جامپور
( وقائع نگار )
حلقہ بندیوں اور نقشہ جات کی تیاری مرحلہ وار 6جولائی 2020سے شروع ہے جو 13اکتوبر
2020تک جاری رہے گی۔شیڈول کے مطابق تمام مراحل کو میرٹ پر مکمل کیا جائے گا۔
بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے سلسلہ میں ضلعی سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔یہ باتیں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد خان مزاری نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کے دفتر میں
بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی ،ایم پی ایز سردار فاروق امان اللہ خان دریشک ،
سردار اویس خان دریشک ،مقامی ایم این ایز اور ایم پی ایز کے نمائندگان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجن پور ظہور حسین بھٹہ ،
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اس موقع پر شرکاءکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ
تین رکنی بلدیاتی کمیٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو،
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پر مشتمل ہے۔نقشہ جات کی تیاری میں اربن اور رورل علاقے شامل ہوں گے۔
جامپور
( وقائع نگار )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر نے ضلع بھر کے مختلف بھٹہ خشت پرچائلڈ لیبر کی چیکنگ کے لئے اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بھٹہ مالکان اور منشیوں کو ہدایت کی کہ اگر چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی بچہ کام کرتے ہوئے پایا گیا
تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے آ سنی روڈ ،کوٹلہ نصیر اور کوٹ مٹھن میں قائم بھٹہ خشت کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہا نگیر کا مزید کہنا تھا کہ
روزانہ کی بنیاد پر بھٹہ خشت کا دورہ کروں گا۔انہوں نے بھٹہ پر کام کرنے والے مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
اپنی حفاظت کے ہیش نظر ڈینگی سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔کام کرنے والی جگہوں اور گھروں میں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
صبح اور شام کے وقت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔بعد ازاں انہوں نے بھٹہ خشت کی صفائی ،نکاسی اور ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون