نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل)

ایگل اسکواڈ کی گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع بھر میں جرائم کے خلاف کامیابیاں، بھاری مقدار میں منشیات، ناجائز اسلحہ بر آمد، مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،ٹارگٹ افینڈرز سمیت متعدد سنگین جرائم میں ملوث خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ایگل اسکواڈ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گزشتہ ایک ماہ کے دوران کامیاب کاروائیاں کیں۔

انچارچ ایگل اسکواڈ سب انسپکٹر عبدالروف کی قیادت میں ایگل اسکواڈ کی ٹیموں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 09کلوسے زائد چرس، 1030 گرام افیون،838لیٹر شراب اور04عدد چالوں بھٹیاں معہ آلات کشیدگی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پابند سلاسل کیا، اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے

03بندوق 12بور،12عدد پسٹل اور02رائفلوں سمیت 103روند اور42 کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت18مقدمات کا اندراج کیا، اسی طرح ایگل اسکواڈ نے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کی جاری مہم میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کیں،

ایک مجرم اشتہاری، 02عدالتی مفروران اور 12ٹارگٹ افینڈرز اور 233دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کوبھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔اسی طرح ایگل اسکواڈ نے بلانمبری وہیکلزکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 365 وہیکلز بند کیے.ایگل اسکواڈ نے

جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ 391 ریسکیو 15 کالز پرفوری اور موثر رسپانس دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے گزشتہ ایک ماہ کی ایگل اسکواڈ کی کاروائی اور ریکوری پر انچارج ایگل اسکواڈ سب انسپکٹر عبدالروف اور ان کی ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی

پولیس کے افسران وجوان جرائم پیشہ افرادکیخلاف اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری، جانفشانی ودلجمعی سے سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک معاشرہ جرائم پیشہ افراد سے پاک نہیں ہوگا، معاشرے میں امن و امان بہتر نہیں ہوسکتا۔منشیات کی روک تھام کے لیے ہرقسم کے اقدامات کیے جارہے ہیں، منشیات فروشی جیسی لعنت کاخاتمہ ہمارے معاشرے

کے بچوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔معاشرے کے بڑے ناسور منشیات فروشی اور جرائم کا خاتمہ میرا مشن ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس ا شتہاری مجرمان کی سرکوبی،قانون کی بالادستی اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف ہمہ وقت متحرک ہے۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ضلع بھر کے علماء کرام نے جس مثالی تعاون اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور اب عید الاضحی کے موقع پر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے

اور عید نماز اور بعدازاں جانوروں کی قربانی کے لیے حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ضلع میں رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو قائم و دائم رکھنے کے لیے علماء کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بات انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ عید الاضحی کی تیاریوں و انتظامات کے سلسلہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ممبران امن کمیٹی اور پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف اللہ نے ضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کے 13سیل پوائنٹس اور ان مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد، عیدالاضحی پر امن و امان ، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور عید نماز پر کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر علماء کرام کو حکومتی گائیڈ لائنز سے آگاہ کیا

اور کہا کہ ان پابندیوں پر موثر عمل درآمد سے ہم کورونا وبا کو کنٹرول کر سکتے ہیں ۔

اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور عید الاضحی پر کورونا کے پھیلاؤ کے تدارک کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


: بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ایڈیشنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور،نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا اچانک دورہ،جیل گارد کی سلامی
تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)رانا مدثر حیات ایڈیشنل ڈائریکٹر مانٹیرنگ ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور نے

سپریڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر زبیر چیمہ کے ہمراہ دورہ کیا جیل کے گارد نے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں جیل ہذا کے سیکورٹی اور لاءآینڈ آرڑ کے معاملات قیدیوں کی فراہم کردہ سہولت کا باریک بینی سے جائزہ لیا

مختلف بارکوں اور مقیداسیران سے جیل انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ سہولت برائے ملاقات سہولت برائے پی سی او اور کینٹین کی طرف سے فراہم کردہ سامان کے متعلق استفارہ کیا جس پر آفیسر جیل انتظامیہ کے خلاف کوئی شکایات موصول نہ ہوئی

جیل کے اندر اور باہر ڈسپلن اور سیکورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا جیل کے اندرون وبیرون اپنی مدد آپ کے تحت کئے گئے 4 ملین سے زائد کے ڈویلپمنٹ ورک پر زیر دستخطی اور ٹیم کو سراہا اندرون

جیل کے دورہ کے دوران کھانے کے معیار کو چیک کیا اور تسلی بخش قرار دیا اس کے علاوہ جیل فارم کا دورہ کیا جیل فارم میں اسیران کے لیے مختلف سبزیات کی کاشت کو بھی سراہا


بہاولنگر
( صاحبزاد وحیدکھرل)

وفاق المدارس العربیہ کے امتحانات کا سلسلہ بہاولنگر میں بھی شروع ، 1700 کے قریب طلباء وطالبات شریک امتحان ، ایس اوپیز پر عملدرآمد کرتے عملہ امتحان میں مصروف جمعرات تک سلسلہ جاری رہے گا.

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر ضلع میں وفاق المدارس العربیہ کے امتحانی عمل کا آغاز ہوچکا طلبا کے لئے ضلع بھر میں تین جبکہ طالبات کے لیے 17 سنٹرز بنائے گئے ہیں

جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر کو طلبا کے بڑا امتحانی سنٹر جبکہ مظاہر العلوم چشتیاں اور منچن آباد میں جامعہ صادقیہ عباسیہ کو بھی مرکز امتحان بنایا گیا ہے. تمام تحصیلوں اور ٹاون کی سطح پر طالبات کے لئے 17 سنٹرز بنائے گئے ہیں.

جامعہ صادقیہ عباسیہ منچن آباد سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ مفتی محمد نصراللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قرآن و سنت کی تعلیمات کے بغیر اسلامی معاشرہ کی بقا کا تصور نہیں کیا جاسکتا ، بغیر دفعہ144 لگائے منظم امتحان ملک بھر میں ایک ساتھ لیا جارہا ہے

نقل اور دنگا فساد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے کے ضلعی مسئول مولانا معین الدین وٹو اور قائدین وفاق کی ہدایات کے مطابق مکمل

ایس اوپیز پر عملدرآمد کرتے امتحان کا سلسلہ جاری ہے جو جمعرات تک جاری رہے گا. قرآن و سنت کی تعلیمات کے بغیر کسی اسلامی معاشرہ کی بقا اور اسکے قیام کا تصور نہیں کیا جاسکتا.

علما کرام نے وفاق المدارس کی صورت قوم کو تعلیمی نیٹ ورک فراہم کیا. واضح رہے کہ بیمار طلبا کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں

ضمنی امتحانات میں وہ شرکت کرسکیں گے. اس موقع پر مولانا عقیل الرحمن بھی موجود تھے.

About The Author