دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ

 ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے پاکستان بھر کے معذور افراد جنھوں نے پاکستان بیت المال کے دفاتر میں مالی امداد کے حصول کے لیے درخواستیں دی تھی انکے اکاونٹس میں دس ہزار سے

پچیس ہزار روپے بزریعہ ایزی پیسہ بھیج دیے گئے ہیں اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈاائریکٹر پاکستان بیت المال سید کاشف سلیم نے بتایا کہ ایسے

ایک سو پینتیس افراد جن کا تعلق ضلع مظفرگڑھ سے تھا ان سب کے اکاونٹس میں پیسے چلے گئے ہیں اور وہ اٹھائیس جون سے پہلے ہر حال میں نکلوا لیں اور کسی قسم کی کٹوتی نہ ہونے دیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی عون عباس بپی کی واضح ہدایات ہیں کہ معذور افراد کو دفاتر میں پروٹوکول دیا جائے اور انکے کیسز معذوری سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر فورا بھیجے جائیں تاکہ

پاکستان بیت المال انکی جلد سے جلد مالی امداد کر سکے اور یہ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ پہلے معذور افراد کو چیک دیے جاتے تھے

اور بنک سے اکاونٹ کھلنے میں کافی وقت اور پیسہ لگ جاتا تھا ان کو اس پریشانی سے بچانے کے لیے نان بنکنگ سسٹم کے زریعے انکے موبائل اکاونٹ کے ذریعے جلد پیسے

وصول کیے جا سکتے ہیں ۔ ڈائریکٹر جنوبی پنجاب ملک ارشد نے تمام اضلاع کے آفیسران کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں کہ

جلد سے جلد ان تمام افراد کو اگاہ کیا جائے تاکہ وہ اٹھائیس جون سے پہلے وہ اپنے پیسے نکلوا لیں


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

اراضی ریکارڈ سنٹرکوٹ ادو پر تعینات عملہ نے کرپشن کے ریکاڑڈ توڑ دیے،اندراج کے قت  جان بوجھ کر ناموں کی غلطیاں کرکے درستگی کیلئے سائلین سے رشوت طلب،

رشوت نہ دینے والے سائلین ریکارڈ کی درستی کے لئے پٹوار خانوں، قانونگو اور تحصیلدار کے دفاتر میں دھکے کھانے پر مجبور، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،

اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل کوٹ ادو مواضعات کی کمپیوٹرائزیشن اور فرد ملکیت جاری کرنے کے لئے قائم کئے جانے والے اراضی ریکارڈ سنٹر میں اہلکاروں نے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر دیا،

پٹواریوں کی جانب سے مواضعات کا ریکارڈ جمع کرائے جانے کے بعد اہلکاروں نے کمپیوٹرائزڈ کرنے میں لاتعداد غلطیاں کیں جن میں ناموں،

کھیوٹ نمبر اور ولدیت کی غلطیاں شامل ہیں،فرد بدر کیلئے آنے والے سائلین سے ان کی درستی کے لئے رشوت طلب کی جا تیہے،

رشوت نہ دینے والے سائلین ریکارڈ کی درستی کے لئے پٹوار خانوں، قانونگو اور تحصیلدار کے دفاتر میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں،سائلین نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے


،کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

  ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے پاکستان بھر کے معذور افراد جنھوں نے پاکستان بیت المال کے دفاتر میں مالی امداد کے حصول کے لیے درخواستیں دی تھی انکے

اکاونٹس میں دس ہزار سے پچیس ہزار روپے بزریعہ ایزی پیسہ بھیج دیے گئے ہیں اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈاائریکٹر پاکستان بیت المال سید کاشف سلیم نے بتایا کہ

ایسے ایک سو پینتیس افراد جن کا تعلق ضلع مظفرگڑھ سے تھا ان سب کے اکاونٹس میں پیسے چلے گئے ہیں اور وہ اٹھائیس جون سے پہلے ہر حال میں نکلوا لیں اور کسی قسم کی کٹوتی نہ ہونے دیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی عون عباس بپی کی واضح ہدایات ہیں کہ معذور افراد کو دفاتر میں پروٹوکول دیا جائے اور انکے کیسز معذوری سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر فورا بھیجے جائیں تاکہ

پاکستان بیت المال انکی جلد سے جلد مالی امداد کر سکے اور یہ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ پہلے معذور افراد کو چیک دیے جاتے تھے اور بنک سے اکاونٹ کھلنے میں کافی وقت اور پیسہ لگ جاتا تھا

ان کو اس پریشانی سے بچانے کے لیے نان بنکنگ سسٹم کے زریعے انکے موبائل اکاونٹ کے ذریعے جلد پیسے وصول کیے جا سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنوبی پنجاب ملک ارشد نے تمام اضلاع کے آفیسران کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں

کہ جلد سے جلد ان تمام افراد کو اگاہ کیا جائے تاکہ وہ اٹھائیس جون سے پہلے وہ اپنے پیسے نکلوا لیں


،کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

پرائس کنٹرول کمیٹیاں لسی پی کر سو گئیں،کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دری 29ہزار میں مرغی کے گوشت کے من مانے ریٹ مقرر،260روپے فی کلو کی بجائے 4سو روپے فی کلو میں فروخت،سرکاری

ریٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں،مکینوں کا ڈی سی مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ،اس بارے تفصیلات کی مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دری 29ہزار میں مرغی کے گوشت کے

من مانے ریٹ لیے جانے لگے ہیں،سرکاری ریٹ 265روپے ہے جبکہ دری 29ہزار میں 4سوروپے فی کلو تک فروخت جاری ہے،اس حوالے سے علاقہ مکینوں امجد بلال گھوگانی،

رفیق خان،محمد فاروق موہانہ،محمد عمران موہانہ،حشمت پچانی،عمیر سکھانی نے کہا کہ دری 29ہزار پر دوکانداروں نے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے

اور سرکاری نرخ 260ریٹ روپے ہے جبکہ دری پر 380 روپے سے4سو روپے تک فی کلو فروخت کررہے ہیں اگر کوئی گاہک بحث کرے تو اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں،

انہوں نے ڈی سی مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین سے مطالبہ کیا کہ نتظامیہ ایکشن لے اور ریٹ لسٹ کے مطابق چیزیں بیچنے کا پابندکرائیں اوردری 29ہزار پر پرائس

کنٹرول کمیٹیاں بھیج کر دوکانداروں کی من مانیاں ختم کرائی جائیں جو سرکاری ریٹ لسٹیں دی جاتی ہیں ان پر عمل درآمدکرائیں اور من مانے ریٹ وصول کرنے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

روٹھی بہن خاوند کے ساتھ جانے پر لڑکی کے بھائی بپھر گئے،بہنوئی کے بھائی کو اغواء کرکے جنگل میں لے گئے 15کی کال پر جنگل میں چھوڑ کر فرار،نامعلوم چور محنت کش کے قیمتی بکرے کار میں ڈال کر لے گئے،اوباش کی لڑکی سے زیادتی کی کوشش،شور پر چھوڑ کر فرار،

پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع کہاوڑ بستی کلر والا کے رہائشی

غلام قاسم موچی کی شادی 2سال قبل غلام حسین موچی کی بیٹی کوثر مائی کے ساتھ ہوئی تھی،ڈیڑھ سال قبل کوثر مائی گھریلو جھگڑے پر روٹھ کر میکے چلی گئی

اور غلام قاسم کے خلاف نان نفقہ کا دعویٰ دائر کردیا،20جون کے روز غلام قاسم اپنی بیوی کوثر مائی کو منا کر اسے لے گیا تو اس کوثر مائی کے بھائیوں نے برا منایا،

گزشتہ روز غلام قاسم کا بھائی شاہ زیب موچی اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسی اثناء میں کوثر مائی کے بھائی سجاد حسین،ریاض حسین 2نامعلوم کے ہمراہ مسلح پسٹل اس کے گھر داخل ہوگئے

اور گن پوائنٹ پر شاہ زیب کو اٹھا کر ڈبی شاہ جنگل میں لے گئے جہاں اس پر تشدد کیا،15کی کال پر پولیس کے آنے پر شاہ زیب کو چھوڑ کر فرارہوگئے،

تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ٹبہ مستقل درمیانی میں محمد ارشد کھنڈ کے بھانہ مویشی سے نامعلوم کار چور2بکریاں مالیتی ایک لاکھ چوری کرکے لے گئے،

تھانہ چوک سرورشہید کے علاقہ چک نمبر617ٹی ڈی اے میں احمد حسن اوڈ کی جواں سالہ بیٹی نگینہ بیبی اپنی نانی زیتون بی بی کے گھر جارہی تھی کہ

راستہ میں عمران اوڈ نے اسے روک کر اس کے ساتھ چھیڑ خوانی اور زیادتی کی کوشش کی،شور پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس سرکل کوٹ ادونے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں


،کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

حاملہ بہن سے زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر خاتون کی تھانہ میں درخواست دینے پر اوباش گروہ بپھر گیا،حاملہ سمیت اس کی بہن پر وحشیانہ تشدد،بالوں سے پکڑ کر نیم برہنہ حالت میں صحن حویلی میں دونوں بہنوں کو گھسیٹتے رہے،کانوں سے بالیاں بھی کھینچ لیں،تشدد سے انگلی بھی توڑ دی،

شور پر اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،متاثرہ دنوں بہنیں تھانہ پہنچ گئیں،پولیس چوک سرور شہید نے مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر617ٹی ڈی اے میں راجپوت برادری کے عبدالغفار راجپوت اپنے

دیگر ساتھیوں عبدالرزاق،بابر راجپوت 2نامعلوم کے ہمراہ مسلح آتش اسلحہ دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوگئے اور گھر میں موجود رمضان کی 7ماہ کی حاملہ بیوی رافعہ بی بی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی کوشش کی،ناکامی پر اہل علاقہ کے آنے پر فرار ہوگئے تھے جس

کی رافعہ بی بی نے تھانہ چوک سرور شہید میں ملزمان کے خلاف درخواست دی جس کا ملزمان کو رنج ہوا،گزشتہ روز رافعہ بی بی اپنی بہن کوثر پروین کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اسی اثناء میں عبدالغفار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلح چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہوگیا

اور حاملہ رافعہ بی بی سمیت اس کی بہن کوثر پروین کو پکڑ لیا،دونوں کو بالوں سے پکڑ کر صحن حویلی میں گھسیٹتے رہے،جبکہ ان کے کانوں سے طلائی بالیاں بھی کھینچ لیں،تشدد سے رافعہ بی بی کے

ہاتھ کی انگلی بھی ٹوٹ گئی،شور پر اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،

پولیس چوک سرور شہید نے متاثرہ کوثر پروین کی مدعیت میں مقدمہ نمبر242/20زیر دفعہ149-148-354کے تحت درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے


،
کوٹ ادو

تحصیل رپورٹر  ڈی پی او مظفرگڑھ کے حکم،ایس ڈی پی او کی ہدایت پر سرکل کوٹ ادو میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں تیزی،پولیس سرکل کوٹ ادو کے دوران اپریشن 9منشیات فروش دھر لئے،بھاری مقدار میں دیسی شراب،چرس،بھنگ و پسٹل برآمد،اس بارے تفصیل کے مطابق

ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کے حکم اور ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری کی ہدایت پر سرکل پولیس کوٹ ادو نے منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن میں تیزی کردی ہے،پولیس محمود کوٹ نے دوران اپریشن پل طارق کے قریب ڈانڈے والا کے رہائشی منظور حسین دسترانی کو

گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹر دیسی شراب،پولیس کوٹ ادو کے دوران گشت نورشاہ روڈ سے غلام شبیر لاڑ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سوا کلو چرس برآمد کرلی،پولیس دائرہ دین پناہ نے چاہ میر حسن کے لیاقت حسین تھہیم کو گرفتار کرکے اس کے

قبضہ سے آدھ پاؤ چرس،پولیس کوٹ ادو نے طارق چوک سے موضع بھوبھڑ کے اختر حسین بھٹی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 5کلو بھنگ برآمد کرلیں،پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت مقدمہ میں

مطلوب اشتہاری منیر حسین کلاچی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور پولیس محمود کوٹ نے یوسف مشوری کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے

پسٹل رضوان مغل سے پسٹل30بور،اکبر مغل سے 30بور پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔،

About The Author