جن کھلاڑیوں کو کرونا ٹیسٹ مثبت آیا انہیں پی سی بی نے اکیلا چھوڑ دیا، انضمام الحق
کراچی:
سابق چیف سلیکٹر پی سی بی انضمام الحق نے کہاہے کہ جن کھلاڑیوں کو کرونا ٹیسٹ مثبت آیا
انہیں پی سی بی نے اکیلا چھوڑ دیا ہے۔ کرکترز کو گھر بھیجنے کے بجائے پی سی بی کو کوان کی خود دیکھ بھال کرنی چاہیے تھی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا یہ طریقہ کار غلط ہے ،
جب کھلاڑی مشکل میں ہو تو پی سی بی کو اس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا ۔
انضمام الحق نے کہا پی سی بی کو میڈیکل استاف کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،
مثبت رپورٹ آنے پر کھلاڑی احتیاطی تدابیر پوچھنے کیلئے میڈیکل اسٹاف کو فون کرتے رہے لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا
انہوں نے کہا محمد حفیظ کو اپنی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ سوشل میڈیا پر نہیں ڈالنی چاہیے تھی،
حفیظ کو پہلے پی سی بی سے رابطہ کرنا چاہیے تھا ، محمد حفیظ کے عمل سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ۔ پہلے انگلینڈ جانے والے کرکٹرز کو پریکٹس کا موقع ملے گا ،
بعد میں جانے والے کرکٹرز کو انگلینڈ میں پریکٹس کا موقع نہیں مل سکے گا ۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی