دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازی خان محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کرتے ہوئے

ناجائز منافع خوروں کو ساٹھ ہزار روپے جرمانہ اور پابندی کی حامل دکانیں کھولنے پر 30 کاروباری

مراکز سربمہر کردئیے۔ ا نہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے

کردار ادا کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن نے ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے ترجمان پٹرولنگ پولیس عامر محمود کے مراسلہ مطابق

ایس ایس پی سید بہار احمد شاہ کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹس نے جنوری سے جون 2020کے دوران اسلحہ منشیات اور کرائم کے کل 615 مقدمات درج کیے

جن میں غیر قانونی اسلحہ کے 135 منشیات کے 136 مقدمات اس طرح روڈ کرائم کے 327 مقدمات درج ہوئے

اسلحہ برآمدگی کی مد میں 12 رائفلز کے علاوہ کار بین 20 پستول ریوالور 101 مقدمات درج کرائے گئے نارکوٹیکس کی مد میں 4170 گرام ہیروئن،3376

لیٹر لیکوئر شراب چرس30193 گرام پوست 5092 گرام بھنگ49240گرام برآمد ہوئی. اس دوران 808مجرمان اشتہاری و عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے

حادثات کے دوران 115 لوگوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی 16 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کیاگیا۔

258نا جائز تجاوزات ختم کرائی گئیں اور 2913 بے بس لوگوں کوشاہرات پر امداد مہیا کی گئی.ایس ایس پی پٹرولنگ سید بہار احمد شاہ نے کہا ہے کہ

پٹرولنگ پولیس عوام الناس کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے یہ واحد فورس ہے جو بیک وقت کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ ہیلپنگ فورس بھی گردانی جاتی ہے

اور چوبیس گھنٹے سڑکوں پر مسافروں کی تحفظ ان کی ہیلپ اور خدمت کیلئے موجود ہے پٹرولنگ پولیس شدید موسمی اثرات

اور وبائی امراض کے باوجودفرنٹ لائن فورس کے طو رپر ہائی ویز پر چوکس ہے انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرولنگ پولیس کے جوان تندہی اور جانفشانی سے

اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں. انہوں نے کہاکہ مجرموں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


.

ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان نے الحاق شدہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں جماعت نہم سیشن 2020-22 کیلئے آن لائن رجسٹریشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے.

سیکرٹری بورڈ کے مراسلہ کے مطابق اداروں میں داخلہ، آن لائن ڈیٹا انٹری، بنک فیس اور ہارڈ کاپی بورڈ آفس میں جمع کرانے کیلئے بغیر لیٹ فیس یکم جولائی سے 31اگست 2020کی تاریخ مقرر کی گئی ہے.

اسی طرح پانچ سو روپے فی طالب علم لیٹ فیس کے ساتھ یکم ستمبر سے 15ستمبر تک جبکہ مڈل کا نتیجہ میں تاخیر کی صورت میں رزلٹ کے دس دنوں کے اندر داخلہ،

بنک فیس اوررجسٹریشن ریٹرن بورڈ میں جمع کرائے جاسکیں گے 15ستمبر کے بعد کسی بھی طالب علم کو داخل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی.

مراسلہ کے مطابق رجسٹریشن فیس آٹھ سو روپے اور پراسیسنگ و سپورٹس فیس پانچ سو روپے فی

 ۔طالب علم جمع کرانی ہو گی. مزید معلومات کیلئے سیکرٹری بورڈ کے دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے


.

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری پرائسز ویٹس اینڈ میئر ز اصغر علی صدیقی نے کہا ہے کہ

ایسے تمام افراد جنہوں نے اپنی ویلفیئر سوسائٹی/تنظیم ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری پرائسز ویٹس اینڈ میئرز /سب رجسٹرار جائنٹ سٹاک کمپنیز کے دفتر سے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860کے تحت

رجسٹریشن کروائی ہوئی ہے وہ تمام لوگ اپنی ویلفیئر کے تحت پنجاب چیریٹی رجسٹریشن ایکٹ 2018ء کے تحت پنجاب چیریٹی کمیشن سے بھی رجسٹریشن کروائیں بصورت دیگر

قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی یہ بات انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہی انہوں نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مزید جاننے کے لیے

دفتر ہذا میں تشریف لائیں تاکہ ان کی مزید رہنمائی کی جا سکے۔


ڈیرہ غازیخان

سرکاری بقایاجات کی وصولی کیلئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور انتظامیہ کا ایکشن،ایک سیاسی شخصیت کی غیر قانونی تعمیرات کوبھی گرانے

کانوٹس جاری،جامپور روڈ پرزیرتعمیرغیر قانونی میرج ہال، ٹریکٹر شوروم،ٹریول ایجنسی،کھاد گودام اور دکانات سیل،دو مالکان نے موقع پر بطور سیکورٹی 36لاکھ روپے کی رقم کاچیک جمع کرا دیا،

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر F&Bعبدالغفار کی سربراہی میں ٹیم نے شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیاان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ،

متعلقہ پولیس،چیف کارپوریشن آفیسر میٹروپولیٹن محمد افتخار، میٹروپولیٹن آفیسر خورشید نصیراور عملہ تجاوزات و پلاننگ موجود تھے

ٹیم نے جامپورروڈ پر زیرتعمیر محمدعلی دستی کے میرج ہال کوگرانے کیلئے مشینری طلب کی تو پہلے مزاحمت اور بعد میں مالک میرج ہال نے بطور سیکورٹی 36لاکھ روپے کا چیک دے دیااور عمارت قانونی طور پر منظور کرانے کیلئے حامی بھرلی،

اسی روڈ پر جڑھ ٹریکٹر،غفار جڑھ ٹریول ایجنسی،رانا ٹریکٹر شوروم،ایجوکیشن بورڈ کے نزدیک شارو کھلول کے کھاد گودام کو سیل کرنے کیلئے عملہ نے

کاروائی کا آغاز کیاتو شارو کھلول نے مزاحمت کی جس پر پولیس کے ذریعے کھاد گودام کو سیل کردیاگیا۔


ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ، درخواست جمال خان، تھانہ صدرتونسہ، سٹی تونسہ پولیس کی الگ الگ کارروائی مجرم اشتہاری سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان بھی گرفتار،مقدمات درج،

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم میں تھانہ درخواست جمال خان پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے

2 مجرمان اشتہاریوں غلام حیدر جو کہ ڈکیتی اور اقدام قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا کو ضلع وہاڑی سے گرفتار کر لیا ہے

اور اسی طرح ایک اور کاروائی میں شاہد مسعود کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان راؤ ساجد فرید نے بتایا کہ

گرفتار ہونے والے مذکورہ مجرم اشتہاری عرصہ 4 سال سے روپوش تھا اور پولیس تھانہ درخواست جمال خان پولیس کو مطلوب تھاجبکہ تصور عباس تھانہ صدرتونسہ پولیس نے کارروائی کر کے

ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم غلام فریدکڑوال سے ناجائز اسلحہ پسٹل30بور اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی

اسی طرح تھانہ کوٹ چھٹہ کے تفتیشی آفیسر طاہر سلیم نے دوران چیکنگ غلام مزمل ولد غلام حسین سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے خادم حسینASI تھانہ سٹی تونسہ پولیس نے کارروائی کر کے

ملزم محمد بلا ل ولد محمد اقبال قوم قریشی سکنہ محلہ عید گاہ دائرہ دین پناہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور آٹو میٹک کلاشنکوف نما اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی

اس موقع پر سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ نے کہا کہ جرائم کے خلاف تونسہ پولیس اپنے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کوشاں ہے قانون سب کے لیے یکساں ہے۔


ڈیرہ غازیخان

سخی سرور پولیس نے دوران کاروائی بس کنڈیکٹر سے 2100 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیک پوسٹ سخی سرور پولیس نے

بس نمبری LET-7999 کو روکا دوران تلاشی بس کنڈیکٹر نعیم خان ولد عبداللہ جان قوم کاکٹر کی جیب سے 2100 گرام چرس برآمد ہوئی

جو اس نے اپنی جیب میں چھپائی ہوئی تھی۔

ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سجاد حسین نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پی پی پی کے ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن سردار غلام عباس گورچانی نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت ایک ڈکٹیٹر آمر جنرل ضیاء نے ختم کی

اور عوامی مقبول رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار پر چڑھایا جس سے پوری اسلامی دنیا کو بہت بڑاجھٹکا لگا،

جس سے غیر مسلم قوتوں کو تقویت ملی اورپاکستان کی ترقی جو ہو رہی تھی اس پر برا اثر پڑا، آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کو محنت کش مزدور نہیں بھولے

اور پڑھا لکھا طبقہ دانش ور، ادیب نہیں بھولا جس سے شہیدبھٹو کی جو کمی تھی شہید محترمہ نے پوری کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے

خطاب کر تے ہو ئے کیا غلام عباس گورچانی نے کہا کہ آج پاکستان کی عوام بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں

جس سے جو تبدیلی سرکار ہے اس کا خاتمہ ضروری ہے، ملک میں جو پیٹرول کا ریٹ جس تیزی سے بڑھا جس کی مثال آج تک نہیں ملی،

آٹا بھی نایاب ہوتا جا رہا ہے ابھی تک ریٹ آسمانوں پر، اس سے پہلے شوگر مافیا چینی بھی اربوں روپے کا مال کمایا آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا،

گورنمنٹ کے اپنے وزراء اپنی ہی گورنمنٹ کے خلاف اسمبلیوں میں آواز اُٹھا رہے ہیں اب ان کو بوری بستر اُٹھا کر بھاگنا ہوگا۔

احتجاج میں سابق ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن لیبر حاجی محمد حسین و دیگر پارٹی ورکرز شریک تھے۔


ڈیرہ غازیخان :

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک حاجی رفیق اعوان نے کہا ہے کہ نئی سبزی و فروٹ منڈی کا قیام اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور عدالت عالیہ کے

فیصلوں کی روشنی میں سخی سرور روڈ پر جدید منڈی کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے جدید منڈی کی تعمیر سے کاشتکاروں و آڑھتیوں اور کمیشن ایجنٹس کے مسائل و مشکلات میں کمی آئے گی

اور علاقہ مثالی ترقی کرے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

حاجی رفیق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت اور مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی کی خصوصی دلچسپی سے عوام کے دیرینہ اور بنیادی مسائل کو حل کیا جا رہا ہے

سبزی منڈی کے بارے میں ابہام کی کوئی صورت حال نہیں ہے منڈی کے جن تین سکیڑ میں کام ہو رہا ہے نئی منڈی کے قیام سے تمام سیکڑ ختم ہوجائیں گے

انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر ملتان روڈ دراہمہ اور بورڈ آف ایجوکیشن روڈ سے ملحقہ منڈی کا کام کرنے والوں اور موجودہ منڈی کے ورکنگ سسٹم کو ختم کر دیا جائے گا

انہوں نے بتایا کہ منڈی کا قیام محنت کشوں کے مسائل و مشکلات کے حل کے سلسلہ میں سنگ میل ثابت ہو گا اس سے عوام کے لئے سبزی و فروٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی

مارکیٹ کمیٹی عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جدید منڈی کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے

اسی موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان:

"عزم و ہمت کے سو دن”کے حوالے سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے سرکاری دفاتر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا

پاکستان میں کرونا ایمرجنسی کے سو روز مکمل ہونے پر فرنٹ لائن فائٹرز کو خراج تحسین پیش کیا

گیا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے فرنٹ لائن فائٹر کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے عوام میں ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیے

کمشنر اور ڈی سی نے ریسکیو 1122 افس ،ٹیچنگ ہسپتال،ڈی ایچ ڈی سی کا بھی دورہ کرتے ہوئے تقریبات میں شرکت کی۔

ریسکیوئرز،ڈاکٹرز اور ہیلتھ کے عملہ کو سلام عقیدت پیش کیا گیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسیر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں ،

سی ای او ہیلتھ خلیل احمد سکھانی اور ان کی ٹیم اراکین کی خدمات کو سراہا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

کرونا کی وباء میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے محکمے تحسین کے قابل ہیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ

کرونا وبا سے ڈی جی خان کے محکموں نے سب سے پہلے سامنا کیا۔

تجربہ نہ ہونے کے باوجود مثالی کام کیا گیا۔اس موقع پر افسران اور عملہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

About The Author