مظفرگڑھ.
مظفرگڑھ میں ماں کی جانب سے دریا میں پھینکے جانے والی 5 سالہ بچی کی لاش بھی نکال لی گئی،
گزشتہ جمعے کے روز گھریلو جھگڑے کے بعد ماں نے اپنے 3 بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگادی تھی.
بیرون ملک رہائش پذیر شوہر سے فون پر جھگڑے کے بعد 19 جون کو مظفرگڑھ میں ماں نے اپنے تین بچوں سمیت دریائے چناب میں چھلانگ لگادی تھی،
اہل علاقہ نے ماں کو زندہ حالت میں دریا سے نکال لیا تھا،ریسکیو کے آپریشن کے بعد ڈوبنے والے ایک سالہ بچے واجد کی لاش اتوار کے روز دریا سے نکالی گئی تھی.
ریسکیو کے مطابق دریائے چناب میں ڈوبنے والی 5 سالہ ابیہا کی لاش بھی دریا سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئی.
ریسکیو کیمطابق دریا میں ڈوبنے والے 3 سالہ نہال کی تلاش کے لیے آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے.

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ