شیخوپورہ: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پھاٹک پر ٹرین کوسٹر سے ٹکرا گئی ہے جس کے نتیجے میں 20 سکھ یاتری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثےمیں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو کی 10 ایمبولینسز امدادی کارروائیوں میں حصہ لی رہی ہیں۔ پولیس کی نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے۔
حادثےمیں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور وہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے اور مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی اور حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سکھ یاتری بھی شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق اسپتال منتقل کیے گئے کم سے کم6 زخمیوں کی حالت نازک ہے اور تاحال کسی کی شناخت نہیں ہو سکی۔
حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ بس میں سوار سکھ یاتری پشاور سے آ رہے تھے اور ننکانہ صاحب دربار پر حاضری کے بعد سُچا سودا گردوارا کی طرف جار ہے تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کے ڈرائیور نے مختصر راستے سے جانے کی کوشش کی اور وہاں ریلوے کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ متعلقہ ڈی ای این کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے اور وزیر ریلوے شیخ رشید نے دیگر ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان کا شیخوپورہ ٹرین حادثے میں ہلاکتوں پراظہار افسوس کیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر