دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری

جاپان میں سیلاب اور مڈسلائیڈنگ سے زخمی ہونے والے 18 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارش، سیلاب اور مڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک 21 افراد ہلاک جبکہ 13 لاپتہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جاپان میں سیلاب اور مڈسلائیڈنگ سے زخمی ہونے والے 18 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات سمیت اولڈ ہوم کے بہہ جانے سے کئی معمر افراد کے بھی ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا ریا ہے ، ،

اس کے علاوہ سیلاب، مڈ سلائیڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرہ علاقوں میں پل بہہ گئے

اور سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں ہیلی کاپڑز ، فائیر بریگیڈ کا عملہ اور 40 ہزار سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں۔۔

About The Author