حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیاہے۔
پٹرول کی قیمت میں 25.58روپے فی لیٹراضافہ کیا گیاہے جس سےپٹرول کی نئی قیمت 100.10 روپے فی لیٹرمقررکی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21.31روپےفی لیٹراضافہ کیا گیاہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101.46روپے فی لیٹرمقررہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 23.50روپےفی لیٹراضافہ کیا گیاہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17.84 روپےفی لیٹر اضافہ ہواہے۔
مٹی کےتیل کی قیمت 59.06 روپےفی لیٹرجبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 55.58روپےفی لیٹرہوگئی۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کی یکم تاریخ کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی مگر اس کے بعد پورے ملک میں پٹرول نایاب ہوگیا تھا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور