جامپور
( آفتاب نواز مستوئی )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر
میں صفائی ستھرائی اور جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔
تمام چیف افسران ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا کر
حتمی رپورٹ پیش کریں ۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔
یہ باتیں انہوں نے عید الاضحی کے انتظامات بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ
جانوروں کی منڈیوں میں حکومتی ایس او پیز کی مکمل پابندی کی جائے۔ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے
اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھا جائے۔ہمارا مقصد لوگوں کو محفوظ بنانا
اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے ۔
اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ، چیف آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محبت علی
کے علاوہ میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران نے شرکت کی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ