دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ،

5 لاکھ انعامات کے بعد 18 پولیس ملازمین کو ناقص تفتیش اور اختیارات کے غلط استعمال پر سنگین محکمانہ سزائیں، ڈی پی او ندیم عباس نے احکامات جاری کردیئے

،
تفصیل کے مطابق پولیس لائنز میں اردل روم۔کا انعقاد کرتے ہوئے ڈی پی او ندیم عباس نے پولیس افسران و ملازمین کو سماعت کیا ان کے مسائل حل کیئے اور ناقص تفتیش ثابت ہونے پر

تھانہ صدر علی پور میں تعینات سب انسپکٹر محمد اقبال، اے ایس محمد منیر اور تھانہ سول لائنز میں تعینات کنسٹیبل اشرف سمیت 4 کنسٹیںلز کو نوکری سے برخاست (ڈسمس فرام سروس) کے احکامات جاری کردیئے، جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال ثابت ہونے پر ڈی پی او ندیم عباس نے 12

دیگر پولیس ملازمین سروس ضبطگی و سینشور سزائیں دیدیں، ڈی پی او نے ایک ہفتہ قبل بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو 5 لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد بھی دی تھیں،

ڈی پی او ندیم عباس کا کہنا تھا اچھے اور میرٹ پر کام کرنے والے اہلکاروں اور افسروں کو انعامات دیئے جائیں گے جبکہ اختیارات کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی،

اس سے قبل منشیات کو جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ڈی پی او ندیم عباس نے ایس ایچ او تھانہ میر ہزار پر مقدمہ درج کر کے اسی کے تھانہ کی حوالات میں گرفتار کروادیا تھا


مظفرگڑھ،

ڈی پی او ندیم عباس کا اردل روم، ناقص تفتیش و اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت سزائیں،

مظفرگڑھ، قصور ثابت ہونے پر 1 سب انسپکٹر 1 اے ایس آئی سمیت 6 اہلکاران کو نوکری سے فارغ کردیا گیا،ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، تھانہ صدر علی پور میں تعینات سب انسپکٹر اقبال اور اے ایس آئی منیر پر غلط تفتیش کا الزام ثابت ہوا تھا، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، ڈی پی او نے 12 ملازمین کو سروس ضبطگی اور سینشور سزائیں بھی دیں، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، ڈی پی او ایک ہفتہ قبل بہترین کارکردگی والے افسران و ملازمین میں 5 لاکھ کے انعامات بھی تقسیم کیئے تھے، ترجمان پولیس


افسوسناک خبر ملتان کی سب ڈویزن قریشی ڈویزن مظفر گڑھ میں فیٹل ایکسیڈینٹ ۔۔۔محمد مبارض ALM شہید اور دوسرا محمد پرویز ALM شدید زخمی ھے تفصیلات کے مطابق ،مظفر گڑھ کے کرپٹ ترین SDO شاھد قریشی نے آج صبح

غیر قانونی طور پر بغیر کوئ ڈمانڈ نوٹس پیڈ کئیے پول اور 11Kv شفٹ کرنے کے لئیے بھیجا یاد رھے کہ ان مزکورہ شہید اور زخمی اے ایل ایمز کی ڈیوی اس فیڈر پر ھی نہی تھی ان کی ڈیوٹی قریشی فیڈر پر تھی

جب کہ ان کو بصیرا فیڈر پر کام کے لیئیے غیر قانونی طور پر بھیجا اس 11Kv کے اوپر سے انتہائ خطرناک اور کافی نیچے

،132000 لائن گزر رھی ھے کام کے دوران 11Kv اس بڑی لائن سے ٹکرائ جو حادثہ کا سبب بنی یاد رھے

گزشتہ رات بھی مزکورہ اے ایل ایمز نے اس خطرناک کام کے لئیے ایس ڈی او شاھد کو منع کیا لیکن یہ ایس ڈی او پورے سرکل میں رشوت خور کرپٹ ھے اس لئیے اس کی پہنچ بھی زیادہ ھے

لحاظہ اس نے ان اے ایل ایمز کو ڈرا دھمکا کر کام پر بھیج دیا اور نتیجہ حادثہ کی صورت میں آگیا اب اس کا ذمہ دار یہ ایس ڈی او اور ایل ایس ھیں فوری طور پر ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جاِیے

اور غریب امپلائیز کو انصاف دلائیا جائہے دیکھنا یہ ھے کہ اب افسران اور یونئین کیا قدم اٹھاتی ھے اگر وہ صحی سمت چلتی ھے

تو ٹھیک ورنہ اب لواحقین کے ساتھ ملکر لائن مین اتحاد اپنے ساتھی کا مقدمہ خود دائر کریگی اور ایف آئ آر درج کرنے کا ھم حق رکھتے ھیں ایک اور غور طلب بات وہ لائن گرڈ سے

غفار نامی ایل ایس نے PTW لیا لیکن واقعہ کے وقت وہ ایل اس موجود نہی تھا شائید وہ ایس ڈی او کے کسی اور غلط کام میں مصروف تھا۔۔۔۔

About The Author