مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ستمبر میں کورونا وائرس انفیکشن کی لہر کروڑوں انسانوں کی جان لے سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت

ڈبلیو ایچ او کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رنیری گوریرا نے بتایا کہ عالمی وبا توقعات کے عین مطابق پھیل چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ اگرستمبر میں کورونا وائرس انفیکشن کی دوسری لہر آئی تو کروڑوں لوگوں کی ہلاکت ہو سکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رنیری گوریرا نے بتایا کہ عالمی وبا توقعات کے عین مطابق پھیل چکی ہے۔

ستمبر اکتوبر میں جب درجہ حرارت ٹھنڈا ہوگا تو کورونا کی شدت بڑھ جائے گی۔ انہوں نے سو سالہ پرانے ہسپانوی فلو کا کورونا کے ساتھ موازانہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپانوی فلو گرمی میں نیچے چلا گیا تھا اور ستمبر اکتوبر میں شدت سے اس کا دوبارہ آغاز ہوا تھا، اس دوران پانچ کروڑ انسان زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

عالمی ادارے صحت کو کورونا وبا سے لڑنے کیلئے پچاس کھرب کی ضرورت، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف میڈیکل ٹیسٹوں، مریضوں کے علاج اور ویکسینز کے لیے اگلے ایک سال کے دوران مجموعی طور پر پچاس کھرب سے زائد کی ضرورت ہوگی۔

ڈبلیو ایچ  او کے مطابق پچاس کھرب میں سے 21 کھرب روپے فوری طور پر درکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اب تک مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کی طرف سے صرف چھ کھرب چھتیس ارب ہی جمع ہوسکے ہیں، جبکہ عالمی ادارہ صحت کی سربراہی میں طے کردہ مالی ہدف دور دور تک پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

%d bloggers like this: