دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

کوٹ ادو وگردونواح میں بھی سورج گرہن دیکھا گیاجو کہ صبح 10بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہا، اس دوران سورج کی روشنی مدھم ہو گئی اورساڑے 11بجے کے قریب جزوی اندھیرا چھا گیا،

اس صورتحال میں کوٹ ادوکی سب سے بڑی دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ مظاہرالعلوم میں نماز کسوف ودعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،دعائیہ تقریب میں ملکی سلامتی اور ہرقسمی آفات سمیت کورونا وائرس جیسی آفات سے بچاؤ کیلئے دعائیں مانگی گئیں

اور لوگوں نے اس موقع پر اپنے رب کے حضور گڑ گڑا کر معافی مانگی اور توبہ و استغفار کی۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

کوٹ ادو وگردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل فورس لوڈ شیڈنگ جاری،بجلی کی بندش اور گرمی شدت آنے پر شہری چیخ اٹھے،دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا،

صارفین وشہریوں کا شدید احتجاج،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وگردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل فورس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،

اس وقت کوٹ ادو کے دیہی وسٹی فیڈروں پر 14سے16گھنٹے کی طویل فورس لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے کاروبار مکمل ٹھپ ہو کر رہ گئے،

جبکہ گرمی میں شدت آنے پر طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حال ہو گئے،

صارفین وشہریوں نے طویل فورس لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے


،

کوٹ ادو

( تحصیل رپورٹر )

جمعیت علماء اسلام ضلع مظفر گڑھ کی مجلس عاملہ چاروں تحصیلوں کے امراء و نظماء عمومی اور تحصیل کوٹ ادو کی مجلس عاملہ کا مشترکہ تعزیتی اجلاس مولانا محمد اقبال حنیف رح کی یاد میں

مدرسہ عربیہ دارالعلوم مدنیہ کوٹ ادو میں جمعیت علماء اسلام ضلع مظفر گڑھ کے امیر مولانا محمد یحی عباسی کی صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں ضلع بھر سے مجلس عاملہ کے اراکین اور تحصیلوں کے

ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی مولانا یحی عباسی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مولانا فضل الرحمن کے حکم پر ملک بھر کی طرح ضلع مظفر گڑھ میں بھی

جمعیت علماء اسلام کے کارکنان نے اپنی خدمات پیش کیں تحصیل جتوئ و علی پور میں سینکڑوں مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیاضلعی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر لقمان اور ضلعی سینیئر نائب امیر محمد حذیفہ شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ حکومتی ناکامی و نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے بجٹ میں دینی مدارس کی اصلاحات کے نام پر رکھے گئے پانچ ارب روپے کے فنڈز کو ملک بھر کے دینی مدارس نے مسترد کر دیا ہے
مولانا اقبال حنیف کی جماعتی خدمات جمعیت علماء اسلام کے لئے سرمایہ ہیں ان کی وفات دینی طبقے کے لئے کسی سانحے سے کم نہیں ہے مرکزی جماعت کی جانب سے محدود سطح پر تنظیمی سرگرمیوں کی اجازت ملنے کے بعد ضلع بھر میں تحصیلوں اور یونٹس کی

مجالس عاملہ کے اجلاسات منعقد کئے جائیں ضلعی نائب امیر مولانا عبدالمجید توحیدی تحصیل نائب امیر مولانا عبدالمجید قاسمی تحصیل کوٹ ادو کے سرپرست مولانا محمد اشفاق قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کے ساتھ دینی مدارس کو کھولنے کی اجازت دی جائے

اجلاس میں جے یو آئی علی پور کے امیر مولانا اجود حقانی، سیکرٹری جنرل مولانا یحی لقمان تحصیل جتوئ کے سیکرٹری جنرل مولانا حفیظ الرحمن عثمان عثمانی، تحصیل مظفر گڑھ کے

امیر صوفی معین الدین سیکرٹری جنرل سید آصف شاہ بخاری تحصیل کوٹ ادو کے امیر مولانا محمد انور شاکر سیکرٹری جنرل مولانا رفیق مجاہد و دیگر جماعتی ذمہ؛

داران نے بھرپور شرکت کی اجلاس کے آخر میں کرونا وائرس اور دیگر امراض سے وفات پانے والے علماء اور اہم شخصیات کے لئے دعاء مغفرت کی گئی۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ تاریخ میں کوئی حکمران اس طرح ناکام نہیں ہوئے جس طرح پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہوئی،

عمران خان اپنی پارٹی اور اتحادیوں کو لیڈر شپ نہیں دے سکے،پی ٹی آئی میں متبادل وزیراعظم کے لیے لابنگ شروع ہوچکی ہے،

بجٹ میں جنوبی پنجاب کے ساتھ سب سے زیادہ دھوکہ ہوا، جنوبی پنجاب کے ساتھ کیا گیا کوئی حکومتی وعدہ پورا نہیں کیا گیا،

وزیراعظم صرف تقریریں جھاڑ نے کے ماہرہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں اور عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ

حکومتی ایحادی بی این پی رہنما اختر مینگل کی علیحدگی سے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،

حکومت سے ان اپنے کے ممبران اسمبلی بھی ناراض ہیں اور پی ٹی آئی میں متبادل وزیراعظم کے لیے لابنگ شروع ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ

عمران خان اپنی پارٹی اور اتحادیوں کو لیڈر شپ نہیں دے سکے، تاریخ میں کوئی حکمران اس طرح ناکام نہیں ہوئے جس طرح یہ ہوئے ہیں،

کوئی بھی چیز حکومت کے کنڑول میں نہیں،مہنگائی بے روز گاری،بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ پٹرول کے بعد اب آٹا اور چینی کا بحران پیدا ہونے جا رہا ہے، آئے روز اٹھنے والے سیکنڈلز حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں،

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کے ساتھ سب سے زیادہ زیادتی اور دھوکہ کیا گیا، کوئی حکومتی وعدہ پورا نہیں ہوا،

حکومت کے پاس عوام کی بھلائی کے لیے نہ تو بجٹ ہے اور نہ ہی وہ عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے جبکہ وزیراعظم صرف تقریریں جھاڑ کر چلے جاتے ہیں،

ایک سوال کے جواب میں ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،

حکمران ابہام کا شکار ہیں انکے پاس وائرس سے بچاؤ کا کوئی پلان نہیں ہے، کرونا وائرس پر وفاق کی نااہلی چھپانے کیلئے پٹرول،آٹا چینی لوڈ شیڈنگ جیسے دوسرے بحران پیدا کئے جارہے ہیں۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ملک بھر کی طرح کوٹ ادو وگردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ‘درجہ حرارت 45سینٹی گریڈتک جا پہنچا‘گرمی کی وجہ سے سڑکیں سنسان‘نوجوانوں نے نہروں کی طرف رخ کر لیا‘بچے بوڑھے

شدید متاثر‘ ہسپتالوں میں رش‘ٹھنڈے مشروبات کی فروخت میں اضافہ‘برف مہنگے داموں فروخت ہونے لگی‘سکول کے طلباء وطالبات گرمی کی شدید پریشان‘تفصیل کے

مطابق ملک بھر کی طرح کوٹ ادو بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیاہے‘کوٹ ادو میں اس وقت درجہ حرارت45سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا‘گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے

سڑکیں ویران ہوگئیں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیاجبکہ نوجوانوں نے گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے نہروں کا رخ کر لیا‘

جہاں پر سارا دن نوجوانوں کا رش رہتا ہے،صبح 10بجے سے شام5بجے تک بچے‘نوجوان نہاتے نظر آتے ہیں‘گرمی کی وجہ سے بچے شدید متاثر ہونے لگے اور بوڑھے بھی پریشان ہیں

بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گرمی کی شدت میں اضافہ سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے‘گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں مشروبات کی دوکانوں میں رش ہونے لگا‘

اور شہر بھر میں برف کی ڈیمانڈ بڑھنے سے قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق ناظم ملک غلام قاسم،سبزی منڈی کوٹ ادو کے آڑھتی حاجی غلام فرید کے بڑے

بھائی،ملک محمد اسماعیل کے والد،انجمن تاجران شمالی جی ٹی روڈ کے صدر وخادم اعلیٰ ملک واجد سعید کے ماموں سابق ممبر ضلع کونسل وغلہ منڈی کوٹ ادو کے آڑھتی وہنجراء گروپ کے

دیرینہ ساتھی حاجی ملک غلام عباس جوکہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے،مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی گزشتہ روز شمالی عید گاہ میں ادا کی گئی

جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد اشرف رند،سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء،ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجراء،سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی

دائرہ دین پناہ ملک نصیرالدین ہنجراء،سابق چیئرمین یوسی چوہدری رفیق احمدخان نتکانی،سابق نائب تحصیلدار رشید احمد خان نتکانی،

سابق جنرل کونسلروں چوہدری عبدالوحید،عاشق حسین،انجمن تاجران کے نمائندوں،غلہ منڈی وسبزی منڈی کے آڑھتیوں سمیت ڈاکٹر،

وکلاء،صحافی،دینی وسماجی شخصیات سمیت ہر طبقہ ہائے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی


،کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

میپکو ترجمان کے مطابق بوجہ تنصیب الیون کے وی نیو فیڈر سنانواں کوٹ ادو شہر کے

132کے وی گرڈ اسٹیشن سے آج 22جون سے25جون جبکہ 27/29/30جون کو صبح 6بجے سے دن10 بجے تک بجلی بند رہے گی،

اس بندش سے کوٹ ادوسٹی فیڈر نمبر1اور سنانواں ٹیوب ویل فیڈر2/3 صبح6بجے سے دن 10بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی


کوٹ ادو۔

جمعیت علماء اسلام کی چاروں تحصیلوں کی مجلس عاملہ کے تعزیتی اجلاس سےمولانا یحی عباسی

مولانا شبیر لقمان،محمدحذیفہ شاکر،مولانا عبدالمجید قاسمی،مولانامحمداشفاق قاسمی،مولانا یحی لقمان ودیگر خطاب کررہے ہیں۔


کوٹ ادو

تونسہ بیراج مچھلی کے شکار پر پابندی کے باوجود مچھلی کا شکار جاری

ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کا میڈیا پر حالیہ بیان کے مطابق کہا گیا کہ یکم جون سے مچھلی کے شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی محکمہ فشریز کے اعلیٰ افسران کی ہدایت کے مطابق ریڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

اب دریاؤں یا سرکاری پانیوں میں جہاں بھی کشتیاں یا جال دیکهائی دیے گئے تو کشتیاں جال سمیت ضبط کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے گی لیکن دریائے سندھ پانڈ ایریا تونسہ بیراج اپ سٹریم شرقی کنار

سپر کی پہلی نوز پر دن بھر مچھلی کا شکار دھڑلے سے جاری رہا ہے جس پر تونسہ بیراج پر واقع اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کا دفتر اور سٹاف خاموش رہا ہے مچھلی کا غیر قانونی شکار تونسہ بیراج پانڈ ایریا کے مچھلی ٹھیکیدار کی سرپرستی اور محکمہ فشریز کی ملی بھگت سے کروایا گیا ہے

یاد رہے فشریز پالیسی کے تحت مچھلی کا شکار مچھلی کے بریڈنگ سیزن شروع ہوتے ہی بند کر دیا جاتا ہے اور مچھلی کا ٹھیکہ بھی کینسل کر دیا جاتا یہ سیزن ہر سال یکم جون سے 31 اگست تک

یعنی تین مہینے جاری رہتا ہے اس پا بندی کے باوجود مچھلی کا شکار کرنا جرم ہے اور مچھلی کی نسل ختم کرنے کے مترادف ہے اس پر سندھو بچاؤ ترلا اور ماہیگیروں کے حقوق کی تنظیموں

سول سوسائٹی سیاسی وسماجی حلقوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر ملوث مچھلی ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے

خادم حسین کھر انفارمیشن سیکرٹری سندھو بچاؤ ترلا

About The Author