ڈیرہ غازیخان
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ ڈیرہ غازی پہنچ گئے انہوں نے کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی جس میں کورونا وائرس،ٹڈی دل،سیلاب،ریونیو اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا
کمشنر ساجد ظفر ڈال اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بریفنگ دی کمانڈنٹ بی ایم پی و بلوچ لیوی حمزہ سالک،
اے ڈی سی آر سمیع اللہ فاروق سمیت دیگر افسران اجلاس میں شریک تھے. سینئرممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کہا کہ
وفاقی حکومت کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے بعد ریچارج پاکستان پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت کوہ سلیمان کے علاقوں میں سات سے آٹھ بڑے آر سی سی ڈیم بنیں گے
جس سے پانی ذخیرہ ہونے کے ساتھ زیر زمین پانی کی سطح بھی بہتر ہوگی۔ذخیرہ کیا گیا پانی آبپاشی اور دیگر مقاصد میں استعمال ہوگا.ٹڈی دل کی اطلاع اور دیگر امور کیلئے ٹائیگر فورس کو استعمال میں
لایا جائے۔احساس کیش پروگرام ابھی جاری رہیگا۔سیلاب سے نمٹنے کیلئے ضروری تیاری اور مشینری فنکشنل رکھی جائے۔ بدقسمتی سے وفاقی اور صوبائی محکمے ملکر کام نہیں کرتے،
روڈ سمیت مختلف سکیمیں مکمل ہونے کے بعد دیگر محکمے اپنی تنصیبات کیلئے توڑ پھوڑ شروع کر دیتے ہیں۔
محکمے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مکمل منصوبہ بندی سے کام کریں سیلاب اور رود کوہیوں کے پانی کی قدرتی گزرگاہوں کی بروقت صفائی کی جائے۔
فلڈ بند سمیت تمام سکیمیں بروقت مکمل ہونی چاہئیں سرکاری واجبات کی وصولی بہتر کی جائے۔قبائلی علاقہ میں جاری بندوبست کی تکمیل کیلئے تمام وسائل،سٹیلائٹ،ڈرون اور دیگر جدید ٹیکنالوجی استعمال میں لائی جائے۔
کنٹیجنٹ پیڈ سٹاف کے تحت نائب تحصیلدار،پٹواری اور دیگر سٹاف بھرتی کیا جاسکتا ہے. اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس سے 27 اموات ہوچکی ہیں۔
ڈیرہ غازی خان میں پنجاب کا پہلا قرنطینہ سنٹر بناکر 829 زائرین کو ٹھہرایا گیا5510 مقامی افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے
255 میڈیکل سٹاف سمیت 945 کورونا مثبت کیس رپورٹ ہوئے اور 713 مریض صحتیاب ہوگئے ڈیرہ غازی خان کے 8179 گھروں کے سات علاقوں میں 18 جون سے 30 جون تک سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا
سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں کورونا وائرس کے 27 مریض سمیت 33850 افراد مکین ہیں۔ احساس کیش پروگرام کی پانچ کیٹگریز میں 181678 افراد کو 2198843000 روپے مالی امداد دی جا چکی ہے
انگوٹھے لگاکر مالی امداد نہ دینے والے22 ریٹیلرز اور فراڈیوں کو گرفتار کرکے 12 مقدمات درج کئے گئے احساس کیش پروگرام کیلئے ضلع میں 44 سنٹرز قائم کئے گئے
ضلع ڈیرہ غازی خان کے 829 مواضعات میں سے 757 کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے آن لائن کردیا گیا ڈیرہ غازی خان میں پانچ ارب 62 کروڑ پچاس لاکھ روپے مالیت کا286 کنال سرکاری رقبہ
تجاوزات مافیا سے واگزار کرالیا گیا.علاوہ ازیں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے وڈور رود کوہی اور پل کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،کمانڈنٹ بی ایم پی و بلوچ لیوی حمزہ سالک اور دیگر افسران ہمراہ تھے
.
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان اور چیئرمین پی این ڈی حامد یعقوب شیخ نے ڈی جی خان میں قیام کے دوسرے روز کوہ سلیمان اور تونسہ شریف تحصیلوں کا دورہ کیا۔
دونوں افسران نے زین تا بارتھی روڈ کی کی تعمیر کا جائزہ لیا۔دیہی مرکز صحت بارتھی میں 60 بیڈز کا اضافہ کرکے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا۔
چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب نے اس موقع پر کہا کہ کوہ سلیمان میں روڈز بنانے کا مقصد ان علاقوں میں آبادی کو جوڑنا ہے۔
اس علاقے میں 20 ارب روپے کے چھوٹے بڑے پراجیکٹس جاری ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب کے ہمراہ سانگھڑ نالہ پر پل کی
کنسٹرکشن سائیٹ کا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج ان تمام پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنا ہے۔نئے سال کی سکیموں میں اس علاقے کے لیے کافی حصہ رکھا گیا ہے۔بارتھی اور کوہ سلیمان کے دورے کے بعددونوں افسران نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کی کنسٹرکشن کا جائزہ لیا۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف،
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ایکسین بلڈنگز ہمایوں مسرور،ایکسین پبلک ہیلتھ محمد جوادسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے بریفنگ دی
.
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول پنجاب ظفر اقبال اعوان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹر محمد افضل نذیر نے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا دورہ کیا
اور پٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں کا معائنہ کیا.
اس موقع پر ایس ایس پی سید بہار احمد شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے. انہوں نے گاڑیوں کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا
ایس پی ہیڈکوارٹر نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس پنجاب کو بہت جلد 47نئی گاڑیاں دی جا رہی ہیں جس سے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی
.
ڈیرہ غازیخان
رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہنیہ نجیب کھوسہ نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان سے ملاقات کی
اوران سے شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل پر بات چیت کی. انہوں نے کہاکہ
شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں
اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے یقین دہانی کرائی کہ شہر کے ہر محلہ اور گلی میں صفائی کرائی جائے گی
.
ڈیرہ غازیخان
معاشرے کے نادار او رمستحق افراد کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے حکومت کے ساتھ مخیر حضرات کو بھی اس سلسلے میں آگے بڑھ کر حصہ ڈالنا چاہئے
اور موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پسے ہوئے طبقات کی معاونت کرنا چاہیے. ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محمد راشد ندیم نے نیشنل کمشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے
زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نصراللہ سیرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز این سی ایچ ڈی دردانہ امین اور مظہر حسین ملکانی بھی موجو دتھے.
اس موقع پر محمد راشد ندیم، نصراللہ سیرانی، دردانہ امین اور مظہر حسین ملکانی نے این سی ایچ ڈی کی طرف سے مستحق افراد میں راشن بیگ تقسیم کیے
.
ڈیرہ غازیخان
ٹرائیبل ایریا بارڈر ملٹری پولیس چیک پوسٹ رونگھن کی کاروائی دوران چیکنگ پنجاب سے موٹر سائیکل چوری کر کے بلو چستان لے جانے کی کوشش نا کام بنا دی،
ملزم گرفتار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق بارڈ ملٹری پولیس چیک پوسٹ رونگھن نے لاہور علامہ اقبال ٹاون سے موٹر سائیکل چوری کر کے بلوچستان لے جانے کی کوشش کرنے والے
ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کرلیا بارڈر ملٹری پولیس کے سرکل آفیسر حاجی زمان خان، نائب دفعدار باقر خان لغاری اور سوار محمد اقبال نے جاذل ولد سہیل بشیر کو جوکہ موٹر سائیکل کا مالک تھا
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریس کر کے اطلاع کی کہ آپ کا موٹر سائیکل ہماری تحویل میں ہے اور قانونی کاروائی بعد موٹر سائیکل اصل مالک کے حوالے کر دیا
جس پر عوامی و سماجی حلقوں بلخصوص جاذل اور ان کے دوستوں نے بارڈر ملٹری پولیس کی اس کاروائی کو سراہا اور سرکل آفیسر حاجی زمان خان لغاری اور نائب دفعدار باقر خان لغاری کا شکریہ ادا کیا۔
ڈیرہ غازیخان
بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار، منشیات سمگلر سے لاکھوں روپے مالیتی27 کلو چرس برآمد جبکہ ایک اور کاروائی میں مزید 3 کلو چرس برآمدایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن نے
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ گدائی کو اطلاع ملی کہ کار نمبر نمبری MNG/ 254 مہران جو کہ براستہ سخی سرور روڈ سے سے آ رہی ہے جس میں کافی مقدار میں چرس موجود ہے۔ جس پر تھانہ گدائی کی ٹیم نے کار کو روک کر کار کی تلاشی لی
تو کار میں سے 27 کلو چرس برآمد ہوئی جسے ملزم سمگلنگ کی غرض سے لے کر جارہا تھاپولیس تھانہ گدائی نے ملزم عطاء الرحمن ولد محمد اقبال ملکانی سکنہ جھوک اتراء کو چرس سمیت گرفتار کر کے
مقدمہ درج کر دیاہے اسی طرح تھانہ گدائی پولیس نے ایک اور کاروائی میں محمد ایاز ولد رحیم بخش لاشاری سکنہ فاضل پور کو گرفتار کر کے 3 کلو چرس برآمد کر لی
ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے
کرائم سے پاک معاشرہ اور کریمنل اشخاص کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی معاشرے کے ناسور اور منشیات جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات سمگلروں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے
اور ڈی پی او اختر فاروق کے ویژ ن کے مطابق ضلع بھر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے ضلع بھر کی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے
آخر میں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن نے کہا کہ میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ بھی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے متعلق اطلاع دے کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ڈیرہ غازیخان
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے
60 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر 49 فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے
اس کے علاوہ جوس پلانٹ، ہوٹل اور ڈیپارٹمنٹل اسٹور سیل کیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 06 فوڈ پوائنٹس کو 47 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
دوران چیکنگ 3070 لیٹرملاوٹی دودھ، 60 کلوکریم تلف اور 15 کلو مصالحہ جات اور دیگر سامان برآمد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ڈی جی خان میں گزشتہ طور پر کیاگیا جرمانہ ادا نہ کرنے، کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر حماد ڈیپارٹمنٹل سٹور جبکہ لیہ میں واقع خادم دستی ہوٹل کو دی گئی
ہدایات پر عمل نہ کرنے، لائسنس فیس ادا نہ کرنے، ناقابل سراغ مصالحوں کے استعمال، استعمال کیے جانے والے دودھ میں ایل آر انتہائی کم ہونے،
اوپن ورکنگ ایریا اور سامان زمینی سطح پر رکھنے پر ہوٹل کو سربمہر کیاگیا۔ مزید کاروائی کے دوران راجن پور میں ناقابل سراغ مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے،
پروڈکٹ رجسٹریشن نہ ہونے، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی، فروٹ کی زمین پر سٹوریج اور ھوس میں برکس ویلیو سٹینڈرڈ سے کم ہونے پر پر فریش ڈرنک جوس پلانٹ کو سربمہر کردیا گیا۔
اس کے علاوہ مظفر گڑھ میں دودھ بردار گاڑی کو چیک کیاگیا۔ لیکٹو سکینر سے کیے گئے ٹیسٹ غیر معیاری دودھ میں برف کی ملاوٹ پائی گئی۔
کیے گئے ٹیسٹ کا سیمپل فیل ہونے پرگاڑی میں موجود 3,000 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔اس کے علاوہ دودھ میں ملاوٹ کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
دوران چیکنگ مزید 60 کلو کریم تلف جبکہ 15 کلو مصالحہ جات،207 کلو سرخ مرچ برآمد کی گئی مزیدبراں کاروائی کے دوران ڈی جی خان ڈویژن میں 60 یونٹس کو چیک کیاگیا
اور 49 کو بہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 06 فوڈپوائنٹس کو47 ہزار500 روپے کے جرمانے عائدکیے گئے
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔
عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔
ڈیرہ غازیخان
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈوائزر ی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
جس کے مطابق محمد عمر فاروق چیئر مین جبکہ محمد زین شیخ،اکبر علی،سابق چیئر مین ابصار احمد خان لودھی،مدثر منظور لاشاری،عبد اللطیف،خلیل کھوسہ کوڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈوائزر مقرر کردیا
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ضلعی سطح پر ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی مقرر کر دی جو ضلعی سطح پر محکمہ صحت کے متعلقہ عوامی شکایت دور
کرنے کے ساتھ انصاف صحت کارڈ کی ترسیل اور اسکا جائز استعمال کی نہ صرف نشاندہی کریں گے بلکہ اسے بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات بھی کریں گے
اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کی یقینی میرٹ کی بالا دستی کے ساتھ ساتھ لوکل کمیونٹی اور انتظامیہ کے درمیان حائل رکاوٹوں کو ختم کرکے انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر کرانے
میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں گے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈوائزر محمد زین نے بتایا کہ حکومت حکومت پنجاب محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ملنے والی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے
سر انجام دیں گے اور اس کمیٹی کے قیا م سے مریضوں کو بہتر طبی سہولتو ں کی فراہمی یقینی بنائی جا ئے گی۔
ڈیرہ غازیخان :
موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری میں ملوث مجیدا کلوئی گینگ کا سرغنہ دیگر ممبران کے ساتھ اسلحہ سمیت گرفتار اور ڈکیتی کی گئی 3 عدد موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق
ایس ایچ او تھانہ صدر علی محمد نے بتایا کہ سٹی سرکل میں موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری میں ملوث مجیدا کلوئی گینگ کے ممبران کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے
اور گرفتار کئے گئے ملزمان 1 عبدالمجید ولد سبز علی قوم کلوئی سکنہ چوٹی 2 ثناء اللہ ولد گل محمد قوم لغاری سکنہ فورٹ منرو 3 نبی بخش ولد شنگا خان قوم لغاری سکنہ فورٹ منرو سے
ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ کلاشنکوف 2 عدد پسٹل اور ڈکیتی و چوری کئے گئے 3 عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے ہیں
ایس ایچ او تھانہ صدر علی محمد نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان نے مجیدا کلوئی نام سے گینگ بنا ہوا تھا
جو اسلحہ کے زور پر عوام الناس سے موٹر سائیکل ڈکیتی کر لیتے تھے لیکن تھانہ صدر پولیس نے ڈی پی او اختر فاروق کے احکامات کی
روشنی میں سرکل سٹی میں ہونے والی ڈکتیوں پر ایکشن لیتے ہوئے موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری میں ملوث مجیدا کلوئی گینگ کو دیگر ممبران سمیت گرفتار لیا۔
ڈیرہ غازیخان
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخواہ کے صدر ایمل ولی خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ
ہمیں ایمل کا نہیں ”ولی“ کا خیال ہے ان کے بڑے ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن کاش چھوٹے بھی اس احترام کے رشتے کا پاس رکھتے،
انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبہ خیبرپختونخواہ سمیت تمام تر تنظیموں اور زعماء کو اس حوالے سے لب کشائی سے منع کیا ہے
تاکہ آنے والے دنوں میں ہمارے یہ بھائی اور ان کے قائدین اپوزیشن میں اپنا 100فیصد کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ
ہم یہ بھی کہہ سکتے تھے کہ صوبہ بلوچستان کی سطح پر اور مرکز میں ان کی پالیسی میں بھی ہم آہنگی نہیں بلوچستان میں انہوں نے ”ٹیسٹ ٹیوب باپ“ کو اپنایا توظاہر ہے کہ
اس کے اثرات کہی نہ کہی سے ظاہر ہوتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں اسفند یار ولی اور دیگر قائدین نے ہمیں عزت بخشی تشریف لائے
اور ہمیں اب بھی توقع ہے کہ وہ اسی انداز بلکہ اس سے بڑھ کر جے یو آئی اور دیگر اپوزیشن کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کا ثبوت دیں گے، حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ
ایمل ولی خان کے بیان پر ہم نے چوہدری شجاعت فارمولہ کے تحت اس بیان کے حوالے سے ”مٹی پاؤ“ والی پالیسی اپنائی ہے
اور ہم نے تمام تر پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر ہدایات جاری کیں ہے کہ اس مسئلے پر ”مٹی پاؤ“اور اپوزیشن کے مستقبل کے اتحاد اور یکجہتی کے حوالے سے اپنا رول ادا کریں،
انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے اکابرین اور رہنما اس جذبے کو اہمیت دیں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون