نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور پریس کلب نے وفاقی وزارت اطلاعات کا امدادی چیک واپس کردیا

خیال رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ پریس کلب کی طرف سے بھی وفاقی حکومت کو 10لاکھ روپے کا چیک واپس کردیا گیا تھا۔

عمران خان کی تحریک انصاف کی حکومت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ واقعے کے مطابق  نئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے لاہور پریس کلب کو صرف اسی لاکھ روپے کی امدادی رقم کا چیک بھیجا تھا۔

جس پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے شکریہ کا خط لکھا ہے جس میں طنزیہ طور پر کہا گیا ہے۔ آپ نے جس طرح ہمیں یاد رکھا ہمیں ہمیشہ یاد رہے گا۔

اس کے ساتھ ہی لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا ایک ویڈیو پیغام بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کو مخاطب کر کے کہہ رہے ہیں کہ پریس کلب کرونا کا شکار اور نوکریوں سے محروم ہونے والے صحافیوں کی مالی مدد کر رہا تھا اور اس سلسلے میں گرانٹ دی گئی۔

آپ صحافیوں کی قیمت مت لگائیں اور یہ اسی لاکھ روپے اپنے پاس رکھیں۔ بلکہ آپ اگر ان اسی لاکھ روپے سے ملک کی معیشت اور کرونا ٹھیک کر دیں تو ہم اپنی جیب سے بھی دینے کو تیار ہیں لیکن ملک کے صحافیوں کو سستے میں خریدنے کی یہ کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیں یاد رکھا اسکا شکریہ، لیکن جس طرح یاد رکھا وہ ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

یاد رہے کہ لاہور میں صحافیوں کی بڑی تعداد کرونا کا شکار ہوچکی ہے۔ جبکہ پریس کلب نے ایسےصحافیوں کو کرونا الاونس دینے کا اعلان کیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ پریس کلب کی طرف سے بھی وفاقی حکومت کو 10لاکھ روپے کا چیک واپس کردیا گیا تھا۔

About The Author