نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور کی خبریں

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بلدیات سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کے ہمراہ فاضل پور میں40کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی نئی

سیوریج اسکیم کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے کام کی رفتار اور میٹیریل کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ایکسین پبلک ہیلتھ راجن پورنے موقع پر بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ

حکومت لوگوں کی سہولیات کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ انہوں نے ٹھیکیدار کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بلدیات سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا کہ

حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔بعد ازاں انہوں نے فاضل پور میں زیر تعمیر سڑک اورحاجی پور واٹر سپلائی اسکیم کا بھی دورہ کیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ،ایکسین پبلک ہیلتھ سمیت کلیم خان دریشک اور دیگر معززین شہر موجود تھے۔


راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے اشیاءضروریہ کے نرخ اور کویڈ 19کی ایس او

پیز چیک کرنے بارے فاضل پور مارکیٹ کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے دکاندوں کو

ہدایت کی کہ گورنمنٹ کے جاری کردہ نرخوں پر اشیاءخوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔

ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔خلاف ورزی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کویڈ 19کی ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت ممکن بنائیں۔

ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال کریں ۔سماجی فاصلہ کو بھی برقرار رکھا جائے۔


راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

تمام علماءکرام مساجد میں حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کرنا ہو گا۔

یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو نے فاضل پور میں علماءکرام سے حکومتی ایس او پیز بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔اس موقع پر علماءکرام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

اور کہا کہ دینی حلقے اس مہلک وبا کی روک تھام کے لئے اب بھی حکومتی کوششوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر راجن پورنے احساس کفالت سنٹرزفاضل پور کا دورہ کیا۔

دورہ کے دوران انہوں نے وہاں پر موجود سائلین سے مسائل بارے استفسار کیا۔مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین اور بوائز میں قائم احساس کفالت سنٹرز پر

ایک ایک کاﺅنٹر مزید بڑھانے کا حکم دیا اور احساس کفالت سنٹر ز سے امدادی رقوم لینے والی خواتین کے ساتھ آنے والے افراد کے لئے 2 نئے ٹینٹ لگانے کا حکم دیا تاکہ

انہیں بیٹھنے کے لئے مزید سایہ دار جگہ کی فراہمی ممکن ہو۔اس موقع پر بتایا گیا کہ 8کا ﺅنٹر ز سے رقوم کی ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ

کاﺅنٹرز بڑھانے کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سے سہولیات فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس بھی ہمارے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے

۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو نے اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم راجن پور کے ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

منصوبوں پر کام کو معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائے

تاکہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اساتذہ کرام اور طلبا و طالبات کے تدریسی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔

About The Author