نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور، جام پور اور وجھان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

جامپور

(وقائع نگار )

سماجی تنظیم نیلاب راجن پور اور آواز فاونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے اجالا پروگرام کے تحت کرونا ایمرجینسی کے دوران مختلف طبقات کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک سروے کیا جا رھا ھے

جن میں گھرانوں کی سربراہ خواتین معزور افراد ‘ خواجہ سرا شامل ھیں جبکہ احساس پروگرام کے تحت چلنے والے مراکز کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جارھا ھے اس سروے کی روشنی میں حکومت کو

تجاویز ارسال کی جائیں گی نیلاب کے پروگرام مینیجر معاذ اصغر خان کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئیے آگاہی مہم کے تحت جامپور کے

اہم چوراہوں اور مختلف مقامات پر پینافلیکس آویزاں کئے گئے کرونا وائرس کی علامات، کرونا سے بچاؤکی ہدایات، کروناسے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی اور نفسیاتی مشاورت کے لیے

موجود ہیلپ لائن کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کرنے کی غرض سے نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل نے اُجالا پروگرام کے تحت آواز فاؤنڈیشن پاکستان کے اشراک سے

ڈسٹرکٹ راجنپور کے مختلف علاقوں میں بینزز آویزں کیے۔ گئے. آگاہی کمپین کے تحت دو ریڈیو شو بھی منعقد کئے جائیں گے جس میں ماھرین کی ٹیم عوام الناس کو ریڈیو پروگرام کے ذریعے آگہی دے گی

نیز اخباری مضامین کے ذریعے بھی عوام میں شعوری آگاھی دی جائے گی انہوں نے بتایا کہ اس وباء کے دوران آواز فاونڈیشن پاکستان کے اجالا پروگرام کے تحت نیلاب راجن پور مسلسل اپنی

خدمات سر انجام دے رھی ھے قبل ازیں اپنی مدد آپکے تحت سینکڑوں کی تعداد میں فیس ماسک ‘ ڈیٹول سوپ اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیئے جاچکے ھیں۔


جام پور

(وقائع نگار)

کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ ۔لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں 22 جون سے

موسم گرما کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔چیف جسٹس محمد قاسم خان کی زیر صدارت لایور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے فیصلہ کیا ۔

لاہور ہائی کورٹ اورعلاقائی بنچز میں 22 جون سے 3۔اگست تک چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے لیےءانتظامی کمیٹی نے حتمی فیصلے کا

اختیار کورٹ کودے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق آج فل کورٹ کی منظوری کے بعد ہائیکورٹ میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات 22 جون۔سے شروع ہوں گی ۔سیشن کورٹ میں چار ہفتوں جبکہ سول کورٹ میں چار ہفتوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

ماتحت ضلعی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی خصوصی ججز اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔

ہاائیکورٹ کی جانب سے ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔۔

چیف جسٹس لاہور ہایء کورٹ لاہور محمد قاسم خان کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سنئیر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے شرکت کی۔

جسٹس عائشہ اے ملک جسٹس شجاعت علی خان جسٹس شاہد وحید جسٹس علی باقر نجفی نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ معمول کے مطابق عام حالات میں عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات ماہ اگست میں ہوتی ہیں۔

About The Author