دماغ میں 10 سال سے گولی ہونے کے باوجود زندہ رہنے والا شخص،
روسی پولیس کے سابق اہلکار ولادی میر کرتوف دماغ میں گولی ہونے کے باوجود 10 سال سے صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔
سابق پولیس اہلکار کے مطابق10 سال قبل گیمنگ سینٹر میں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا
جس کے نتیجے میں انہیں گولی لگی جو دماغ کی پچھلی سطح سے داخل ہو کر
اوپر والے حصے میں پھنس گئی، حادثے کے بعد 9 دن کومہ میں رہنے کے بعد وہ ہوش میں آگئے
اور اب وہ اپنی اہلیہ اور پانچ ماہ کی بیٹی کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں،
ڈاکٹرز کے مطابق سابق پولیس اہلکار کے دماغ سے سرجری کے ذریعے گولی نکالنے سے
ولادی میر کرتوف کی جان بھی جاسکتی ہے
اس لیے انہوں نے گولی کو دماغ میں ہی رہنے دیا ہے۔
اے وی پڑھو
نیویارک شہر میں قائم عمارتوں کا بوجھ 762 ارب کلوگرام ھے
جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا
مرسڈیز بینز نے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ٹھان لی