دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل عمران رشید نے پولیس اہلکار کی طرف سے خواجہ سراؤں کے مکان پر قبضہ کا مسئلہ فوری طور پر حل کر ادیا گیا مکان کا قبضہ واپس خواجہ سرا ذوالفقار عرف لاڈو اور پنکش خان کے حوالے کر دیا گیا مسئلہ حل کر انے

پر صدر شی میل ایسوسی ایشن پنکش خان اور چوہدرانی چندا کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس کو خراج تحسین میڈیا اور علاقہ معززین کا بھی شکریہ ادا کیا پانچ روز قبل شہر کے علاقہ بلاک ڈی میں خواجہ سرا حاجی شبانہ کے انتقال پر اس کے بھانجے پولیس ملازم نے

خواجہ سراؤں کو زبردستی باہر نکال کر خو دقبضہ کر لیا تھا جس پر خواجہ سرا ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کی صدر شاہانہ شانی ڈیرہ غازی خان کی صدر پنکش خان اور پاکستان کی رہنماء چوہدرانی

چندا نے مقامی خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا اور ڈی پی او کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا جس پر ڈی پی او اختر فاروق نے ڈی ایس پی سٹی سرکل عمران رشید کو فوری طور

پر میرٹ پر مسئلہ حل کرا نے کا حکم دیا جنہوں نے علاقہ معززین طارق جسکانی،محمد علی صدیقی،اللہ ڈتہ اور دیگر محلہ داروں کے بیانات اور ریکارڈ کے مطابق خواجہ سراؤ ں ذوالفقار عرف لاڈو اور ضلعی صدر پنکش خان کو مکان کا قبضہ واپس کرادیا جس پر چوہدرانی چندا اور

ضلعی صدر شی میل ایسوسی ایشن پنکش خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فارو ق ڈی ایس پی سٹی سرکل عمران رشید،علاقہ معززین اور میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا

جنہوں نے حق سچ کا ساتھ دیا اس موقع پر خواجہ سرا حاجی شبانہ کے بھانجے نے بھی مسئلہ کو اللہ کی رضا کی خاطر ختم کر نے کا اعلان کیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔


ڈیرہ غازیخان

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے کرونا وائرس کی وجہ سے کرو نا وائرس کی وجہ سے متاثر کاروباروں کی ری فنانسنگ اسکیم کے بارے میں مسائل کے فوری حل کے لئے

چیمبر آف کامرس کے صدور کو مراسلہ جاری، مراسلہ میں اسٹیٹ بنک نے آگاہ کیا ہے کہ 10اپریل 2020سے ری فنانسنگ اسکیم کے رعایتی قرضے ان اداروں کو جاری کئے جا رہے ہیں

جنہوں نے اپنے ملازمین کو بے روزگار نہیں کیا اسی طرح ان قرضوں کے حوالے سے اسٹیٹ بنک نے دیگر مراعات فراہم کر نے کی بھی کمرشل بنکوں کو ہدایت کی ہے تاہم بعض بنکوں

کی طرف سے عدم تعاون کی شکایات پر اسٹیٹ بنک نے ویب سائٹ لنکhttp://www.sbp.org.pk/corona/pdf/keyFeaturesRozgarScheme.pdf

فراہم کر دیا ہے جس پر قرض دار ڈائریکٹ بھی رابطہ کر سکتا ہے یا پھر اسٹیٹ بنک کے ریجنل چیف منیجر کو رابطہ کر کے مسائل کے حل کے لئے مدد حاصل کی جا سکتی ہے

صدر چیمبر آف کامرس سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،سینئر نائب صدر خواجہ محسن مسعود اور نائب صدر مرزا ظفر اقبال نے اراکین کو اس سلسلہ میں کسی بھی درکار آگاہی کے سلسلہ میں فوری رابطہ کر نے کی ہدایت کی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تھانہ شاہصدردین نےکیٹگری کا مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا۔

مجرم اشتہاری محمد عمران دو سال سے ڈکیتی کے مقدمہ میں روپوش تھا۔ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین انعام نبی نے کہا کہ

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر مجرم اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے بھر پور اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں گرفتار ہونے والے مجرم اشتہاری سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ سٹی پولیس نے بھر پور کاروائی عمل میں لا کر 8 جواریوں کو تاش جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لئے داؤ پر لگی رقم 24150 روپے قبضہ پولیس میں لے لی

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے سماج دشمن عناصر اور معاشرے کے ناسور اور جواء جیسی لت میں مبتلا،قیصر محمود، محمد اسلم،

وسیم احمد، طیب سلطان، شیخ خالد، سعید احمد، مقصود اور عمر فاروق کو تاش جواء کھیلتے ہوئے بر وقت کاروائی کر کے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

اور ملزمان نے 24150 روپے جو رقم داؤ پر لگا رکھی وہ بھی قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف جواء بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار ملکانی نے کہا کہ ان کامشن پر امن معاشرہ اور بر وقت انصاف کی فراہمی ہے اور اپنے علاقے میں سماج دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کر کے زیادہ سے زیادہ گرفتار عمل میں لاؤں گا

اور اچھے معاشرے کے قیام کے لئے عوام الناس کا کردار بھر پور اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس لئے عوام الناس سے اپیل کر تا ہوں کہ

اچھے معاشرے اور علاقہ میں امن و امان کے قیام کے لئے وہ پولیس کا بھر پور ساتھ دیں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشان دہی کریں۔


ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ ریتڑہ کی الگ الگ کاروائی، چرس سمگلرز گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 30 کلو چرس برآمدتفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ریتڑہ پولیس نے کاروائی کر کے

بھاری مقدار میں صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی گئی چرس کی سمگلنگ ناکام بنا دی ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ زمان یٰسین نے بتایا کہ ایک کار کرولا جس کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر ملزم

عبدالستار ولد دوست محمد قوم ماچھی سکنہ ٹریکٹر فیکٹری معلوم ہوا کی تلاشی لی تو کار میں سے 25 کلو چرس برآمد ہوئی ملزم عبدالستار صوبہ بلوچستان سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں

چرس سپلائی کرتا ہے اسی طرح ایک اور کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر مشکوک شخص سے دوران تلاشی 5 کلو چرس برآمد ہوئی جسکا نام و پتہ محمد اعجاز ولد اللہ ڈیوایا قوم جت سکنہ ٹریکٹر فیکٹری

معلوم ہوا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ زمان یٰسین نے بتایا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا

جا رہا ہے اور علاقے میں مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات ان کے گھروں کے نزدیک فراہم کررہی ہے بجٹ میں

شعبہ صحت کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور جنوبی پنجاب کو بجٹ کا واضح حصہ ملے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر

ڈیرہ غازی خان، راجنپور اور لیہ میں دو،دو سو بیڈ کے زچہ بچہ ہسپتال تعمیر ہوں گے منصوبے پر آٹھ ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

مشیر صحت نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے علاوہ راجنپور اور لیہ اضلاع میں نرسنگ کالجز بھی تعمیر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تعمیراتی کام تیز رفتاری سے مکمل کرایا جائیگا۔بجٹ میں تمام منصوبوں کیلئے ابتدائی فنڈز مختص کر دئیے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈیرہ غازی خان میں مزید 12 دکانیں سیل کردی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے اپنی نگرانی میں دکانیں سربمہر کرائیں علاوہ ازیں انہوں نے ماسک نہ پہنے پر 9 دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام اور تاجر تنظیموں کا تعاون ضروری ہے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر

سوفیصد عملدرآمد کیا جائے۔حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا

دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے طور پر کارروائی کی۔

اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ سے زائد قمیت وصول کرنے پر گرانفروشوں کو سولہ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد سعید رفیق نے سنٹرل جیل کا دورہ کیاجہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.

اس موقع پر مجسٹریٹ درجہ اول محمدحارث منیر، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید حسن مجتبیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال، ٹیوٹا سنٹر،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکا معائنہ کیااورسیران سے مسائل پوچھے انہوں نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو

بھی چیک کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں غوث بخش، محمد بلال اور ہارون خان کو رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔


ڈیرہ غازیخان

ایس ایس پی پٹرولنگ سید بہار احمد شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کورونا وائرس کے خطرات کے دوران پٹرولنگ کے جوان فرنٹ لائن فورس کے طور پر کام کررہے ہیں

اور اپنی صحت اور جان کی پرواہ کیے بغیر آگاہی مہم چلا رہے ہیں. انہوں نے کہاکہ دوران سفر کسی بھی مشکل صورتحال کے دوران پٹرولنگ پولیس 24گھنٹے شاہرات پر موجود ہے

اور جرائم کی بیخ کنی اور لوگوں کے محفوظ سفر کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا. ایس ایس پی نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن نے گزشتہ پندرہ روز کے

دوران 53اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرایا اور ناجائز اسلحہ او رمنشیات برآمد کر کے52مختلف مقدمات درج کرائے. پی آر او عامر محمود کے مراسلہ کے مطابق پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن نے

یکم سے 15جون تک 338لٹر لیکوئر، 1175گرام چرس سمیت دو رائفلز، سولہ پسٹلز اور چارکاربین برآمد کیے اورملزمان کو گرفتار کیا.

اسی طرح ٹریفک رولز کے تحت سات ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کر کے بند کیاگیا. اس دوران شاہرات پر 209مجبور و بے بس لوگوں کو مدد فراہم کی گئی

انیس تجاوزات کا خاتمہ کیاگیا، پانچ گمشدہ بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کیا گیاجبکہ موبائل ایجوکیشن یونٹ نے لوگوں کو روڈ سیفٹی،

ٹریفک قوانین کے بارے لیکچرز اورکورونا وائرس کے بارے میں معلومات دیں اور ماسک اور پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔


ڈیرہ غازیخان

خوراک کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے ڈی جی خان ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری، 86 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ جبکہ

ناقص انتظامات پر 81 شاپس کو بہتری نوٹسز جاری، زائدالمیعاد خوراک اور ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت پر کریانہ سٹور اور سوئٹس شاپ کو

مجموعی طور پر 5,500 روپے کے جرمانے عائد، 25 کلو ملاوٹی مصالحہ جات، ناقابل سراغ اجزاء سے تیار مٹھائی اور دیگر ناقص خوراک موقع پر

تلف۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے

مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے کورونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیراختیار کرنے کیلئے دوکانوں میں بروشرز تقسیم کیے جس کا مقصد خوراک کو وبائی اثر سے محفوظ بنانا ہے۔

فوڈ سیفٹی ٹیمز نے 86 فوڈ پوائنٹس میں موجودخوراک کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی ناقص صورتحال پر 81 فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔اس کے علاوہ ایکسپائر،ناقابل سراغ اجزاء سے

غذا تیار کرنے، ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے پر کریانہ سٹوراورسوئٹس شاپ کو 5,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،

25 کلو ملاوٹی مصالحہ جات اور دیگر ناقص اشیاء کوتلف کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرخوراک کو محفوظ رکھنے اورشاپس پر کام کرنیوالے ورکرزکو خطرناک وباء سے بچنے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر

عمل کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے بروشرز تقسیم کیے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ ڈویژن میں کاروائیاں کرتے ہوئے کریانہ سٹور کو سرخ مرچ میں ملاوٹ کرنے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ25 کلوملاوٹی سرخ مرچ تلف کردی گئی

اور اسی طرح لیہ میں کاروائی کے دوران سوئٹس شاپ کو مٹھائی کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزاء کے استعمال پر 3500 روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ ناقابلِ سراغ مٹھائی تلف کر دی گئی، ڈویژن بھر میں 86 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا جبکہ 81 کو

اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔

عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں اس سے بہتر وفاقی اور صوبائی بجٹ پیش کرنا ممکن نہ تھا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی کفایت شعاری تنخواہ دار طبقہ کی قربانی، پسماندہ غریب طبقہ کی دلجوئی و حقیقی امداد،

کاروبار اور صنعتوں کے فروغ کی سنجیدہ کوشش زیادہ سے زیادہ ٹیکس ریلیف اور روزگار بڑھانے کے مواقع اور عوام کو ہنر مند بنانے کا عزم، زراعت پر خصوصی نظر، جنگلات اور

موسمی تبدیلیوں پر گہری نگاہ، کورونا اور ٹڈی دل مرکز فکر و نظر، صحت اور تعلیم پر مکمل فوکس، معیثت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہیں

اس بار وفاقی اور صوبائی بجٹ برائے پنجاب کے خصوصی نکات انشاء اللہ پی ٹی آئی حکومت اس عمدہ بجٹ کو گڈ گورننس کا تڑکا لگا کر عوام کے لیے زیادہ فائدہ مند بنائیں گے۔

About The Author