کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر میپکو نعیم اختر سامٹیہ نے کہا ہے کہ صارفین کی تکریم اور ان کی شکایات کا
فوری ازالہ ہمارا فرض ہے،صارفین کو زیادہ سے زیادہ سروسز فراہم کرنے کے لئے
ہرممکن اقدامات کررہے ہیں،کوٹ ادو کے فیڈر و ں پر نہ ہی لوڈشیڈنگ ہے اور نہ ہی شارٹ فا ہے،2و فیڈر علیحدہ کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے بجلی بند کی جاتی ہے،
فنی خرابی کی وجہ سے بجلی بند کرنا مجبوری ہے، تمام فیڈروں پر اپروول کے بغیر بجلی بند نہیں کی جاتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو آفس کوٹ ادو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،
اس موقع پر ایس ڈی او میکپو فسٹ چوہدری عمر فاروق،ایس ڈی اومیکپو سیکنڈ محمدعربی،ہیڈ ڈرافسٹمین میکپو ملک اظہر حسین،ٹئکینیکل اسسٹنٹ شیخ عبدالجبار ودیگر بھی موجود تھے،
انہوں نے کہا کہ سٹاف کی کمی کی وجہ سے فنی خرابی کو دور کرنے کے لیے وقت لگ سکتا ہے، لیکن جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی،
انہوں نے کہا کہ اب وہ دور چلا گیا ہے جب لائن لاسز پورے کرنے کے لیے بجلی بند کر دی جاتی تھی اب تمام سسٹم ڈیجیٹل ہو چکا ہے، واپڈا کے تمام اادروں میں مانیٹرنگ ہو رہی ہوتی ہے،
اگر5 منٹ کے لیے بھی بجلی بند ہو تو چیف صاحب کی فورا جواب طلبی ہو جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو کے فیڈر پر ولٹیج کمی کی شکایت کو بھی دور کر دیا گیا ہے
جبکہ سنانواں میں نئے بننے والے نے فیڈر کے لیے شیڈول کے مطابق بجلی بند کر دی جاتی ہے، مذکورہ فیڈرجو کہ جون میں مکمل ہونا تھا کو رونا اور سامان کی عدم دستیابی کی وجہ سے
انشاء اللہ جولائی میں مکمل ہوگا، انہوں نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے اور لائنوں میں لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر جل رہے ہیں،جن کو تبدیل کرنے کے لئے بھی بجلی بند کرنا پڑتی ہے،
انسانی جان زیادہ قیمتی ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو ڈویژنز میں کرائین نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاف جو کہ مینول طریقے سے کام کرتا ہے
اس وجہ سے دیر لگ جاتی ہے جس کی وجہ سیایک گھنٹے میں ہومے والا کام 2لگ جاتے ہیں جسکی وجہ سے گھنٹے کے لئے بجلی بند کر دی جاتی ہے،
انہوں نے کہا کہ جب تک نئی کرائین نہیں آتی اس وقت تک لیہ اور مظفرگڑھ سے 2/2دن کیلئے کوٹ ادو ڈویژن میں کرائین دی جائے گی،
اس موقع پرایکسئین واپڈا کوٹ ادو ملک خورشید احمد نے کہا ہے کہ کوٹ ادو شہر میں لٹکی تاریں اور بجلی کے میٹر وں کے جھنجھٹ پر کام کیا جا رہا ہے
اور شہر بھر میں جلد ہی تمام تاروں لٹکی تاروں کو ٹھیک کردیا جائے،انہوں نے کہا کہ ایک پول پر 4 فیڈر چل رہے ہیں
جس کی وجہ سے فنی خرابی زیادہ ہونے پر چاروں فیڈربند کرنے پڑتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایت پر کوٹ ادو شہر کے
فیڈروں کو کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا ہے جس میں سٹی ون،سٹی 2 کے علاوہ کالج روڈ نیا فیڈر بھی شامل ہے ۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
اوباش کی10سالہ لڑکے سے چھرے کے روز پر زیادتی، حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار،2شادی شدہ خواتین اغواء،نقدی طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے،
پولیس نے غیر قانونی آئل ایجنسی سیل کردی،شراب فروش بھی پکڑا گیا،بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،
اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ چاہ شیخ والا کے رہائشی صابر حسین پتافی کا 10سالہ بیٹا محمد اسد گزشتہ شام گھر سے نزدیکی دکان پر سودا سلف لینے گیا کہ
راستہ میں انس پنوار نے اسے چھرے کے زور پر اسے اغواء کرکے لے گیا اور زیادتی کر ڈالی،حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرارہوگیا،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ڈبی شاہ میں اللہ وسایا
موہانہ کی بیوی نسیم بی بی کو عاشق حسین کورائی ایک نامعلوم کے ہمراہ اغواء کرکے لے گئے جاتے ہوئے گھر سے ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات اور35ہزار روپے نقدی بھی ساتھ لے گئے
تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بستی آڑا کے رہائشی سجاد حسین سنجرانی جوکہ 6ماہ سے سعودی عرب میں مقیم تھا کہ 23جون کی شب عرفان نائی اور ذیشان عرف شانی بھٹہ اسی کے گھر داخل ہوگئے
اور سجاد حسین کی بیوی رانی بی بی کو اغواء کرکے فرارہوگئے جاتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے،
پولیس سنانواں نے دوران گشت ڈوگر کلاسرہ میں غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سیل کرکے ایجنسی مالک محمد اشفاق بھٹی کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،
پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نے دوران گشت کالی پل کے قریب عادی شراب فروش منڈی مویشی کے رہائشی سجاد لاڑ کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،
پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
سرکل کوٹ ادو میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ایک ہی دن میں 9موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے،
پولیس نے مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق سرکل کوٹ ادو میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،
گزشتہ روز سرکل کوٹ ادو سے9موٹر سائیکل چوری کرلی گئیں جوکہ تھانہ کوٹ ادو کی حدود میں 5موٹر سائیکلیں،
تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ سے2موٹر سائیکلیں،تھانہ محمود کوٹ کے اور تھانہ سنانواں کے علاقہ سے ایک ایک موٹر سائیکل چوری کرلی گئی،
پہلے واقعہ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع جنوں غیر مستقل کا رہائشی محمد اشفاق گاڈی تونسہ موڑ عرفان میڈیکل سٹور سے دوائی لینے گیا اور اپنی موٹر سائیکل میڈیکل پر کھڑی کرکے
اندر دوائی لینے گیا دوائی لیکر واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم اٹھاکر لے گئے جبکہ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ چکر دری کے رہائشی اویس مجید جوکہ طالبعلم ہے
گزشتہ روز ڈگری کالج سے احساس پروگرام کی رقم لینے گیا اور اپنی موٹر سائیکل باہر کھڑی کردی کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چوری کرکے لے گیا
تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع کھائی سوئم کا رہائشی سیف اللہ تھتھل گزشتہ روز اپنی پھوپھی کو ملنے تونسہ موڑ گیا
اور اپنی موٹر سائیکل باہر کھڑی کردی کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے،
تھانہ تونسہ موڑ گیا اور اپنی موٹر سائیکل باہر کھڑی کردی،کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع لدھا لنگر کے
رہائشی محمد آصف کلاسرہ کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم اٹھا کر لے گیا جبکہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ بستی نقد آباد وارڈنمبر14بی کے رہائشی شہزاد اکبر لوہار کی دکان کی باہر کھڑی
موٹر سائیکل نامعلوم اٹھا کر لے گئے،کوٹ ادو کے وارڈنمبر14محلہ ککے والا کے رہائشی محمد آصف کلیم اپنے آبائی گاؤں تھانہ چوک سرور شید کے علاقہ محلہ حاجی آباد میں گزشتہ شب سویا ہوا تھا
کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم چور گھر صحن حویلی میں کھڑا موٹر سائیکل نامعلوم چوری کرکے لے گئے،
تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ وارڈنمبر3محلہ عید گاہ کا رہائشی عبدالستار طاہر گزشتہ روز چوک سرور شہید عید کے سودا سلف لینے گیا
اور اپنی موٹر سائیکل دلشاد کریانہ سٹور کے سامنے کھڑی کردی،کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی
جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے،تھانہ کے علاقہ موضع پتی جھنڈیر کے رہائشی خلیل احمد کھاکھی کا گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل نامعلوم چوری کرکے لے گئے
جبکہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع بھری ہوگ میں پرویز حسین پتافی کے گھر رات کی تاریکی میں نامعلوم چور گھر داخل ہوگئے
اور گھر سے کمروں کو نقب لگا کر کمرہ سے2تولے طلائی زیورات نقدی2لاکھ 60ہزار قیمتی موبائل فون ودیگر سامان چوری کرکے لے گئے،
موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری پریشان ہیں،دوسری طرف پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
جعلی چیک کے مقدمہ میں ضمانت کیلئے عدالت میں جعلی ضمانت نامہ دینے والے ملزم کے
خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ کے رہائشی سعید احمد گنگاہ نے
گزشتہ روز جعلی چیک کے درج شدہ مقدمہ نمبر506/8زیر دفعہ489ایف میں ضمانت کیلئے
فیاض احمد ساجھرہ سول جج کی کورٹ میں ضمانت نامہ جمع کرادیا
جو کہ پڑتال پر جعلی ثابت ہوا،پولیس کوٹ ادو نے عدالت کے حکم پر
جعل ساز سعید احمد گنگاہ کے خلاف مقدمہ نمبر343/20زیر دفعہ471-468-420کرکے
فراڈی جعل ساز سعید احمد کی تلاش شروع کردی ھے۔ ،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون