جون 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں تقریبات کی اجازت مل گئی

شادی کی تقریب میں حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے پچاس لوگ جمع ہوسکیں گے

سعودی عرب میں تقریبات کی اجازت مل گئی۔۔

شادی کی تقریب میں حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے پچاس لوگ جمع ہوسکیں گے

شاپنگ مالز، سینما اور ایئرپورٹس کو ایس اوپیز کے تحت کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔

سماجی تقریبات میں پچاس لوگوں کے جمع ہونے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔۔

شرکا کو کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر ماسک اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ضروری ہوگا۔۔

نئے حکم نامے کے مطابق سیلونز، شادی ہال، تعلیمی ادارے اور جم پروٹوکول کو اپناتے ہوئے کھولے جاسکیں گے۔۔

مساجد میں وضوخانے کو ہر نماز کے بعد جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جائے گا۔۔

جنازے میں پچاس سے زائد لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

%d bloggers like this: