ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او اختر فاروق نے کہا ہے کہ عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے پہلے سلام پھر کلام کو اپنا شعار بنائیں اور ضلع بھر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے بھر پور اقدامات کریں
اور ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم پہلے سے بڑھ کر خدمت، حفاظت اور حسن و اخلاق کو اپنا شعار بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک سٹاف سے پولیس لائن شہداء ہال میں میٹنگ کے دوران کیا ڈی پی او نے کہا کہ آپ اپنی ڈیوٹی کو عباد ت سمجھ کر کریں
ضلع بھر میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں ٹریفک وارڈن جوانوں کی جراٗ ت مندی قابل ستائش ہے،انہوں نے ٹریفک وارڈن ملازمان سے کہا کہ حکومت نے آپ کو بہترین مراعات اور وسائل دیئے ہوئے ہیں لہٰذا آپ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ اپنے
فرض سے مخلص ہو کر انتہائی محنت اور ایمانداری سے اپنے اپنے فرائض سر انجام دیں اور عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے پہلے سلام پھر کلام کو اپنا شعار بنائیں اور ضلع بھر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے بھر پور اقدامات کریں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ
بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوران تیز رفتاری، اوور لوڈنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں آخر میں
ڈی پی او اختر فاروق نے ٹریفک وارڈن ملازمان کے مسائل دریافت کرتے ہوئے کہا کہ میرے آفس کے دروازے آپ تمام ملازمان کے لئے ہر وقت کھلے ہیں
اور میرا مقصد ہے کہ میں آپ تمام لوگوں کے مسائل ترجیح بنیادو پر حل کروں گا۔
ڈیرہ غازیخان
تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے الگ الگ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروش سے 1150 گرام چرس اور 2 ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دئیے
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ قیصر حسنین نے بتایا کہ انچارج چوکی خانپور طاہر سلیم SI نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروش غلام فرید کو گرفتار کر لیا ہے
اور گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1150گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر دیاانہوں نے مزید بتایا کہ تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے ایک اور کاروائی میں محمد بلال سے
ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور جبکہ محمد صفدر کے قبضہ سے پستول 12 بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دیئے ہیں اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ نے کہا کہ
ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا رہی ہے
جس کا مقصد عوام الناس کا تحفظ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع میں سرکاری واجبات کی وصولی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
سرکاری واجبات سو فیصد وصول کئے جائیں۔انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ واجبات کی وصولی کیلئے نادہندگان کی جائیداد قرقی سمیت دیگراقدامات کیے جائیں۔
انتقالات فیس، آبیانہ،مالیہ، سٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر واجبات کی وصولی میں ریونیو افسران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا
.
ڈیرہ غازیخان
حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازی شہر کے حساس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے خود انتظامات کی نگرانی کی۔کورونا وائرس کے زیادہ کیسز کے علاقوں میں لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے گئے
جس کے تحت ماڈل ٹاؤن،خیابان سرور،شاکرٹاون اور شہر کے مختلف بلاکوں میں لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔حساس مقامات کے داخلی۔
وخارجی راستوں کو کنکریٹ بیرئیرز اور دیگر اقدامات سے بند کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ
سمارٹ لاک ڈاؤن کامقصد عوام کی قیمتی جانوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانا ہے
اس سلسلے میں عوام انتظامیہ کا ساتھ دے
.
ڈیرہ غازیخان
صفائی کے ناقص انتظامات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈی جی خان ڈویژن میں کاروائیاں،ملک شاپس، سوئٹس اینڈ بیکرز اور دیگر فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی گئی،
ملک شاپ سیل اوربیکری سر بمہر کر دی گئی تفصیلات کے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی خان ڈویژن میں کاروائیاں کر تے ہو ئے ٹریفک چوک پر واقع بیکری کو کھلے
مصالحوں،نا قابلِ سراغ آئل کے استعمال پر سربمہرکر دیا جبکہ پتھر بازار میں واقع ملک شاپ کو کیمیکل ڈرمز میں دودھ سٹور کرنے پر سیل کر دیا گیااور40 لیٹر سکمڈ ملک اور 10 کلو غیر معیاری کریم
تلف کر دیا گیا اور ڈیرہ ڈویژن میں 7 فوڈ پوائنٹس کو 180,500 روپے کے جرمانے بھی عائدکئے گئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ
خوراک کی تیاری میں زائدالمیعاد، ناقص اجزاء کا استعمال کرنے پر جرمانے عائد کیے گئے
خالص اور صحت بخش غذا کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں ناقص خوراک کے استعمال سے جگر، معدے اور دل کی متعدد بیماریاں جنم لیتی ہیں
محفوظ خوراک کی ترسیل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سے ان کے آفس میں ملاقات کی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان بھی موجود تھے
مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر سے سمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ڈی جی خان کے حساس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے اقدامات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا
ڈی جی خان میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی تعمیر،شہر میں صفائی اور دیگر اقدامات پر بات چیت کی گئی۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ شہریوں۔
کی جان کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہوگی۔تمام ضروری و حفاظتی اقدامات کئیے جائیں گے
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ بیشتر علاقوں میں لاک ڈاؤن کے اقدامات کرلئیے گئےہیں۔
ڈیرہ غازیخان
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے آج 19جون بروز جمعہ آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔
وہ تین سے چار بجے دن کے دوران میپکو ہیڈ کوارٹر میں براہ راست صارفین کی شکایات سُنیں گے اور ان کے ازالے کے لئے فوری طورپر احکامات جاری کریں گے۔
ڈی جی خان خان کے صارفین اپنی شکایات کے ازالے کے 061-9220217،061-9220313اور061-9220314پر دئیے گئے وقت پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
دریں اثنامیپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 121بجلی چورپکڑلئے
ڈی جی خان میں 19گھریلو صارفین کو30235یونٹس چوری کرنے پر398824روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
ڈیرہ غازیخان
تھانہ سول لائن پولیس کی طرف سے بارہ سالہ بچے کی ناجائز گرفتاری اور حوالات میں بند رکھنے پر ایس ایچ او کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف ورثاء کا ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج،
ڈی پی او کی طرف سے کاروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج کر تے ہو ئے انجینئر محمد عمران اور درجنوں قبائلی مکینوں نے بتایا کہ
ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے ان کے بارہ سالہ بچے اسد اللہ کو گھر سے گیس چوری کے الزام میں ناجائز طور پر حراست میں لے لیا
اور جب تھانے گئے تو ورثاء کے ساتھ بھی بد سلوکی کی اور بچے کو ناجائز موٹر سائیکل چوری کے کسی پرانے مقدمہ میں ملوث کر کے دو روز تک تھانے
میں بند رکھا بعد میں چھوڑ دیا اور مزید مقدمات میں ملوث کر نے کی دھمکیاں دیں احتجاجی مظاہرین نے بچے کو ڈی پی او اختر فاروق کے سامنے پیش کیا
جنہوں نے ورثاء کو انصاف فراہم کر نے کی یقین دہانی کرائی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کی جا ئے
ڈی پی او کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔
ڈیرہ غازیخان
معروف گھی ڈسٹری بیوٹر اسجد خان کے بڑے بھائی محکمہ شاہرات کے سینئر کلرک عابد حسین گزشتہ روز بقضائے الٰہی انتقال کر گئے
ان کی نماز جنازہ گزشتہ شام ٹاہلی والا قبرستان میں ادا کی گئی جس میں ایریا منیجر مرتضیٰ قریشی،یعقوب قریشی،چیمبر آف کامرس کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،
سابق سینئر نائب صدر چیمبر طارق اسماعیل،محمد آصف رزاق،طاہر معراج،مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں،اراکین،وکلاء صحافیوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی
مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل خوانی آج بروز جمعہ صبح 8بجے بلاک 49میں ادا کی جا ئے گی
ڈیرہ غازیخان
ڈکیتی کی نیت سے کھڑے ملزمان میں سے ایک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار ،مقدمہ درج، تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ درخواست جمال خان روز مرہ گشت پر تھی کہ
ڈکیتی کی نیت سے کھڑے ملزمان نے پولیس کی گاڑی کو آتا دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی۔ شوکت حسین ASI نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوۓ
ایک ملزم سعید احمد ولد کالو قوم کھوسہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزم کی تلاشی لی تو ملزم کے قبضہ سے پستول 12 بور برآمد کرتے ہوۓ مقدمہ درج کر دیا۔
ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان راٶ ساجد فرید نے بتایا کہ جراٸم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لۓ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر مٶثر گشت جاری ہے
اور جراٸم پیشہ عناصر کے ناپاک عزاٸم کو ناکام بنانے کے لۓ پولیس تمام وساٸل بروۓ کار لا رہی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون