دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آصف علی زرداری کی درخواست منظور ہو گئی

دوران سماعت سابق صدر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے

آصف علی زرداری کی درخواست منظور ہو گئی ۔

احتساب عدالت نے فرد جرم کی کارروائی پھر موخر کر دی ۔۔

دوران سماعت سابق صدر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔

۔اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک سے پوچھتے رہے کہ اب کیا پراسس ہو گا ۔۔؟؟

کیا اس کے بعد ٹرائل شروع ہو گا؟؟

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پارک لین ریفرنس کی سماعت کی ۔۔۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے فرد جرم کی کارروائی موخر کرنے کےلیے درخواست دائر کی ۔۔۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ درخواست پر نیب کو بھی نوٹس جاری کریں ۔۔

آج ہی آدھا گھنٹہ بحث کریں گے۔۔فاروق ایچ نائیک بولے پراسیکیوٹر کو اتنی جلدی کیا ہے؟؟

مناسب وقت دیا جائے ۔ ایک ماہ کا اسٹے آرڈر نہیں مانگ رہے ۔۔۔

آئندہ منگل کو سماعت رکھ لیں،انہوں نے ریسرچ کرنی ہے ۔۔

عدالت نے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے نیب سے آصف علی زرداری کی متفرق درخواست پرجواب طلب کرلیا۔۔۔

About The Author