دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسل

ضلع رحیم ٰار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔.

رحیم یار خان

پاکستان کسان اتحاد کت ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نےجام احمد ستار لاڑ جام راشد مجنوں گانگا جام محمود اقبال لاڑ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر سے ہونے والی کسان میٹنگ کے دوران کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ وزارت کو ایک ہفتے کے

اندر معاملات کو حل کرکے رپورٹ کرنے کے جو احکامات جاری کیے ہیں ہمیں امید کہ بہت جلد کسانوں کو زرعی ٹیوب ویلز کے بل 5.35روپے یونٹ کے حساب سے آنا شروع ہو جائیں گے.

بقایات کا مسئلہ بھی احسن طریقے سے حل ہو جائے گا سب سے ہم کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کے حوالے سے بھی کسانوں کے مطالبے کو تسلیم کرتے یوئے عملی اقدامات اٹھانے کا کہا گیا ہے.

کسانوں اور زراعت کو فوکس کرکے ہی حقیقی معنوں میں ملک میں ترقی و خوشحالی کا اجتماعی کامیاب سفر شروع کیا جا سکتا ہے.

زراعت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کا مطلب ملک کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے مترادف ہے.جام احمد ستار لاڑ اور راشد مجنوں گانگا نے کہا کہ

کسانوں کے پیداواری اخراجات کم کرنے کے لیے حکومت کھادوں کے ریٹ کم کرنے کے علاوہ پانی کے مسائل حل کرے.

جس کے لیے نہری نظام کی رء ڈیزائنگ و ری ماڈلنگ اشد ضروری ہے. جس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ محکمہ انہار میں موجود کرپٹ اور کالی بھیڑیں ہیں


.

رحیم یار خان

سرائیکی کامیڈین فلم سٹار اکرم نظامی اور اداکارہ زویا بلوچ نے نواحی علاقے بیگ مھر میں ایک سرائیکی ٹیلی فلم کے سیٹ پر کام کرتے ہوئے کہا ہے کہ

سرائیکی ٹیلی فلموں کے آغاز کی طرح یہ اعزاز بھی ضلع رحیم یار خان کے فنکاروں کو حاصل ہوا ہے کہ فلموں کی ریکارڈنگ کے

جمود کو توڑنے کے لیے یہاں کے رائیٹرز ڈائیریکٹر اور فنکار میدان میں اترے ہیں. اکرم نظامی نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے فنکاروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے. تھیٹرز اور شادی بیاہ کے پروگراموں کی بندش کی وجہ سے روزگار کا سلسلہ بند ہو گیا ہے.

لاک ڈاون کی وجہ سے گھروں میں بیٹھے عوام کو پہلے کی نسبت زیادہ شدت سے معیاری تفریح کی ضرورت تھی.زویا بلوچ نے کہا کہ فنکاروں کے لیے روزگار اور عوام کے لیے تفریح کا سوچنے

اور بندوبست کرنے والے لوگ یقینا عظیم ہیں. سرائیکی فلموں کے دوبارہ آغاز سے یقینا مایوسی کو ختم کرنے میں خاصی مدد ملے گی.

اس موقع پر اداکار شاہد سرور آکاش، تاج گل خان، غفار خان مھر، فلم ڈائریکٹر احسن فریدی و دیگر بھی موجود تھے.

اس موقع پر خصوصی تصویر بنواتے ہوئے کامیڈین اداکار اکرم نظامی نے ساتھی اداکارہ زویا بلوچ سے جب یہ کہا کہ کیویں، کیا خیال اے? .

زویا بلوچ نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہنستے ہوئے کہا کہ.مویا تھکا کائنائیں?. وہ دراصل آجکل زیر بحث دوسری شادی بل آرڈیننس پر بات کر رہے تھے ۔.

About The Author