دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبسرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر میں پابندی کے باوجود اتوار کے روز کھلی مزید 16 دکانیں سربمہر کردی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں دکانیں سیل کرائیں

اس آپریشن میں کارپوریشن اور دیگر محکموں کے خصوصی سکواڈ نے حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر

تحصیل میں بلاامتیاز آپریشن کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنی اور دوسروں کی زندگی بچانے کیلئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکیں اور پابندی کے روز متعلقہ کاروباری مراکز بند رکھیں۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف کے ورکر اور مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی کے پرسنل اسسٹنٹ محمد باقر کو انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ جنوبی پنجاب ریجن کی کمیٹی کا نائب صدر مقرر کردیا ہے

اس سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ کے جنرل سیکرٹری جلال حیدر خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نائب صدر محمد باقر کی نامزدگی پر

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی،دوست احباب نے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محمد باقر جنوبی پنجاب بالخصوص ڈیرہ غازی خان میں سپورٹس اور کلچر کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔

نائب صدر محمد باقر نے کہا ہے کہ وہ اعلی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے ہرممکن کردار ادا کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کیلئے اجلاس طلب کیا

جس میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام،ریونیو اور دیگر سرکاری واجبات کا جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف نے کہا کہ

وزیر اعلی کے ترقیاتی پیکج کے تحت تحصیل تونسہ شریف میں اربوں روپے کے مختلف مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے اس کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ

وہ ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کریں۔مدت تکمیل اور مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔علاؤہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ میں شہر میں صفائی اور سیوریج معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے

ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا انہوں نے قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کےلئے مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا


ڈیرہ غازیخان

ایس پی انوسٹی گیشن محمد ظفر بزدار بٹالین کمانڈر پی سی 3 ملتان کی طرف سے پی سی ملازمین کے لئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

جانفشانی سے کام کرنے والے پولیس ملازمین میں انعامات تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی محمد ظفر بزدار نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا انکی آمدکے

موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، انہوں نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے اور شہداء کے لئے دعا بھی کی بعد ازاں محمد ظفر بزدار نے

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر ایسے پولیس ملازمین جنہوں نے دوران فرائض منصبی جانفشانی کا مظاہرہ کیا ان میں پولیس لائن شہدا ہال میں منعقدہ تقریب شرکت کی

ایس پی محمد ظفر بزدار پی سی بٹالین 3 نے درجنوں پی سی کے پولیس ملازمین میں نقد انعام اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

اس موقع پر محمد ظفر بزدار کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین محکمہ کا فخر ہوتے ہیں اور ان کی حوصلی افزائی کرنا آفیسر کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور اور ایڈیشنل آئی جی کنور شارخ کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کی ہدایت پر بہترین کارکردگی دیکھانے

والوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے تاکہ پولیس ملازمین میں مزید خدمت کرنے کا جذبہ پیدا ہو۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفس میں انتظامیہ کے ہمراہ کھلی کچہری کی صورت میں فورٹ منرو کے عوام کے مسئلے

مسائل سنے اس موقع پر زرتاج گل نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موقعہ پر متعلقہ انتظامیہ کو احکامات جاری

اجلاس میں فورٹ منرو کے تمام بنیادی سہولیات پر بھی بات چیت ہوئی اس موقع پر واپڈا کے آفیسران نے فورٹ منرو میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے زرتاج گل کو بریفنگ دی

اور بتایا کہ بہت جلد فورٹ منرو پانی اور بجلی کا مسلہ حل ہو جائے گا۔کھلی کچری میں سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور واپڈا کے خلاف شکایت کے انبار لگائے جنہیں حل کرنے کی ہدایت کی گئی

دریں اثناء وزیر مملکت زرتاج گل سے فورٹ منرو میں علاقہ مکینوں اور پارٹی ورکروں کی ملاقات انہوں نے علاقے کے درپیش مسائل سے وزیر مملکت کو آگاہ کیا

جس میں صاف پینے کے پانی، بجلی،تعلیم صحت اور سیاحت کے مسائل شامل تھے۔


ڈیرہ غازیخان

کروناکی خطرناک وبا کے باوجود مالی سال 2020؁ء میں ایک مرتبہ پھر ڈی جی خان نے میدان مار لیا، 122.43فیصد ریکوری کے ساتھ میپکومیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی،

بہاولنگر% 112.06فیصد ریکوری کے ساتھ دوسرے نمبر پراور رحیم یارخان112%فیصد ریکوری کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہاسرکل ڈی جی خان میں ڈویژن تونسہ 134.37%فیصد ریکوری کے ساتھ پہلے

اور ڈی جی خان ڈویژن 126.31%فیصد ریکوری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ڈویژن ڈی جی خان نے پرائیویٹ اور گورنمنٹ اداروں سے ریکوری میں ب

ہتری دکھائی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز میپکوکی جانب سے جاری کردہ سرکلرکے مطابق میپکوکمپنی میں رواں سال جون 2020؁ کی ریکوری میں سب سے بہترین کارکردگی

ڈیرہ غازیخان کی رہی جس میں 122.43%فیصد ریکوری کے ساتھ کمپنی کو 2ارب 68کروڑ 12لاکھ روپے کی خطیر رقم جمع کرائی گئی،

اس موقع پر ایس ای ڈیرہ غازیخان عمران محمود نے اپنے دفتر میں سرکل کے تمام افسران کی میٹنگ طلب کی جس میں ایکیسن ڈی جی خان ممتازاحمد سولنگی،

ایکسین تونسہ محمدعلی یاسر،ایکسین کوٹ چھٹہ فرقان زکریااور ایکسین راجن پور عزیز احمدنے شرکت کی، ایس ای عمران محمود نے سرکل ڈیرہ غازیخان کی کے افسران اور عملہ کی جانب سے

محنت اور لگن سے کام کرنے کوسراہااو ر کرونا کے باوجود میپکومیں بہترین کارکردگی کے بعد پوزیشن حاصل کرنے پر تمام افسران کومبارکباد دیتے ہوئے آئندہ بھی

اسی طرح لگن اور محنت سے کام کرنے کی توقع ظاہر کی۔


ڈیرہ غازیخان

بارڈر ملٹری پولیس میں نفری کی کمی کے باوجود قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور سیمنٹ فیکٹری جیسے بڑے ادارے کو آئے روز گینگز کی طرف سے نقصان سے بچانے کے لئے

قبائلی عوام کے تعاون سے کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے قابو پایا جا ئے گا یہ بات کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے گزشتہ روز پریس کانفر نس کر تے ہو ئے بتائی

اس موقع پر رسالدار سردار خرم عباس خان کھوسہ بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ شب قبائلیوں کی مدد سے بی ایم پی نے ڈاکوؤں کی ڈکیتی اور سیمنٹ فیکٹری کے نزدیک کاروائی

کو ناکام بنا دیا جس پر علاقہ کے قبائلی عوام کا مشکور ہوں انہوں نے بتایا کہ رسالدار خرم خان کھوسہ نے اس علاقہ کے قبائلی مقدمین کے ساتھ میٹنگ کرائی

جس میں قبائلی عمائدین نے جرائم پیشہ افراد پر قابو پانے کے لئے بارڈر ملٹری پولیس کو مکمل تعاون فراہم کر نے کی یقین دہانی کرائی

اور اس کمیونٹی پولیسنگ فارمولا پر عملدرآمد شروع کردیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ قبائلی علاقوں میں کو ئی نو گو ایریا نہیں رہے گا

ہر جگہ تک رسائی یقینی بنائی جا رہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی خصوصی ہدایات پر کوہ سلیمان میں کمیونیکیشن اور سڑکوں کو ایک دوسرے سے انٹر لنک کیا جا رہا ہے

اب قبائلی علاقوں میں اشتہاریوں کے لئے کو ئی جگہ نہیں انہوں نے کہا کہ 22سال سے بھر تیاں نہ ہو نے کی وجہ سے بی ایم پی اور بلوچ لیویز میں نفری کی بہت کمی ہے

تاہم کم نفری کے باوجود دو سو کلو میٹر سے زائد قبائلی علاقے میں امن و امان کو کنٹرول کیا جا رہا ہے اور یہ سب علاقہ کے قبائلی عمائدین کے تعاون سے ہی ممکن بنایا جا رہا ہے

انہوں نے بتایا کہ مزید نفری کی بھرتی کے لئے پراسس جاری ہے اور میرٹ پر جلد بھرتیوں کا آغاز ہو گا انہوں نے بتایا کہ

بارڈر ملٹری پولیس کے افسران اور جوان 20گھنٹے سے زائد تک ڈیوٹی کر کے جرائم اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے فرائض سرانجام دے رہے ہیں

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دس سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں،سگریٹ اور دیگر سامان پکڑ کر کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا ہے

اور ان کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

سردار اویس احمد خان لغاری پر الزام لگانا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے وفاقی وزیر محترمہ زرتاج گل کے ساتھ فورٹ منرو میں جو کچھ ہوا اس کی وہ خود ذمہ دار ہیں

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کی سابق تحصیل کونسلر بیگم نسیم اختر عرف خالہ نمو نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ

سردار اویس احمد خان لغاری اپنے قبیلے کے سردار ہیں انہوں نے ہمیشہ خواتین کی عز ت کی ہے زرتاج گل نے ان پر جو الزامات لگائے ہیں

وہ بے بنیاد ہیں فورٹ منرو میں جو کچھ ہوا وہ حلقے کی عوام سے وعدے پورے نہ کر نے کا رد عمل ہے

زرتاج گل نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی ہے ان کو حلقے کی عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔


ڈیرہ غازیخان

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس نے ایس ایچ او سمیت چار اہلکار معطل کر دئیے سرکل آفیسر کی انکوائری شروع وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کے ساتھ پیش آنیوالے ناخوشگوار واقع کا فوری نوٹس لیا

ایس ایچ او کو معطل کر دیا سرکل آفیسر کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی صحافیوں سے گفتگو تفصیل کے مطابق کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے گزشتہ روز فورٹ منرو میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کے ساتھ پیش آنے والے والے

نا خوشگوار واقع بارے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا اس معاملہ پر انکوائری آفیسر رسالدار سردار خرم خان کھوسہ کو مقرر کر دیا گیا ہے

غفلت برتنے والوں کے ساتھ کوئ رعایت نہیں کی جائے گی سرکل آفیسر سید خان سمیت سب کی انکوائری کی جا رہی ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او نصراللہ لغاری سمیت چار اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے شہر کے مختلف یونین کونسل کا دورہ کیا انہوں نےشہر میں جاری ٹف ٹائل،سڑک ،

سیوریج اور دیگر ترقیاتی کام کا جائزہ لیا.محمد حنیف پتافی نے یونین کونسل نمبر ون میں جاری ٹف ٹائلز کی تنصیب کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے شہر کے مختلف یونین کونسل کے سیوریج کے مسائل کا جائزہ لیا اور فوری طور پر سیوریج کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ انشاللہ عوام کے بنیادی مسائل کو ہر

صورت پقینی بنائیں گے۔انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام سے کیا گیا ہر وعدہ وفا کریں گے۔

About The Author