دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

ضلع بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ڈینگی کےخاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور انسداد ڈینگی کے لیے کی گئی کوششیں کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔

اور ضلع بہاول نگر میں ڈینگی کے خلاف اقدامات اطمینان بخش ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی سے متعلق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی

صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ

ڈینگی کے خاتمے کو قومی ذمہ داری سمجھیں اوراس کو ایکُ تحریک بنا لیں تو اس سے بچاو اورنجات ممکن ہے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پرمانیٹر کیا جا رہا ہے

جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پر ہدایت کی کہ ویکٹرسرویلینس اور ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیموں سمیت اینڈرائیڈ یوزرز سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں اور آگاہی مہم کو مزید موثر بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی اور کمیونٹی کی اس مہم میں شمولیت بیحد ضروری ہے تاکہ ڈینگی سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کو مربوط انداز میں آگے بڑھایا جا سکے ۔

اجلاس میں انسداد ڈینگی کے ضمن میں تمام محکموں کی کارکردگی اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے کہا کہ

ڈینگی کے سدباب کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ ڈینگی کو ہر صورت میں شکست دیں گے۔انہوں خبردار کیا کہ

جو محکمہ انسداد ڈینگی میں لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرے گا اسکی رپورٹ متعلقہ سیکرٹری کو بھجوائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ڈیش بورڈ پر جیو ٹیگنگ اور ان ڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔


بہاولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل)

ریسکیو15(پکار) کی 6ماہ کی شا ندارکارکردگی،سائلین کی جانب سے موصول ہونے والی کالز پرضلعی پولیس کی جانب سے انتہائی کم وقت میں ریسپانس، مقدمات درج۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آ ف پنجاب جناب شعیب دستگیر کے ویژ ن کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر ہر

تھانہ کی سطح پر ریسکیو15(پکار) پر موصول ہونے والی کالز کے ریسپانس کے لیے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔گزشتہ 6ماہ میں ریسکیو15پر 228405کالز موصول ہوئیں۔

ریسکیو15(پکار) پر موصول ہونے والی کالز پر ضلعی پولیس کی جانب سے انتہائی کم وقت میں ریسپانس دیا گیا۔

جائے وقوعہ اور عینی شاہدین سے تصدیق کے بعد 13628مقدمات کا اندارج کیا گیا جبکہ9026کالرزنے ضلعی پولیس سے فون پر ہی راہنمائی حاصل کی۔گزشتہ 6ماہ کے دوران

ریسکیو15(پکار) پر181250بوگس کالز موصول ہوئیں۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ پکار15عوا م کی بہتری اور مدد کے لیے

24گھنٹے مو جو د ہے۔ لیکن بو گس کا لز کی وجہ سے نا صرف پولیس کے وقت اور ریسورسز کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ مشکل میں مبتلا لوگو ں تک بر وقت مدد پہنچنے

میں بھی تا خیر و دشوا ری ہو تی ہے۔لہذا اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بوگس کالز کر نے سے پر ہیز کریں تا کہ ایمر جنسی کی صو رت میں آ پکو بر وقت مد د مل سکے۔

مزید انہوں نے کہا کہ بہاولنگر پولیس آ پکی مدد و حفا ظت کے لیے ہمہ وقت کو شاں ہیں، چوبیس گھنٹے عوام کی جانب سے کی جانے والی کالز پرمتعلقہ تھانہ کی پولیس فوری کالر کے پاس پہنچ کر کاروائی

عمل میں لاتی ہے۔ پکار15کی کالز پر فوری رسپانس کے لیے ہر تھانہ میں اہلکار اور

وہیکل24 گھنٹے تیار رہتے ہیں۔ اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جاتی.

About The Author