا آفس سٹاف کے ساتھ میٹنگ کاانعقاد تفصیل کےمطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ کاانعقادہوا ۔

میٹنگ میں آرپی او عمران احمر نے ریجنل پولیس آفس کی تما م برانچز کے ہیڈ انچار ج کے ساتھ دفتری امور پر تفصیلا میٹنگ کی اور دفتری ریکار ڈ کا جائزہ بھی لیا۔

آر پی او عمران احمر نے ریجن میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال اور سکیورٹی اقدامات کو چیک کیا ۔اس موقع پر آر پی او عمران احمر نے ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ

معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمہ کرنا نہایت ضروری ہے سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ پر ہونی چاہیے سنگین مقدمات کو جلد از جلد حقائق پر یکسو کریں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھتے ہوئے

موئثر اقدامات کیے جائیں .چیک پوسٹوں ،شاہروں ،دفاتروں ،تھانہ جات ،اور احساس مقامات پر نصب CCTV کیمراجات ہروقت فعال ہونے چاہیں

اور ان کی مانیٹرنگ منظم طریقہ کار سے ہونی چاہیے ۔روڈ سیفٹی کے حوالے سے روڈ ایکسڈنٹ کی روک تھام کے لیے سپیڈ کیمروں کے استعمال سے کا فی کمی لائی جاسکتی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے دفتر میں آئے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سائلین کو سماعت کرکے فوری متعلقہ افسرا ن سےرپورٹ طلب کرکے مسائل حل کیے جائیں

۔کورونا وائرس سے بچاو کے پیش نظر گورئمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے بازاروں ،مارکیٹوں ،شاپنگ سنٹروں کو مقررہ اوقات کارمیں بند کرایا جائے

بمطابق ایس او پیز روزمرہ کے معاملات میں احتیاطی تدابیر پرعمل کرائیں ۔ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کےخلاف کارروائی عمل لائی جائیں ۔

میٹنگ میں ایس پی آر آئی بی طاہرمصطفٰی ،اے ڈی آئی جی ریحان الرسول سمیت دیگر ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی ۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں,02نمکو/پاپڑ فیکٹریاں سیل،200لیٹر ملاوٹی دودھ تلف,1125 جعلی لیبلنگ رول برآمد,صفائی کے ناقص انتظامات پر06فوڈپوائنٹس کو 40,500 کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے

91 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر81فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔اس کے علاوہ2 پاپڑ فیکٹریاں سیل کی گئیں۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر40,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

دوران چیکنگ200لیٹر ملاوٹی دودھ تلف,1125 کلو گرام جعلی لیبلنگ رول برآمد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائیوں کے دوران مظفرگڑھ میں دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے,واٹر فلٹریشن نہ ہونے،

ناقابل سراغ رنگ کے استعمال پر سن پیور فوڈز،جعلی لیبلنگ، مس برانڈڈ مصنوعات موجود ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات کرنے پر مٹھن فوڈز کو سربمہر کیا گیا۔

اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 91یونٹس کو چیک کیاگیااور81کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ06فوڈپوائنٹس کو40ہزار500روپے کے جرمانے عائدکیے گئے

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔

عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔


ڈیرہ غازیخان

بارڈر ملٹری پولیس تھانہ راکھی گاج نے بڑی کاروائی کر تے ہو ئے لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ،

سمگلر زگرفتار ،تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج لیاقت عباس لغاری نے لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ چھالیہ سے بھرے ٹرک کو روک کر

اس کی تلاشی لی تو بد بودار ہڈیوں کے نیچے چھالیہ چھپی ہوئی تھی جس پر مذکورہ ایس ایچ او نے چھالیہ برآمد کر کے بلوچستان کے علاقہ کچلاک کے رہائشی سمگلرز عبیدا للہ اور امین اللہ کو گرفتار کر لیا

اس موقع پر ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کر تے ہو ئے سمگلنگ کی

ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں ۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن سے قبل جو وعدے اور دعوے کیئے وہ پورے نہ کیئے قوم،ووٹر ز، ورکر ز اور سپورٹرز اور جیالوں کو مایوس اور شرمندہ کیا ہے

عمران خان کے پاس ابھی بھی وقت ہے پانچ سالہ حکومتی اپوزیشن کے ساتھ سیاسی میچ عقلمندی سے کھلیں 2سال سے ضائع ہوگئے

مگر عمران خان کے پاس عوام کے دل جیتنے اچھی پالیسیاں بنانا اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تین سال پڑے ہیں

تین سال میں عوام کو مناسب ریٹ اور باآسانی ضروریات زندگی کی اشیاءتیل ، چینی آٹا ، گندم جیسے بحرانوں سے نکال کر عوام کے لئے خوشی کے چوکے چھکے لگا کر

اپوزیشن کو سیاسی میچ ہرا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیر جہان ہوتانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوںنے کہا کہ عمران خان 2021سے حالات درستگی میں نہ لائے تو نواز شریف زرداری سے زیادہ عوام اور اداروں سے ماریں اور گالیاں کھائیں گے

انہوںنے مزید کہا کہ 2021عمران خان کے لئے اہم ترین سال ان یا آﺅٹ کا سال ہو گا خان صاحب خود کو فیل یا پاس کریں ان کے اپنے ہاتھ میں ہے ان کے سیاسی ٹیچر کی کارکردگی نظر آجائے گی ۔

About The Author