دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صوبہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بہاولپور میں بنے گا

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں کیمپ آفس بنائے جائیں  گے ۔ اب جنوبی پنجاب کی فائل لاہور نہیں جایے گی بلکہ بہاولپور میں ہی مسئلہ حل ہو گا

بہاولپور :صوبہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بہاولپور میں بنے گا۔

یہ بات آج ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کی میڈیا سے گفتگو میں سامنے آئی ۔

بہاولپورمیں صحافیوں سے گفتگو میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا سیکٹریٹ بہاولپور میں ہی بنے گا ۔آنے والے وقت میں بہاولپور صوبہ بنے گا ۔ سیکٹریٹ میں سول ایڈیشنل سیکرٹری کام کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں کیمپ آفس بنائے جائیں  گے ۔ اب جنوبی پنجاب کی فائل لاہور نہیں جایے گی بلکہ بہاولپور میں ہی مسئلہ حل ہو گا ۔ سیکٹریٹ کے لیے جگہ اسلامیہ یونیورسٹی اولڈ کیمپس کا تعین کر رہے ہیں ۔

زاہد اختر زمان نے کہا سیکٹریٹ کا نظام ایک ہی جگہ پر ہو گا الگ الگ دفاتر نہیں ہونگے۔ آج اور کل بہاولپور اور پرسوں ملتان میں میٹنگز کرینگے،صوبہ بننے کے بعد چیف منسٹر اور چیف سیکرٹری مشترکہ ہونگے ۔ڈیوٹی میری شروع ہو گئی ہے مگر باضابطہ کام کے لیے ڈیڑھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی سیکٹریٹ کا عملہ بھی جنوبی پنجاب سے لیا جائیگا۔ 

About The Author