ڈیرہ غازیخان
چیئرمین پلاننگ و ڈویلپمنٹ پنجاب حامد یعقوب شیخ نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر قبائلی علاقہ میں 20 ارب روپے ترقیاتی کام پر خرچ کئے جارہے ہیں
مراکز صحت اور تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہاہے۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ کے معائنہ کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا
آر ایچ سی بارتھی کو تحصیل صدر سطح کا ہسپتال بنایا جارہا ہے بستر وں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ طبی سہولیات میں بہتری ہوگی۔انہوں نے کہا قبائلی فورس کے نئے تھانوں کے ساتھ پہلے سے موجود
عمارتوں کو بحال کرنے کیلئے مطلوبہ فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔قبائلی علاقہ سمیت ڈیرہ غازی خان ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنانے کیلئے فنڈز میں کمی نہیں آنی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے موجودہ بجٹ کا 33 فیصد حصہ صرف جنوبی پنجاب کیلئے مختص کردیا ہے اور یہ فنڈز اسی علاقہ کی ترقی پر خرچ ہوں گے۔
چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب نے کہا کہ تحصیل کوہ سلیمان میں سڑکیں اور جیپ ایبل ٹریکس بناکر آبادیوں کو ملایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل کوہ سلیمان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ٹورسٹ ریزارٹس کی تعمیر سے مقامی افراد کو بھی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں جدید بس ٹرمینل کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔
منصوبہ پر تقریبا 33 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔پہلے سے موجود عمارتوں کو منہدم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
جدید تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بس ٹرمینل تعمیر کیا جائیگا جس کیلئے بھاری مشینری موقع پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بس ٹرمینل کی تعمیر سے شہر میں بس اور ویگنوں کے داخلے کا بوجھ کم ہوجائیگا جس سے ٹریفک مسائل حل ہو ں گے
.
ڈیرہ غازیخان
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر نگرانی آٹے کے تھیلے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردیا گیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف اور دیگر نے فلور ملز کے ساتھ آٹا کے
سیل پوائنٹس چیک کئے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ہدایات جاری کیں کہ محکمہ خوراک اور افسران مقررکردہ نرخ پر آٹے کی فروخت کیلئے ضروری انتظامی اقدام اٹھائیں۔
ذخیرہ اندوز مافیا کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیا جائیگا۔اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر قبائلی علاقہ سمیت ضلع بھر میں مویشیوں کی گھر گھر ویکسی نیشن کی جارہی ہے
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے گزشتہ روز قبائلی علاقے بارتھی اور دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے فیلڈ میں ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا
۔ریکارڈ کی پڑتال کے ساتھ ادویات کا معیار چیک کیا۔مویشی پال حضرات سے ملاقاتیں کرتے ہوئے مسائل دریافت کئے اور حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے جانوروں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے
تاکہ کسی بھی موسمی مرض سے بچاؤ کیلئے پیشگی علاج کیا جا سکے. ڈاکٹر غلام نظام الدین نے مویشی پال حضرات سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ
قیمتی جانوروں کو موسمی امراض سے محفوظ بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت محکمہ لائیوسٹاک کی خدمات سے استفادہ کیا جائے۔
محکمہ کی ٹیمیں گھرگھر جاکر جانوروں کی ویکسی نیشن کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی جانور کی ویکسی نیشن رہ جائے تو محکمہ لائیوسٹاک سے رابطہ کیا جائے
ڈیرہ غازیخان
رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہنیہ نجیب کھوسہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈیرہ غازیخان سے ملاقات کی
اور کورونا وائرس کے پیش نظر بچوں کی تعلیم سے متعلق گفتگو کی. انہوں نے کہا کہ
حکومت کی ہدایات کے مطابق بچوں کی کردار سازی اور مثبت پاکستانی بنانے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں
.
ڈیرہ غازیخان
ریجنل ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان کاایک تعزیتی اجلاس ڈائریکٹرانفارمیشن رحیم طلب کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جنید جتوئی سمیت سید محمد باقر حسین،
عبدالرزاق، حبیب اللہ، عمیر رضا، فیصل مجید، محمدیوسف نور، نسیم احمد خان، محمدیوسف خان، محمد دانیال،محمد نعیم خان، ملک سجاد حسین، محمد عبداللہ خان لغاری، ثناء اللہ، محمد اقبال، محمد تنویر،
راحیل محمد، فدا حسین اوردیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی. اجلا س میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل بہاولپوررانا اعجاز محمود کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاگیا
اور فاتحہ خوانی کے بعد دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے
.
ڈیرہ غازیخان
مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،سٹی صدر جان عالم خان لغاری،چیئر مین صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن حاجی محمد زبیر نظامی،صدر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن حاجی محمد کاشف صدیق،
آصف صدیق،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران طارق اسماعیل قریشی،سٹی جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی اوردیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ
مدرسہ محمودیہ تونسہ شریف خواجگان تونسہ شریف کی علم دوستی کا مظہر ہے جس کی وجہ سے تحصیل تونسہ شریف کی شرح خواندگی 100فیصد ہے
یہ سلسلہ حضرت شاہ سلیمان تونسوی کے زمانے سے شروع ہو کر تاحال خواجہ نصرالمحمود کی سر پرستی میں جاری ہے جہاں ہزاروں تشنگان علم فیض یاب ہو رہے ہیں مدرسہ کو اوقاف کی تحویل میں
دینا اہل علاقہ اور تشنگان علم کے ساتھ عظیم ظلم ہے ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کر تے ہیں کہ مدرسہ کو خواجہ محمد نصر المحمودکی سر پرستی میں چلنے دیا جا ئے انہوں نے بتایا کہ
محمودیہ مدرسہ اور مسجد عرصہ 120سال سے دینی تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے خواجہ نصر المحمود سجادہ نشین کے پہلے بزرگ ہیں اور خواجگان کی سر پرستی میں گیارہ
سو طلباء دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کر کے آرہے ہیں اور یہاں پر 80افرادعلما کرام، اساتذہ اور دیگر ملازمین شامل ہیں
کا روزگار وابستہ ہے اور اس مدرسہ محمودیہ اور مسجد محمودیہ کے نام جو جائیداد ہے وہ خواجہ نصر المحمود کے بزرگوں نے وصیت میں دی تھیں
اور بزرگوں کی وصیت بھی موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ذاتی مسئلہ بنا کر انتقام لے رہی ہے
محکمہ اوقاف کی طرف سے جو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اسے فوری طور پر واپس کیا جا ئے۔
ڈیرہ غازیخان
بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و ملازمان میں 24 لاکھ روپے کے انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کردی گئیں، پولیس ملازمین کا مورال بلند اور کارکردگی بہتر ہوگی۔
آر پی او عمران احمر، ڈی پی او اختر فاروق کاخطاب۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر اور ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان کے
ہمراہ پولیس افسران وملازمین میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر 24 لاکھ روپے کی خطیر رقم ضلع بھر کے بہترین کارکردگی دکھانے والے
پولیس افسران و ملازمین میں تقسیم کی۔انعامات اور تعریفی اسناد لینے والوں میں سے ایس ایچ اوز ودیگر،ایلیٹ کانسٹیبلز اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد سے
نوازا، اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کا کہنا تھا کہ یہ ہر گز آپکی خدمات کا صلہ نہیں ہو سکتا یہ ٹوکن منی کے طور پر آپکی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے
آپ حقوق العباد کا خیال رکھتے ہوئے شہریوں کی جان، مال، عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے نیک نیتی سے کا کریں اللہ تعالیٰ کامیابی و کامرانی سے نوازیں گے
۔ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ بہادر اور احسن طریقے سے فرائض کی انجام دہی کرنے والے افیسر اور اہلکار قابل قدر ہیں پولیس کا رویہ شہریوں سے درست ہونا چائیے
ہر کمپلینٹ کو سنیں اور اس کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کو یقینی بنائیں عام آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔سائلین کے مسائل دور کرنا پولیس کی ڈیوٹی ہیاس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔
ڈیرہ غازیخان
واپڈا ترجمان کے مطابق ضروری کام کے سلسلے میں آج سے سے 16 جولائی تک صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کوٹ مہوئی فیڈر،
کریم والا فیڈر،کالا فیڈر،شادن لنڈ، سٹی فیڈر اور اٹامک فیڈر شادن لُنڈگرڈ اسٹیشن سے، بھائی فیڈر،نوراحمد والی فیڈر،نیو ٹبی فیڈر،
نور احمد والی گرڈ اسٹیشن سے جبکہ 11 جولائی سے 16جولائی تک صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے
تک شاہ سلمان فیڈر،ناڑی فیڈر،جپسم فیڈر،نظام آباد فیڈر،تونسہ گرڈ سے بجلی بند رہے گی۔
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق کا بین الاضلاعی چیک پوسٹ غازیگھاٹ کا وزٹ۔دوران وزٹ چیک پوسٹ پر تعینات ملازمین کو چیکنگ کے نظام کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہر آنے اور جانے والی
وہیکل کو اچھی طرح چیک کرنے کے بعد ہی گزرنے کی اجازت دی جائے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ داخلی و خارجی راستوں تمام تر صورت حال کی مانیٹرنگ کے لئے CCTV کیمرے نصب ہیں۔
جرائم پیشہ عناصر اور سمگلروں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔ پولیس اہلکار اپنے فرائض احسن انداز میں سرانجام دیں۔
کرپشن، غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ملازمین کو کسی بھی صورت میں رعایت نہ دی جائے گی۔عوام پولیس سے تعاون کریں سیکیورٹی چیکنگ انکے تحفظ کے لیے کی جاتی ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں محکمہ سپورٹس کو بھی فعال کیاجائے پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد یعقوب چوہان سابق فٹبالر ڈیرہ غازی خان نے کہا کہ
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام خوش آئند ہے جس طرح 18 محکموں کو ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ میں شامل کیا
اسی طرح محکمہ سپورٹس کو بھی شامل کیا جانا چاہئے تاکہ ڈیپارٹمنٹ میں موجود مسائل کو کم کیا جا سکے سوائے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے متعدد محکموں کے لاک ڈاون میں نرمی کی گئی
محمد یعقوب چوہان سابق فٹبالر نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ایس اوپیز کے تحت کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دی جائے تاکہ نوجوان کھلاڑی دوبارہ سے اپنی جسمانی پریکٹس کر سکیں۔
ڈیرہ غازیخان
بی ایم پی تھانہ بواٹہ کی کارروائی، بلوچستان سے پنجاب آنے والی کار کے خفیہ خانوں میں سے چرس اور افیون کی بھاری مقدار برآمد کر لی ہے،
منشیات فروش اسمگلروں کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس کے ایس ایچ او تھانہ بواٹہ اقبال خان لغاری نے رسالدار اعجاز لغاری،
سرکل آفیسر کریم نواز لغاری کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والی ٹیوٹا کرولا کار سے
خفیہ خانوں میں چرس اور افیون کی بھاری مقدار پکڑ لی دو بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا
ملزم بلال اور اللہ ڈتہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا دونوں ملزمان کا تعلق ضلع مظفرگڑھ سے ہے جو کوئٹہ سے مظفرگڑھ منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے
جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے ایس ایچ او تھانہ بواٹہ اقبال خان لغاری کے لیے نقد انعام سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے میونسپل کارپوریشن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے سی او کارپوریشن کے ہمراہ سیوریج اور صفائی کے احکامات جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر نے ماڈل ٹاؤن روڈ،جناح فیملی پارک،کالج چوک روڈ اور دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے احکامات جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او اختر فاروق کی تمام تھانوں میں تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ، پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور محرران سے میٹنگ جس میں سائلین کو عزت تحفظ دینے کی تاکید اور تھانے کے ریکارڈ پربریفنگ دی گئی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے تھانوں میں تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ، پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور محرران سے پولیس لائن شہدا ہال میں میٹنگ کی
میٹنگ میں انہوں نے ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے ہر سائل کو عزت اور تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ سائل کا وقت ضائع کئے بغیر اس کو متعلقہ تفتیشی آفیسر
یا ڈیوٹی آفیسر سے ملوانا ہے تھانوں کے باہر عوام کو انتظار کروانے کا رویہ بہت برا ہے انہوں نے کہا کہ سائلین کو عزت دیں اور انتظار گاہ روم میں کرسی مہیا کریں
اور متعلقہ تفتیشی آفیسر سے فوری رابطہ کروائیں نیز تھانہ جات کے تمام رجسٹرز پر بھی تبادلہ خیال ہوا ڈی پی او اختر فاروق نے محرران کو تمام رجسٹرز کی آن لائن تکمیل
اور خاص کر مجرمان اشتہاری کے رجسٹر کے تکمیل کی خصوصی ہدایت جاری کیں۔
ڈیرہ غازیخان
ایم پی اے اور چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سردار احمد علی خان دریشک پر اعتماد کرتے ہوئے ماچھی برادری نے احمد علی دریشک اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے
اور علاقائی خدمات کو دیکھتے ہوئے ملک ظفر ماچھی،
ملک نواز ماچھی سابق کونسلر،حاجی عابد حسین ماچھی،حاجی صادق حسین ماچھی، عبدالرشید خان ماچھی،دلدار ماچھی، صابر حسین ماچھی، حاجی عاشق حسین ماچھی،سلمان خان ماچھی
اور تمام ماچھی برداری نے سردار احمد علی خان دریشک کی قیادت میں آج لغاری اور کھوسہ گروپ کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ڈیرہ غازیخان
بارڈر ملٹری پولیس ایس ایچ او تھانہ کھر حبیب لغاری ان کی ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا
تفصیل کے مطابق ملزمان غلام فرید ولد شاہ نواز فیاض ولد قاسم نے 2013 میں تھانہ کھر کے علاقہ بستی شکلانی میں احمد جان کو قتل کر دیا تھا
اور فرار ہو گیا تھا ایس ایچ او تھانہ کھر حبیب خان لغاری ان کی ٹیم میں شامل علی حیدر خان لغاری نائب دفعدار،
نور دین خان لغاری نائب دفعدار،امجد خان،حفیظ خان بجرانی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او حبیب خان لغاری ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، سوڈا واٹر،آئس فیکٹری,ملک کولیکشن سنٹرز سمیت 05فوڈیونٹس سربمہر، 11,000 لیٹرملاوٹی دودھ، 10 لیٹر رینسڈ آئل کلو تلف،
صفائی کے ناقص انتظامات پر 09 فوڈیونٹس کو 68 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد، 55 شاپس مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے
90 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر 55 فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔
اس کے علاوہ ملک شاپ,سوڈا واٹراورآئس فیکٹری سمیت 05فوڈیونٹس سیل کیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 09 فوڈ پوائنٹس کو 68 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
دوران چیکنگ 11000 لیٹرملاوٹی دودھ، 10 لیٹر رینسڈ آئل تلف کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے مظفر گڑھ میں کامران ملک شاپ,خان آئس فیکٹری,عبدالقادر ملک کولیکشن سنٹر گزشتہ دی گئی
ہدایات پر عمل نہ کرنے,غیر معیاری دودھ کی فروخت کرنے,چکنائی کم ہونے اور ورکر کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر سیل کر دیا گیا
مزید کاروائی کے دورن پاکستان سوڈا واٹر ناقابل سراغ رنگ کا استعمال کرنے فلٹر چینج ریکارڈ نہ ہونے پر سربمہر کیاگیا۔
جبکہ راجن پور میں موجود شفیق چکن شاپ مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے,ناقص صفائی پر سیل کر دیا گیا۔
دوران چیکنگ 11000 لیٹر غیر معیاری دودھ,10 لیٹر رینسڈ آئل تلف۔مزیدبراں کاروائی کے دوران ڈی جی خان ڈویژن میں 90 یونٹس کو چیک کیاگیا اور 55 کو بہتری نوٹسزجاری کیے گئے
جبکہ 09 فوڈپوائنٹس کو68 ہزار500 روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔
عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او اختر فاروق نے پکٹ پل 22ہزار کا سر پرائز وزٹ کیا سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا اور ملازمان کو مطلوبہ صورت حال کے متعلق بریفنگ بھی دی ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ
چیکنگ کے نظام کو سخت کرتے ہوئے منشیات سمگلر و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ
امن و امان کی صورت حال قائم کرنے اور عوام الناس کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے دوران وزٹ ڈی پی او اختر فاروق نے ملازمان سے
ان کے مسائل بھی دریافت کئے اور ایس ایچ اوتھانہ کو ہدایت کی کہ ملازمان کی سہولت کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔
ڈیرہ غازیخان
گیارہ سالہ طیب سے زیادتی کر کے قتل کرنے والا سفاک درندہ گرفتار،تفصیلات کے مطابق فرید آباد کے رہائشی عبدالمجید نے پولیس تھانہ سول لائن کو اطلاع دی کہ اس کا بیٹا طیب بعمر گیارہ سال
جو کہ لاپتہ ہو گیا ہے کافی تلاش کرنے کے باوجود نہ مل رہا ہے جس پر تھانہ سول لائن پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی
ڈی پی او اختر فاروق نے گیارہ سالہ بچے طیب کے گم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو جلد از جلد تلاش کرنے احکامات دیئے۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائن جہانزیب احمد معہ ٹیم نے بچے کی تلاش شروع کر دی جس کی لاش پیر عادل نہر سے ملی جس کو نامعلوم ملزم نے زیادتی کر کے قتل کر دیا تھا
ایس ایچ او تھانہ سول لائن جہانزیب احمد نے بتایا کہ جدید طریقہ تفتیش اور دن رات کی انتھک محنت سے آخر کار طیب سے زیادتی اور اس کے قتل میں ملوث نامعلوم ملزم عمر ولد اکرم سکنہ وہوا کو ٹریس کر کے
گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید قانونی کاروائی جاری ہے ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر مظلوم کی دادرسی اور فوری انصاف کو یقینی بنایا جا رہا ہے
جبکہ ظالم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا تحرک جاری ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ