نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت نے نیا تنازع کھڑا کیا تو 1962 سے زیادہ رسوا ہوگا

چینی اخبار نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارت جانتا ہے کہ وہ چین سے جنگ نہیں کر سکتا

بھارت نے نیا تنازع کھڑا کیا تو 1962 سے زیادہ رسوا ہوگا

چینی اخبار نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارت جانتا ہے کہ وہ چین سے جنگ نہیں کر سکتا

چینی اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور مودی جانتے ہیں کہ

وہ چین سے مقابلہ نہیں کر سکتے۔۔مودی سخت بیانات دے کر محض انتہا پسندوں کو

مطمئن کرنے اور صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،،

چینی اخبار میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پڑوسیوں سے الجھنا بھارت کے لیے اچھا نہیں،

بھارت اپنے ملک میں کرونا کی وبا اور معاشی مسائل پر توجہ دے۔ اس نے نیا تنازع کھڑا کیا تو 1962 سے زیادہ رسوا ہوگا،

گلوبل ٹائمز کے مطابق چین تنازع نہیں چاہتا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بھارتی جارحیت سے خوف زدہ ہے۔۔

1962 میں چین اور بھارت کے درمیان ایک ماہ طویل جنگ ہوئی تھی جس میں چین نے بھارت کے

کئی ہزار مربع کلو میٹر علاقے پر قبضہ کر لیا تھا،

اور ایک ہزار فوجی ہلاک کیے تھے جبکہ تین ہزار جنگی قیدی بنائے تھے۔

About The Author