جون 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

’جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ صوبے کی جانب پہلا قدم ہے،

وہ سرکٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے. انہوں نے کہ سیکرٹریٹ پہلا قدم ہے، صوبہ بھی جلد بن جائے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ صوبے کی جانب پہلا قدم ہے،،، مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہونگے

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا۔ وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری نے عوامی خدمت کرنے کا ٹاسک دیا ہے جسے پوری ذمہ داری کے ساتھ مکمل کروں گا.

وہ سرکٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے. انہوں نے کہ سیکرٹریٹ پہلا قدم ہے، صوبہ بھی جلد بن جائے گا۔ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں پیپر لیس ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا رہی ہے تاکہ فائلوں کی آمد و رفت میں وقت ضائع نہ ہو.

زاہد اختر زمان نے بتایا کہ پہلے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سپیشل سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا تھا جو لاہور میں بیٹھے سیکرٹری کے ماتحت ہوتے مگر اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یہاں بااختیار سیکرٹری بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار تمام صوبائی محکمے جنوبی پنجاب میں منتقل کردیئے جائیں گے. ابتدا میں چند اہم ترین اور عوامی ضروریات کے محکمے شفٹ کئے جارہے ہیں جن میں تعلیم، صحت، آبپاشی، ۔ ۔ زراعت، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنت، خزانہ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس شامل ہیں. .

زاہد اختر زمان نے سرکٹ ہاؤس ملتان میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی سے ملاقات بھی کی ۔

خیال رہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان ڈی سی او ملتان کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں۔

%d bloggers like this: