دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بی این پی مینگل کا حکمران اتحاد سے علیحدگی کا اعلان

اختر مینگل نے کہا اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود گزشتہ بجٹ میں ساتھ دیا، مگر وفاقی حکومت نے ہمیں کیا دیا؟ ب

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا

آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وفاقی حکومت سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، ہم نے سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزیراعظم اور صدر کے انتخاب کے موقع پر حکومت کا ساتھ دیا

اختر مینگل نے کہا اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود گزشتہ بجٹ میں ساتھ دیا، مگر وفاقی حکومت نے ہمیں کیا دیا؟ بلوچستان میں پاکستان کا جھنڈا جو گاڑی پر لگا لے اس کی کوئی تلاشی تک نہیں لی جاتی،

اختر مینگل نے کہا صرف جھنڈا لگانے سے کوئی محب وطن نہیں بن جاتا،ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے،

انہوں نے کہا ‏8اگست 2018 کو پہلا معاہدہ ہوا،شاہ محمود،جہانگیرترین اوریارمحمدرند کےدستخط کئے،‏ہم نے2 سال تک اس معاہدے پرعملدرآمد کا انتظارکیاہےمزید کرنےکوتیارہیں لیکن کچھ شروع توکریں،‏ان دونوں معاہدوں میں کوئی بتادےکہ کوئی بھی ایک غیرآئینی مطالبہ ہے؟

About The Author