نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع بہاول نگر، چشتیاں ، ہارون آباد ،فورٹ عباس اور منچن آباد سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ پنجاب میں ساڑھے چھ لاکھ سے زائد ٹائیگر فورس کے رضا کار احساس امداد پروگرام، قرنطینہ سینٹرز، فیلڈ ہسپتالوں،

مساجد اور دیگر مقامات پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمداورپرائس کنٹرول کے حوالے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور انکی کارکردگی کے حوصلہ افزاء نتائج بر آمد ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ای او ہیلتھ آفس بہاول نگرکے ہال میں ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی وتحصیل مینجمنٹ کمیٹی ٹائیگر فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ، پی ٹی آئی رہنما شیخ طلعت محمود ککےزئی ایڈووکیٹ اور سٹیئرنگ کمیٹی و مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین

اور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس کے قیام سے عوام اور انتظامیہ کے مابین رابطہ مضبوط کرنے میں مدد ملی ہے اور اسی لئے رضاکاروں کی خدمات کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اور اب ان کی خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی انہوں نے بتایا کہ ضلع میں پندرہ ہزار سے زائد افراد نے ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کروائی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے سب سے پہلے ٹائیگر فورس کو گندم کے سنٹرز،احساس پروگرام ،

مساجد اوربازاروں سمیت ایس او پیز پر عمل درآمد کی ذمہ داریاں سونپیں جس کے بہترین نتائج ملے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شیخ طلعت محمود نے خطاب میں کہا کہ

ٹائیگر فورس کار آمد ہیومن ریسورس ہے، انکی خدمات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ اجلاس میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے بھی اپنے جذبہ خدمت کو انسانیت اور ملک کی خدمت کے لیے ایک نذرانہ عقیدت قرار دیتے ہوئے کہا کہ

وہ ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور پاکستان میں معاشرتی سطح پر لوگوں کے رویے اور سوچ میں تبدیلی کے خواہاں ہیں اور یہی عمران خان کا وژن ہے اور اس کو

ارتقائی عمل سے آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور ٹائیگر فورس کی کامیابی میں کاوشوں اور حوصلہ افزائی اور سپورٹ کو بھی بےحد سراہا۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)

کرپش کنگز کے گرد گھرا تنگ۔ٹھیکیداران مافیہ بھی ملوث۔قومی خزانے کولوٹنے والے وائٹ کالرز بے نقاب بہاول نگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میگا کرپشن کرنے والوں کے

خلاف انٹی کرپشن بہاول نگر میں مقدمہ درج۔ سابقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ انعام الحق، ضلعی سابقہ ایم ایس ڈاکٹر امجد یٰسین، ڈاکٹر انعام الحق جمالی، ڈاکٹر سلطان احمد (اے ایم ایس)، ڈاکٹر حافظ فاروق

سابقہ ایم ایس، ڈاکٹر راؤ خالد جاوید سابقہ ایم ایس، ڈاکٹر طاہر نعیم سابقہ (اے ایم ایس)، وقار احمد پروکیورمنٹ آفیسر، غضنفر علی پروکیورمنٹ آفیسر،

عمر فارق ایڈمن آفیسر، محمد احمدBCO، خدیجہ فارماسسٹ، عالم فارما سسٹ، انعم شبیر فارماسسٹ، شیخ عبدالغفار منیب اینڈ کمپنی، مرزا محمد عمران 3ایم فارمیسی، غلام مجتبیٰ پروپرائیٹر میڈیسن انٹرپرائزز، محمد ارشد پروپرائیٹر ملک برادرز، خضر حیات پروپرائیٹر حیات انٹر پرائزز،

حافظ عبدالقدیر پروپرائیٹر شاہ جمال ٹریڈرز اور ٹھیکیدار محمد فاروق سمیت شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ کرپشن بجٹ اپریل تا جون 2019میں 8سے 10 کروڑ روپے کا غبن کیا گیا۔ یہ کرپشن مخصوص ٹولے نے وزیر اعظم عمران خان کے پاکستان خوشحالی کے

100 روزہ پلان کے مقابلہ میں DHQ بہاول نگر کے بجٹ ہیڈ By.9020 کے مالی سال 2018-2019 کے آخری 91روزہ پلان کے تحت 8 سے 10کروڑ روپے کی ادائیگی بوگس بلوں کے ذریعے مخصوص ٹولہ ہڑپ کرگیا۔ تمام فرضی بل کی ادائیگیاں سابقہ، L.P، میڈیسن، جنریٹر ڈیزل، مریضوں کے لیے آکسیجن گیس،

انڈور بک چھپائی، لانڈری سروس، آلات مشینری، بلک میڈیسن، ریپئرنگ ایئر کنڈیشنر، سٹیشنری اور دیگر مد میں کرکے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ہسپتال وہ ادارہ ہے جہاں سے حکومت پاکستان ہر فرد واحد کو مفت علاج کے ساتھ فری

ادویات کی سہولت فراہم کرنے کی خاطر کروڑوں روپے کا فنڈ دیتی ہے لیکن ہسپتال کے کرپٹ ملازمین اس کو عوام پر خرچ کرنے کی بجائے اپنے پیٹ میں ڈال لیتے ہیں

یہی وجہ ہے کہ آج تک ہسپتال کو کھانے والوں کا کڑا احتساب نہ ہوا جس کی وجہ سے یہ افراد اداروں کو دیمک کی طرح چاٹنے پرلگے ہوئے ہیں۔

حکومت کو چاہیے کہ انہیں ایسا عبرتناک نشان بنائے کہ یہ جیلوں میں قید رہ کر اپنے بچوں کی شکل بھول جائیں پھرہی یہ لوٹ مار کا بازار بند ہوسکتا ہے ورنہ تو وقت کا ضیاع ہی ہے۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ سٹی اے ڈویثرن بہاولنگرپولیس کی بڑی کاروائی،عرصہ دوسال سے مفروراے کیٹیگری کےمجرم اشتہاری سمیت عادی منشیات فروش گرفتار

۔ملزم کے قبضہ سے 02کلو سے زائد بھنگ برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے

پولیس کاکریک ڈاون جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈو یثرن بہاولنگرانسپکٹر عارف باجوہ کی سربراہی میں ا ے ایس آئی رضوان عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے عرصہ دوسال سے مفرور اے کیٹیگری کے مجرم اشتہاری محسن کوگرفتارکرلیا۔

مجرم اشتہاری محسن نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرخواجہ عدیل الیکٹرونکس چشتیاں روڈ پر واقع دوکان پر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔مجرم اشتہاری محسن واردات کے بعد گرفتاری کے خوف سے

مختلف اضلاع میں روپوش رہا۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اورسائنٹیفک طریقہ کار اپناتے ہوئے مجرم محسن کوگرفتار کرلیا۔مجرم اشتہاری محسن انتہائی خطرناک گروہ کا رکن ہے۔

پولیس نے مجرم اشتہاری سے وقوعہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔دوسری کاروائی میں اے ایس آئی رضوان نے پولیس ٹیم کے ہمرا ہ محلہ امیر کوٹ کے قریب سے

ملزم شوکت علی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2100گرام بھنگ برآمدکرلی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ منشیات کا زہر ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے.

قوم کے ان معماروں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے ضلعی پولیس اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں مزید کہاکہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، عوام کی جان و مال کی حفاظت اور منشیات فروشوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ بخشن خاں پولیس کی بروقت اور بڑی کاروائی, منشیات کا عادی مجرم گرفتار، قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد، مقدمہ درج، تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،

ایس ایچ اوتھانہ بخشن خاں انسپکٹر عبدالرزاق شاکر کی سربراہی میں ایس آئی محمد علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر 52فتح سے مخبر کی اطلاع پر

منشیات کے عادی ملزم اکبر علی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1215گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس نے ملزم سے وقوعہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

اس موقع پر ایس ایچ اوعبدالرزاق شاکر نے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت کی ذمہ داری ہم پر ہے۔منشیات جیسی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے کے لیے شہری منشیات فروشوں کی نشاندہی کرکے

ہماراساتھ دیں تاکہ ان معاشرتی ناسوروں کو پولیس تحویل میں لے کر قانون کے مطابق قرار واقعی سزادلوائی جاسکے۔ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاہے کہ نشہ ایک لعنت ہے

اوراس لعنت کے استعمال سے اپنی نوجوان نسل کو بچانا پولیس اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ منشیات استعمال کرنے والوں سے زیادہ منشیات فروش ہمارے نشانے پر ہیں اورایسے عناصر کا پیچھاکرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ شہرفرید پولیس کی بڑی کاروائی، عرصہ نوسال سے مفرور مجرم اشتہاری گرفتار،وقوعہ سے متعلق تفتیش جاری

.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے. ایس ایچ او تھانہ شہرفرید سب انسپکٹر ظفر رفیق کی سربراہی میں

پولیس ٹیم نےکاروائی کرتے ہوئے عرصہ نوسال سے مفرور مجرم اشتہاری محمد افضال ولد نوراحمد قوم چشتی سکنہ موضع برھان کو جدید ٹیکنالوجی،

سائینٹفک طریقہ کار اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، مجرم اشتہاری افضال تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں اور تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں کو چوری و نقب زنی کی

وارداتوں میں مطلوب ہے. مجرم اشتہاری افضال واردات کے بعد گرفتاری کے خوف سے مختلف اضلاع میں رپوش رہا. مجرم سے ورادات سے متعلق پولیس ٹیم نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے.

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں مجرمان اشتہاری کی گرفتاری سے کرائم میں کافی حد تک کمی آئی ہے.

عوام الناس کو تحفظ و انصاف فراہم کرنے اور جرائم کے سدباب کے لیے بہاولنگر پولیس اپنی ورکنگ میں مزید بہتری کےلیے پوری طرح کوشاں ہیں


.
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ صدر ہارون آباد پولیس کی شراب اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بروقت کارروائی، پانچ ملزمان گرفتار، قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب سمیت 3 تین چالو بھٹیاں آلات کشیدگی بھی برآمد،

ناجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج، تفتیش جاری.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کاکریک ڈاون جاری ہے.

ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد انسپکٹر بشیر احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر چکنمبر 71فور آر میں ملزم آفتاب عرف عمران کو گرفتار کرتے ہوئے قبضہ سے42لیٹر شراب سمیت چالو بھٹی آلات کشیدگی برآمد کرلیے.

اسی طرح چکنمبر 19تھری آر سے ملزم محمد سعید کو گرفتار کرلیا، قبضہ سے 24لیٹر شراب سمیت چالو بھٹی آلات کشیدگی برآمد کرلی. اسی طرح پولیس ٹیم نے 2ون آر سے ملزم اصغر کو گرفتار کرتے ہوئے

شراب 50لیٹر سمیت آلات کشیدگی وچالو بھٹی برآمد کرلی. پولیس ٹیم نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا. جبکہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کارروائی میں پولیس ٹیم نے

چکنمبر 46تھری آر ملزم اجمل کو تحویل میں لےکر ملزم کے قبضہ سے رائفل سمیت معہ روند برآمد کرلیے. اسی طرح پولیس ٹیم نے چکنمبر 46تھری آر سے ہی ملزم محمد افضل کو گرفتار کرکے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کرلیے ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرتے

ہوئے تفتیش کا عمل جاری ہے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ معاشرتی ناسوروں سے قوم کے معماروں کو بچانے کے لیے ضلعی پولیس پوری ایمانداری،

جانفشانی و دلجمعی سے اپنا کردار اد کررہی ہے. ڈسٹرکٹ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، عوام کی جان و مال کی حفاظت اور منشیات فروشوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے


.
بہاولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل )

تھانہ ڈاہرانوالہ، شہر فرید پولیس کی اسلحہ ناجائز اور منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی ، چار ملزمان گرفتار، قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب،

چرس اور اسلحہ ناجائز برآمد، مقدمات درج، تفتیش جاری.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر منشیات کی روک تھام کے لیے ضلع بھر میں معاشرتی ناسوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے.

ایس ایچ او ڈاہرانوالہ سب انسپکٹر افضل بابر کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریاض احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چکنمبر 176مراد میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عامر کو گرفتار کرلیا قبضہ سے ایک عدد رپیٹر معہ کارتوس برآمد کرتے ہوئے ملزم کو پابند سلاسل کردیا.

اسی طرح پولیس ٹیم نے دوران گشت چکنمبر 175مراد میں ملزم غلام حیدر کو گرفتار کرتے ہوئے 235 گرام چرس برآمد کرلی, ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی .
شہر فرید پولیس نے ایس ایچ او سب انسپکٹر ظفر رفیق کی سربراہی میں

اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالقادر نےپولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موضع سوڈھا سےملزم محمد جعفر کو گرفتار کرتے ہوئے قبضہ سے 30لیٹرشراب برآمد کرلی.اسی طرح موضع ٹبہ ٹینکی سے ملزم محمد حنیف کو گرفتار کرتے ہوئے قبضہ سے 25لیٹر شراب برآمد کرلی.

پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے. ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہےکہ

نئی نسل میں نشہ آور اشیاء کے استعمال کا رجحان انتہائی دولت یا انتہائی غربت، بُری صحبت، بے چینی اور والدین کی بچوں کی طرف سے بے اعتناہی جیسے اسباب کی وجہ سے ہے۔

منشیات کسی ایک قوم، زبان یا مذہب کا دشمن نہیں بلکہ یہ پورے معاشرے کا مشترکہ دشمن ہے اس کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا چاہیے۔

معاشرے کے ہر فرد کوچاہیے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف پولیس کا ساتھ دیں


.
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ میکلوڈگنج پولیس کی غیر قانونی اسلحہ اور شراب کے خلاف بروقت کاروائی, تین ملزمان گرفتار، اسلحہ ناجائز و شراب برآمد, مقدمات درج, تفتیش جاری

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کے حکم پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ میکلوڈگنج انسپکٹرندیم اقبال کی سربراہی میں سب

انسپکٹر پرویز اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا. پولیس ٹیم نے موضع سبحان شاہ سے ملزمان احمد حسن اورزاہد حسین کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا.

ملزمان کے قبضہ سے ایک عددکاربین، ایک پسٹل 30بور سمیت 06کارتوس اور 07 گولیاں برآمد کرتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے.

اسی طرح پولیس ٹیم نے دوران گشت میکلوڈگنج سے ملزم محمد احمد کو گرفتار کرکے قبضہ سے 28لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا. ملزمان سے پولیس کی تفتیش جاری ہے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ

ضلع بھر میں امن و امان کے مضبوط قیام کے لیے ضلعی پولیس مزید بہتر انداز میں اسلحے کی نمائش پر پابندی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف تسلسل کے ساتھ کامیاب کارروائی

جاری رکھے ہوئے ہے. غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں ہیں


.
بہاولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس کی بڑی کاروائی،ڈکیتی کی واردات میں ملوث اے کیٹیگری کے دوخطرناک ڈکیت مجرمان اشتہاری گرفتار، مجرمان سے تفتیش جاری

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پرضلع بھر میں عدالتی ومجرمان اشتہاری کی گرفتاری کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے.

ایس ایچ او تھانہ ڈاہرانوالہ سب انسپکٹرافضل بابر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث خطرناک ڈکیت اے کیٹیگری کے دومجرمان اشتہاری ذوالفقارعلی اور جمیل کو گرفتار کرلیا. مجرمان اشتہاری ڈاہرانوالہ پولیس کو مقدمہ نمبر 26/20بجرم 394ت پ میں مطلوب ہیں.

مجرمان اشتہاری وقوعہ کےبعد گرفتاری کے خوف سے مختلف اضلاع میں روپوش رہے . پولیس تیم نے بھاری نفری کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر جدید ٹیکنالوجی

اور سانٹیفک طریقہ کار اپناتے ہوئے بڑی کاروائی کے دوران گرفتار کیا، مجرمان اشتہاری ذوالفقار اور جمیل سے تفتیش کاعمل جاری ہے.

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پولیس ٹیموں کا جرائم کی بیخ کنی کے لیے سرچ آپریشن کامیابی کےساتھ جاری ہے.

مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے سلسلہ میں جاری مہم کے دوران ضلع بھر میں جرائم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے.

عوامی خدمت، عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے


.
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ فقیروالی پولیس کی منشیات، شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بروقت اور بڑی کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت چھ ملزمان گرفتار، قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس،

سینکڑوں لیٹر شراب، دوپسٹل 30بور اور رائفل 44بوربرآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کاکریک ڈاون جاری ہے،ایس ایچ او تھانہ فقیروالی انسپکٹرپرویز اختر جتوئی کی

سربراہی میں پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر188/6R سے بدنام زمانہ منشیات فروش صفدر عرف عاصی کو گرفتارکرلیا،

قبضہ سے1400گرام چرس برآمد کرلی۔اسی طرح شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 112لیٹر شراب برآمد کرلی۔ ملزمان میں علی عثمان،آصف، زاہد اور سانول شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کااندارج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے.

اسی طرح پولیس ٹیم نے ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر 118/6R سے ملزم صفدرسے پسٹل 30بورسمیت 03روند،چک نمبر

123/6R سے ملزم مقصود احمد سے پسٹل30بور سمیت 02روند اور چک نمبر137/6R سے ملزم محمد ساجد سے رائفل 44بور سمیت 04روند برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاکہ

ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔اس سلسلہ میں ضلعی پولیس کاروزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث خطرناک مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔ پولیس کیساتھ ساتھ معاشرے کے ہرشہری کا فرض ہے کہ

وہ معاشرتی ناسوروں کے گھناؤنے عزائم کی تکمیل سے روکنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ نوجوان نسل پڑھ لکھ کر مستقبل میں ملک و قوم کی بھاگ دوڑ سنبھال سکیں

۔اپنی نوجوان نسل کو منشیات فروشوں کے ہاتھوں کسی صورت زندہ لاشیں نہیں بننے دیں گے۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ شہرفرید پولیس کی بڑی کاروائی،مویشی چوری اور وہیکل چوری کے مقدمات میں ملوث دوملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکل اور بکری برآمد

،مقدمات سے متعلق تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کاکریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ شہرفرید سب انسپکٹر ظفر رفیق کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مقدمہ نمبر200/20بجرم 381-Aمیں ملوث ملزم محمد امین ولدمحمد صدیق قوم انصاری

سکنہ مہار شریف کو گرفتار کرکے قبضہ سے موٹر سائیکل کراؤن لیفان مالیتی 40500روپے بھی برآمد کرلی۔اسی طرح شہرفرید پولیس نے مویشی چوری کے مقدمہ نمبر202/20بجرم379ت پ میں مطلوب ملزم اللہ دتہ ولد ابراہیم قوم ترکھان سکنہ چک نمبر 370/EB عارف والاکو گرفتار کرکے قبضہ سے

بکری مالیتی 40000ہزار روپے برآمد کرلی۔ملزمان سے مقدمات سے متعلق تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ

ضلعی پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے مثبت کردار ادا کررہی ہے۔پولیس ٹیمیں راؤنڈ دی کلاک گشت کو مزید موثر بناتے ہوئے ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانے کے لیے

ہمہ وقت کوشاں ہیں۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس ٹیموں کا سرچ آپریشن بھی کامیابی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

About The Author