مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ میں وفاقی عدالت نے 17 برس میں پہلی بار سزائے موت کی اجازت دے دی

ساتویں امریکی اپیل سرکٹ کورٹ نے زیریں عدالت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا

امریکہ میں وفاقی عدالت نے 17 برس میں پہلی بار سزائے موت کی اجازت دے دی

جس پر انڈیانا کی ایک جیل میں آج عمل درآمد ہوگا،

ساتویں امریکی اپیل سرکٹ کورٹ نے زیریں عدالت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا

جس میں اوکلاہوما کے 47 سالہ ڈینیئل لوئس لی کی سزائے موت روک دی گئی تھی۔

ڈینیئل لوئس لی کو آج انڈیانا کی وفاقی جیل میں انجکشن کے ذریعے موت کی سزا دی جائے گی۔

ڈینیئل لوئس نے 1996 میں تاجر ان کی اہلیہ اور آٹھ سالہ بچی کو قتل کیا تھا۔

مقامی عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی تاہم متاثرین کے اہل خانہ نے اپیل کی کہ

کورونا وائرس کے سبب سزا کے موقع پر وہ حاضر نہیں ہوسکتے،

اعلی عدالت نے وفاقی جج کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ

وفاقی قوانین اور اصول و ضوابط کے تحت موت کی سزا کے وقت متاثرین کی موجودگی کا حق نہیں دیا گیا ہے

%d bloggers like this: